گنتاعد گنتیاعداد, باب گنتی کی کتاباعداد, باب 20

ترجمه‌ها مقایسه

چٹّان سے پانی نکالنا

پہلے مہینے میں بنی اِسرائیل کی ساری جماعت صینؔ کے بیابان میں پہُنچی اَور وہ لوگ قادِسؔ میں رہنے لگے۔ اَور مِریمؔ نے وہاں وفات پائی اَور وہیں پر دفن ہُوئی۔است 1:19; خرو 2:4; خرو 2:7

وہاں اِسرائیل کے لوگوں کے لیٔے پانی نہ مِلا۔ لہٰذا وہ مَوشہ اَور اَہرونؔ کے خِلاف اِکھٹّے ہُوئے۔ گنت 14:2مَوشہ سے جھگڑا کرکے کہنے لگے، ”کاش ہم بھی اُس وقت ہی مَر گیٔے ہوتے جَب ہمارے بھایٔی یَاہوِہ کے حُضُور مَر گیٔے! خرو 17:2; زبور 106:16تُم یَاہوِہ کی جماعت کو اِس بیابان میں کیوں لے آئے ہو کہ ہم اَور ہمارے مویشی یہاں مَر جایٔیں؟ است 9:7تُم نے ہمیں مِصر سے نکال کر اِس ہولناک جگہ میں کیوں پہُنچا دیا؟ یہاں نہ تو اناج ہے نہ اَنجیر، نہ انگوری باغ ہیں نہ انار۔ یہاں تک کہ پینے کے لیٔے پانی بھی مُیسّر نہیں ہے!“خرو 17:3; یرم 2:6

تَب مَوشہ اَور اَہرونؔ جماعت کے پاس سے خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر جا کر مُنہ کے بَل گِرے اَور یَاہوِہ کا جلال اُن پر ظاہر ہُوا۔ خرو 16:10اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا: ”اُس عصا کو لے لینا اَور تُم اَور تمہارا بھایٔی اَہرونؔ دونوں مِل کر جماعت کو جمع کرو اَور اُن کی آنکھوں کے سامنے اُس چٹّان سے کہو اَور وہ اَپنا پانی اُنڈیل دے گی۔ اِس طرح تُم جماعت کے لیٔے اُس چٹّان سے پانی نکالنا تاکہ وہ اَور اُن کے مویشی پی سکیں۔“گنت 17:10

چنانچہ مَوشہ نے یَاہوِہ کے حُضُور ٹھیک اُن کے حُکم کے مُطابق وہ عصا لیا اَور اُس نے اَور اَہرونؔ نے جماعت کو اُس چٹّان کے سامنے جمع کیا اَور مَوشہ نے اُن سے کہا، ”اَے باغیو! سُنو کیا ہم تمہارے لیٔے اِسی چٹّان سے پانی نکالیں؟“ خرو 17:6; است 8:15; نحم 9:15; زبور 78:16; زبور 105:41; یشع 48:21; 1 کرنت 10:4تَب مَوشہ نے اَپنا ہاتھ اُٹھایا اَور اُس چٹّان پر دو بار عصا مارا اَور پانی بہہ نِکلا، جسے جماعت نے اَور اُن کے مویشیوں نے پیا۔

لیکن یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے کہا، ”چونکہ تُم نے مُجھ پر اِتنا بھروسا نہ رکھا کہ بنی اِسرائیل کے سامنے میری تقدیس اَور میرا اِحترام کرتے اِس لیٔے تُم اِس جماعت کو اُس مُلک میں نہیں پہُنچاؤگے جسے میں اُنہیں دے رہا ہُوں۔“است 1:37

مریبہؔ20‏:13 مریبہؔ یعنی جھگڑا کا چشمہ یہی ہے جہاں بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے جھگڑا کیا تھا اَور وہ اُن کے درمیان پاک ثابت ہُوا۔خرو 17:7; است 32:51

اِدُوم کا بنی اِسرائیل کو سفر کرنے سے روکنا

پھر مَوشہ نے قادِسؔ سے اِدُوم کے بادشاہ کے پاس قاصِد روانہ کئے اَور یہ پیغام بھیجا:

