متی متی, باب متی کی انجیلسرگذشت عیسی مسیح نوشتهٔ متی, باب 1

ترجمه‌ها مقایسه

حُضُور یِسوعؔ کا نَسب نامہ

حُضُور یِسوعؔ المسیح1‏:1 المسیح مخصُوص کیا ہُوا یعنی المسیح کے لیٔے اصل یُونانی زبان میں خِرستُس لفظ آیا ہے۔‏ اِبن داویؔد اَور اِبن اَبراہامؔ کا نَسب نامہ1‏:1 نَسب نامہ یعنی آباؤاَجداد کی نَسل کادستاویز‏ یہ ہے:لوق 3:23

  • حضرت اَبراہامؔ سے حضرت اِصحاقؔ پیدا ہویٔے،
  • اَور حضرت اِصحاقؔ سے حضرت یعقوب،
  • حضرت یعقوب سے حضرت یہُوداہؔ اَور اُن کے بھایٔی پیدا ہُوئے،پید 21:2; پید 25:26; پید 29:35
  • حضرت یہُوداہؔ سے فارصؔ اَور زیراحؔ پیدا ہُوئے، اُن کی ماں کا نام تامارؔ تھا،
  • اَور فارصؔ سے حصرونؔ،
  • حصرونؔ سے ارام پیدا ہویٔے،پید 38:30; پید 46:12; روت 4:18; 1 توار 2:5
  • ارام سے عَمّیندابؔ،
  • اَور عَمّیندابؔ سے نحسُونؔ،
  • اَور نحسُونؔ سے سَلمونؔ پیدا ہویٔے،
  • اَور سَلمونؔ سے بُوعزؔ پیدا ہویٔے، اُن کی ماں کا نام راحبؔ تھا،
  • حضرت بُوعزؔ سے عوبیدؔ پیدا ہویٔے اُن کی ماں کا نام رُوتؔ تھا،
  • حضرت عوبیدؔ سے یِشائی پیدا ہویٔے،روت 4:21; 1 توار 2:11
  • اَور حضرت یِشائی سے حضرت داویؔد بادشاہ پیدا ہویٔے۔
  • حضرت داویؔد سے حضرت شُلومونؔ پیدا ہویٔے، جو آپ کی ماں پہلے اورِیّاہؔ کی بیوی تھی،1 سمو 17:12; 2 سمو 12:24
  • حضرت شُلومونؔ سے رحُبعامؔ،
  • رحُبعامؔ سے ابیّاہؔ،
  • ابیّاہؔ سے آساؔ پیدا ہویٔے،1 سلا 11:43; 1 سلا 14:31; 1 سلا 15:8; 1 توار 3:10
  • آساؔ سے یہوشافاطؔ،
  • یہوشافاطؔ سے یُورامؔ،
  • یُورامؔ سے عُزّیاہؔ پیدا ہویٔے،
  • اَور عُزّیاہؔ سے یُوتامؔ،
  • یُوتامؔ سے آخزؔ،
  • آخزؔ سے حِزقیاہؔ پیدا ہویٔے،
  • اَور حِزقیاہؔ سے منشّہ،
  • منشّہ سے امُونؔ،
  • امُونؔ سے یُوشیاہؔ پیدا ہویٔے،2 سلا 20:21; 1 توار 3:13
  • یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابیل جاتے وقت یُوشیاہؔ سے یخونیاؔہ اَور اُس کے بھایٔی پیدا ہُوئے۔1‏:11 یخونیاؔہ یعنییہُویاکینؔ کی ایک مُختلف ہجّے یخونیاؔہ ہے جو یُونانی زبان میں ہے۔ دیکھئے: 2 سلا 24‏:6؛ 1 توا 3‏:16‏‏2 سلا 23:34; 2 سلا 24:6; 1 توار 3:16; 2 توار 36:4

بابیل میں جَلاوطنی کے بعد:

