گنت گنتی, باب گنتی کی کتاب, باب 32
یردنؔ کے آرپار کے قبیلے
بنی رُوبِنؔ اَور بنی گادؔ نے جِن کے پاس جانوروں کے بڑے بڑے ریوڑ اَور گلّے تھے جَب یہ دیکھا کہ یعزیرؔ اَور گِلعادؔ کے مُلک مویشیوں کے لیٔے نہایت اَچھّے ہیں پید 46:32; پید 47:3تو وہ رُوبِنؔ کے قبیلہ اَور مَوشہ اَور الیعزرؔ کاہِنؔ اَور گادؔ کی جماعت کے سربراہوں کے پاس آکر کہنے لگے، ”عطاروتؔ دیبونؔ یعزیرؔ، نِمرہؔ، حِشبونؔ، الیعالہؔ سیبامؔ، نبوؔ اَور بعُونؔ، کا مُلک جِن پر یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو فتح بخشی مویشیوں کے لیٔے نہایت مُناسب ہے اَور تمہارے خادِموں کے پاس مویشی ہیں۔“ پھر اُنہُوں نے کہا، ”اگر ہم پر آپ کی نظرِکرم ہے تو یہ مُلک اَپنے خادِموں کو مِیراث کے طور پر عطا فرما اَور ہم پر یردنؔ پار کرنے کی نَوبَت نہ لا۔“
مَوشہ نے بنی گادؔ اَور بنی رُوبِنؔ سے کہا، ”کیا تمہارے بھایٔی جنگ کرنے جایٔیں اَور تُم یہیں بیٹھے رہو؟ تُم بنی اِسرائیل کا اُس مُلک میں جانے کا حوصلہ کیوں پست کر رہے ہو جسے یَاہوِہ نے اُنہیں دیا ہے؟ است 1:28; اعما 21:13جَب مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو قادِسؔ برنیع سے اُس مُلک کا مُعائنہ کرنے کے لیٔے بھیجا تھا تو اُنہُوں نے بھی اَیسا ہی کہاتھا۔ گنت 13:2جَب وہ اِشکلؔ کی وادی تک پہُنچے تو اُس مُلک کو دیکھ کر اُنہُوں نے بنی اِسرائیل کے حوصلے پست کر دئیے کہ وہ اُس مُلک میں داخل نہ ہُوئے جسے یَاہوِہ نے اُنہیں دیا ہے۔ گنت 13:23; گنت 13:31; است 1:28اُس دِن یَاہوِہ کا غضب اُن پر بھڑکا اَور اُنہُوں نے یہ قَسم کھائی: گنت 14:28’چونکہ اُنہُوں نے میری دِل و جان سے پیروی نہیں کی اِس لیٔے اُن میں سے بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کا کویٔی بھی شخص جو مِصر سے نکل آیا ہے اُس مُلک کو نہیں دیکھ پایٔےگا جسے دینے کی قَسم مَیں نے اَبراہامؔ اَور اِصحاقؔ اَور یعقوب سے کھائی ہے؛ گنت 14:23; پید 50:24سِوا یفُنّہؔ قِنزّی کے بیٹے کالبؔ اَور یہوشُعؔ بِن نُونؔ کے جنہوں نے دِل و جان سے یَاہوِہ کی پیروی کی۔‘ گنت 14:30یَاہوِہ کا قہر اِسرائیل کے خِلاف بھڑک اُٹھا اَور اُنہُوں نے اُنہیں چالیس سال تک بیابان میں مارے مارے پھرنے پر مجبُور کیا۔ یہاں تک کہ اُس پُشت کے سَب لوگ جنہوں نے یَاہوِہ کی نظر میں گُناہ کیا تھا نابود ہو گئے۔
”اَور یہاں تُم ہو۔ اَے گُنہگاروں کی اَولاد جو اَپنے آباؤاَجداد کی جگہ پر کھڑے ہوکر یَاہوِہ کے قہر کو اِسرائیل پر اَور بھی زِیادہ شدید کر رہے ہو۔ اگر تُم اُس کی پیروی سے مُنہ موڑوگے تو وہ پھر اُن سَب لوگوں کو بیابان میں چھوڑ دے گا اَور تُم ہی اُن کی تباہی کا باعث ہوگے۔“
تَب وہ مَوشہ کے پاس آکر کہنے لگے، ”ہم یہاں اَپنے مویشیوں کے لیٔے بھیڑوں کے باڑے اَور اَپنی عورتوں اَور بچّوں کے لیٔے شہر بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم ہتھیار باندھ کر بنی اِسرائیل سے آگے آگے چلنے کے لیٔے تیّار ہیں جَب تک کہ اُن کو اُن کی جگہ تک نہ پہُنچائیں۔ اِس اَثنا میں ہماری عورتیں اَور بچّے اِس مُلک کے باشِندوں سے بچنے کے لیٔے فصیلدار شہروں میں رہیں گے۔ است 3:18ہم اُس وقت تک اَپنے گھروں کو نہ لَوٹیں گے جَب تک کہ ہر اِسرائیلی اَپنی اَپنی مِیراث کا مالک نہیں ہو جاتا۔ یہو 22:1ہم اُن کے ساتھ یردنؔ کے اُس پار کویٔی مِیراث نہ لیں گے کیونکہ ہمیں ہماری مِیراث یردنؔ کے مشرق میں ہی مِل چُکی ہے۔“است 3:12