”تمہارا بھایٔی اِسرائیل یہ عرض کرتا ہے کہ تُم اُن سَب مُصیبتوں سے واقف ہو جو ہم پر آن پڑی ہیں۔ پید 25:25; است 2:8ہمارے آباؤاَجداد مِصر میں گیٔے اَور ہم کیٔی سال وہاں رہے۔ مِصریوں نے ہمارے اَور ہمارے آباؤاَجداد کے ساتھ بُرا سلُوک کیا، لیکن جَب ہم نے یَاہوِہ سے فریاد کی تو اُنہُوں نے ہماری سُنی اَور ایک فرشتہ بھیج کر ہمیں مِصر سے نکال لے آئے۔

”اَب ہم یہاں قادِسؔ شہر میں ہیں جو تمہاری سلطنت کی سرحد پر واقع ہے۔ خرو 2:23; خرو 3:2; خرو 3:7; خرو 14:19اَے بادشاہ لہٰذا مہربانی فرما کر ہمیں اَپنے مُلک سے ہوکر جانے کی اِجازت دیں۔ ہم کسی کھیت یا انگوری باغ میں سے ہوکر نہیں گزریں گے اَور نہ کسی کنوئیں کا پانی پیئیں گے۔ ہم شاہراہ سے ہوتے ہویٔے سفر کریں گے اَور جَب تک تمہاری سلطنت سے باہر نہ نکل جایٔیں تَب تک داہنے یا بائیں ہاتھ نہیں مُڑیں گے۔“

لیکن اِدُومیوں نے جَواب دیا:

”تُم یہاں سے ہوکر جانے نہ پاؤگے اَور اگر تُم نے کوشش کی تو ہم نکل کر تلوار سے تُم پر حملہ کریں گے۔“است 2:30; روم 15:28

اِسرائیلیوں نے پھر کہلا بھیجا:

”ہم بڑی شاہراہ سے ہوتے ہویٔے چلے جایٔیں گے اَور اگر ہم یا ہمارے مویشی تمہارا پانی پیئیں تو اُس کا دام دیں گے۔ ہم صِرف پیدل چلے جانا چاہتے ہیں اَور کچھ نہیں۔“است 2:28

اُنہُوں نے پھر جَواب دیا:

”تُم جانے نہ پاؤگے۔“

تَب اِدُوم بڑی بھاری اَور طاقتور فَوج لے کر اُن کے مُقابلہ کے لیٔے نکل آیا۔ گنت 21:4چونکہ اِدُوم نے بنی اِسرائیل کو اَپنی سلطنت کی حُدوُد میں سے ہوکر جانے کی اِجازت نہ دی، اِس لیٔے اِسرائیلی لوگ پیچھے مُڑ کر دُوسرے راستہ سے چلے گیٔے۔است 2:4

اَہرونؔ کی وفات

تَب بنی اِسرائیل کی ساری جماعت قادِسؔ سے کُوچ کرکے کوہِ ہُورؔ پہُنچی۔ اَور اِدُوم کی سرحد کے نزدیک کوہِ ہُورؔ پر یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے فرمایا، ”اَہرونؔ اَپنے لوگوں میں جا ملے گا۔ وہ اُس مُلک میں داخل نہ ہوں گے جسے میں بنی اِسرائیل کو دے رہا ہُوں کیونکہ تُم دونوں نے مریبہؔ کے چشمہ پر میرے حُکم کے خِلاف بغاوت کی تھی۔ پید 25:8; است 31:2لہٰذا تُم اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے الیعزرؔ کو اَپنے ساتھ لے کر کوہِ ہُورؔ کے اُوپر جانا۔ است 32:50اَور اَہرونؔ کے کاہِنؔ لباس کو اُتار کر اُس کے بیٹے الیعزرؔ کو پہنا دینا کیونکہ اَہرونؔ اَپنے لوگوں میں جا ملے گا۔ وہ وہیں وفات پایٔےگا۔“

مَوشہ نے یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق عَمل کیا اَور وہ ساری جماعت کی آنکھوں کے سامنے کوہِ ہُورؔ پر چڑھ گیٔے۔ مَوشہ نے اَہرونؔ کے کپڑے اُتار کر اُس کے بیٹے الیعزرؔ کو پہنا دئیے اَور اَہرونؔ وہیں اُس پہاڑ کی چوٹی پر مَر گیا۔ تَب مَوشہ اَور الیعزرؔ پہاڑ پر سے اُتر آئے۔ اَور جَب ساری جماعت کو خبر ہُوئی کہ اَہرونؔ وفات پا چُکے ہیں تو تمام بنی اِسرائیل کے خاندان کے لوگ تیس دِن تک اُن کے لیٔے ماتم کرتے رہے۔است 10:6