  • یخونیاؔہ سے شیالتی ایل،
  • اَور شیالتی ایل سے زرُبّابِیل پیدا ہویٔے،1 توار 3:17; 2 توار 36:8; عزرا 3:2; عزرا 5:2
  • اَور حضرت زرُبّابِیل سے اَبِیہُودؔ،
  • اَور اَبِیہُودؔ سے اِلیاقیؔم
  • اَور اِلیاقیؔم سے عازُورؔ پیدا ہویٔے،
  • اَور حضرت عازُورؔ سے صدُوقؔ،
  • اَور صدُوقؔ سے اَخِیمؔ،
  • اَور اَخِیمؔ سے اِلیہُودؔ پیدا ہویٔے،
  • اَور اِلیہُودؔ سے الیعزرؔ،
  • اَور الیعزرؔ سے متّانؔ،
  • اَور متّانؔ سے یعقوب پیدا ہویٔے،
  • اَور حضرت یعقوب سے یُوسیفؔ پیدا ہویٔے جو حضرت مریمؔ کے شوہر تھے اَور حضرت مریمؔ سے یِسوعؔ پیدا ہویٔے جو المسیح کَہلاتے ہیں۔

چنانچہ حضرت اَبراہامؔ سے حضرت داویؔد تک چودہ پُشتیں، حضرت داویؔد سے یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابیل جانے تک چودہ پُشتیں اَور بابیل میں جَلاوطنی کے ایّام سے المسیح تک چودہ پُشتیں ہُوئیں۔

حُضُور یِسوعؔ کی پیدائش

یِسوعؔ المسیح کی پیدائش اِس طرح ہُوئی1‏:18 حُضُور یِسوعؔ کی وِلادت کچھ اِس طرح ہویٔی تھی کہ جَب آپ کی ماں حضرت مریمؔ کی منگنی حضرت یُوسیفؔ کے ساتھ ہویٔی تو وہ شادی سے پہلے ہی پاک رُوح کی قُدرت سے حاملہ پائی گئیں۔ لوق 1:27اُن کے شوہر حضرت یُوسیفؔ ایک راستباز آدمی1‏:19 راستباز آدمی ایک نیک اِنسان تھے، اِس لیٔے اُنہُوں نے چُپکے سے طلاق دینے کا اِرادہ کر لیا تاکہ حضرت مریمؔ کی بدنامی نہ ہو۔

ابھی وہ یہ باتیں سوچ ہی رہے تھے کہ خُداوؔند کے ایک فرشتہ نے خواب میں ظاہر ہوکر اُن سے فرمایا، ”اَے یُوسیفؔ، اِبن داویؔد! اَپنی بیوی مریمؔ کو اَپنے گھر لے آنے سے مت ڈر کیونکہ جو اُن کے پیٹ میں ہے وہ پاک رُوح کی قُدرت سے ہے۔ مریمؔ کو ایک بیٹا ہوگا اَور تُم اُس کا نام یِسوعؔ1‏:21 یِسوعؔیُونانی زبان میں یشُوعؔ ہے جِس کے معنی مُنجّی یا یَاہوِہ نَجات دینے والا ہے۔‏ رکھنا کیونکہ وُہی اَپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نَجات دیں گے۔“لوق 1:31; اعما 4:12; 1 یوح 2:2; روم 3:24

یہ سَب کُچھ اِس لیٔے ہُوا تاکہ خُداوؔند نے جو کلام نبی کی مَعرفت فرمایا تھا، وہ پُورا ہو: ”ایک کنواری حاملہ ہوگی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور اُس کا نام عِمّانُوایلؔ رکھا جایٔےگا،“1‏:23 یَشع 7‏:14‏‏ جِس کا ترجُمہ ہے ”خُدا ہمارے ساتھ۔“یشع 7:14

حضرت یُوسیفؔ نے نیند سے جاگ کر جَیسا خُداوؔند کے فرشتہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا وَیسا ہی کیا اَور اَپنی بیوی، حضرت مریمؔ کو گھر لے آئے۔ لیکن یِسوعؔ کی پیدائش ہونے تک وہ اُن سے دُور رہے، اَور حضرت یُوسیفؔ نے بچّے کا نام یِسوعؔ رکھا۔لوق 2:21