تَب مَوشہ نے اُن سے کہا، ”اگر تُم یُوں کرو کہ لڑنے کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور مُسلّح ہو جاؤ، یہو 1:13اَور اگر تُم سَب مُسلّح ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور یردنؔ پار جاؤ اَور جَب تک وہ اَپنے دُشمنوں کو اَپنے سامنے سے ہٹا نہ دے، اَور وہ مُلک یَاہوِہ کے حُضُور میں قبضہ میں نہ آ جائے تَب تک تُم واپس نہ آنا۔ تَب تُم یَاہوِہ اَور اِسرائیل کے نزدیک اَپنے فرض سے سبکدوش ہو جاؤگے اَور یہ مُلک یَاہوِہ کے حُضُور تمہاری مِلکیّت ہو جائے گا۔
”لیکن اگر تُم اَیسا نہ کروگے تو یَاہوِہ کے گُنہگار ٹھہروگے اَور یقین جانو کہ تمہارا گُناہ تُمہیں پکڑ لے گا۔ لہٰذا اَپنی عورتوں اَور بچّوں کے لیٔے شہر تعمیر کرو اَور اَپنے گلّوں کے لیٔے بھیڑوں کے باڑے بناؤ لیکن تُم نے جو وعدہ کیا ہے اُسے پُورا کرو۔“است 23:23
تَب بنی گادؔ اَور بنی رُوبِنؔ نے مَوشہ سے کہا، ”تمہارے خادِم اَپنے آقا کے حُکم کے مُطابق ہی کریں گے۔ ہمارے بال بچّے، ہماری بھیڑ بکریوں کے گلّے اَور ہمارے مویشیوں کے ریوڑ یہاں گِلعادؔ کے شہروں میں رہیں گے لیکن تمہارے خادِموں میں سے ہر آدمی جَیسا کہ ہمارا آقا فرماتا ہے لڑائی کے لیٔے مُسلّح ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور لڑنے کو یردنؔ پار جائے گا۔“
تَب مَوشہ نے اُن کے بارے میں الیعزرؔ کاہِنؔ کو یہوشُعؔ بِن نُونؔ کو اَور اِسرائیلی قبیلوں کے خاندانوں کے سربراہوں کو ہدایات دیں۔ مَوشہ نے اُن سے کہا، ”اگر بنی گادؔ اَور بنی رُوبِنؔ کا ہر آدمی لڑائی کے لیٔے مُسلّح ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور میں تمہارے ساتھ یردنؔ پار کر لے اَور جَب اُس مُلک پر تمہارا قبضہ ہو جائے تَب تُم گِلعادؔ کا مُلک اُنہیں مِیراث میں دینا۔ یہو 4:12لیکن اگر وہ مُسلّح ہوکر تمہارے ساتھ پار نہ جایٔیں تو وہ مُلکِ کنعانؔ میں تمہارے ساتھ اَپنی مِیراث قبُول کر لیں۔“
تَب بنی گادؔ اَور بنی رُوبِنؔ نے جَواب دیا، ”تمہارے خادِم وَیسا ہی کریں گے جَیسا یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے۔ ہم مُسلّح ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور میں اُس پار مُلکِ کنعانؔ میں جایٔیں گے لیکن جو جائداد ہمیں مِیراث میں ملے وہ یردنؔ کے اِس پار ہی ہو۔“
تَب مَوشہ نے بنی گادؔ، بنی رُوبِنؔ اَور یُوسیفؔ کے بیٹے منشّہ کے نِصف قبیلہ کو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کی اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی مملکت یعنی اُن کا سارا مُلک دے دیا جِس میں اُن کے تمام شہر اَور اُن کے اِردگرد کے علاقے شامل تھے۔است 3:12; یہو 13:8
بنی گادؔ نے دیبونؔ، عطاروتؔ، عروعؔر، عطروتؔ شوفانؔ، یعزیرؔ، یُگبِہؔا، بیت نِمرہؔ اَور بیت حارانؔ جَیسے فصیلدار شہر تعمیر کئے اَور اَپنے گلّوں کے لیٔے بھیڑوں کے باڑے بنائے۔ اَور بنی رُوبِنؔ نے حِشبونؔ، الیعالہؔ اَور قِریتائم کو اَز سَر نَو تعمیر کیا، اَور نبوؔ اَور بَعل مِعُون (یہ نام تبدیل کئے گیٔے) اَور سِبماہؔ بھی تعمیر کئے۔ اُنہُوں نے اَپنے تعمیر کَردہ نئے شہروں کے دُوسرے نام رکھے۔
منشّہ کے بیٹے مکیرؔ کی نَسل کے لوگوں نے گِلعادؔ جا کر اُس پر قبضہ کر لیا اَور وہاں جو امُوری تھے اُنہیں نکال دیا۔ پید 50:23چنانچہ مَوشہ نے گِلعادؔ کا علاقہ مکیرؔ بِن منشّہ کو دے دیا اَور اُس کی نَسل کے لوگ وہاں بس گیٔے۔ اَور منشّہ کے بیٹے یائیرؔ نے اِردگرد کی بستیوں پر قبضہ کر لیا اَور اُن کا نام حوّوت یائیرؔ32:41 حوّوت یائیرؔ یائیرؔ کی بستیاں رکھا۔ یہو 13:30; 1 توار 2:22اَور نوبحؔ نے قناتؔ اَور اُس کے گرد و نواح کی بستیوں کو اَپنے قبضہ میں لے لیا اَور اُس علاقہ کا نام اَپنے ہی نام پر نوبحؔ رکھا۔گنت 21:25; قض 8:11; 1 توار 2:23