زبورمزمور زبورمزامیر, زبورمزمور زبور کی کتابمزامیر, زبورمزمور 29

ترجمه‌ها مقایسه

داویؔد کا زبُور۔

اَے آسمانی مخلُوق! یَاہوِہ کی حَمد کرو،

صِرف یَاہوِہ ہی کے جلال اَور اُن کی قُدرت کی تعظیم کرو۔زبور 96:7; مکاش 21:24

یَاہوِہ کے نام کے مطابق اُن کو جلال دو؛

پاکیزگی کی شوکت میں ہوکر یَاہوِہ کی عبادت کرو۔

یَاہوِہ کی آواز زورآور سمُندر کی سطح پر گونجتی ہے؛

خُدائے ذُوالجلال گرجتے ہیں،

یَاہوِہ گھنے بادلوں کے اُوپر گرجتے ہیں۔2 سمو 22:14; ایو 37:4

یَاہوِہ کی آواز میں قُدرت ہے؛

یَاہوِہ کی آواز جلالی ہے۔

یَاہوِہ کی آواز دیوداروں کو توڑ ڈالتی ہے؛

یَاہوِہ لبانونؔ کے دیوداروں کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالتے ہیں۔یشع 30:31

یَاہوِہ لبانونؔ کو بچھڑے کی طرح،

اَور سِریُونؔ کو جنگلی سانڈ کی مانند کُداتے ہیں۔اعما 9:5

یَاہوِہ کی آواز

بجلی کے شُعلوں سے ضرب لگاتی ہے۔

یَاہوِہ کی آواز بیابان کو ہلا دیتی ہے؛

یَاہوِہ قادِسؔ کے بیابان پر لرزہ طاری کر دیتے ہیں۔

یَاہوِہ کی آواز سے ہِرنیوں کے حَمل گِر جاتے ہیں؛

وہ جنگلوں کو بے برگ کردیتی ہے۔

اَور اُن کے ہیکل میں ہر کویٔی پُکار اُٹھتا ہے، ”یَاہوِہ کا جلال ہی جلال!“ایو 39:4

یَاہوِہ طُوفان پر تخت نشین ہیں؛

بَلکہ یَاہوِہ ہمیشہ کے لیٔے بادشاہ بَن کر تخت نشین رہتے ہیں۔پید 6:17; 1 پطر 3:20

یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو قُوّت بخشتے ہیں؛

یَاہوِہ اَپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دیتے ہیں۔