زبورمزمور زبورمزامیر, زبورمزمور زبور کی کتابمزامیر, زبورمزمور 52

ترجمه‌ها مقایسه

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔

داویؔد کا مشکیل۔‏52‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ جَب دوئیگؔ اِدُومی نے جا کر شاؤل کو بتایا، ”داویؔد احِیملکؔ کے گھر میں ٹھہرے ہیں۔“1 سمو 22:9

اَے زبردست اِنسان، آپ بدی پر فخر کیوں کرتے ہیں؟

تُم جو خُدا کی نظر میں ذلیل ہو،

دِن بھر شیخی کیوں بگھارتے ہو؟امثا 21:12

اَے دغاباز

تمہاری زبان محض تباہی کے منصُوبے بناتی ہے،

وہ ایک تیز اُسترے کی مانند ہے۔زبور 57:4; امثا 25:18

تُم نیکی کی بہ نِسبت بدی کو،

اَور سچّائی کی بہ نِسبت جھُوٹ کو زِیادہ عزیز رکھتے ہو

اَے دغاباز زبان،

تُو ہر ضرر رساں بات کو پسند کرتی ہے۔

یقیناً خُدا تُجھے ہمیشہ کے لیٔے برباد کر ڈالیں گے؛

وہ تُمہیں تمہارے خیمہ میں سے پکڑکر نکال دیں گے؛

اَور تُجھے زندوں کی زمین سے اُکھاڑ ڈالیں گے۔ایو 18:14; ایو 20:7; زبور 50:22

راستباز اُسے دیکھ کر ڈر جایٔیں گے؛

اَور یہ کہہ کر اُس پر ہنسیں گے:

”دیکھو، یہ وُہی آدمی ہے

جِس نے خُدا کو اَپنی محکم قلعہ بنانے کی بجائے

اَپنی دولت کی فراوانی پر بھروسا کیا

اَور دُوسروں کو تباہ کرکے خُود مضبُوط بَن گیا!“زبور 49:6; امثا 11:28; مرق 10:24

لیکن مَیں زَیتُون کے اُس درخت کی مانند ہُوں

جو خُدا کے گھر میں سرسبز و شاداب رہتاہے؛

میں خُدا کی لافانی مَحَبّت پر ابدُالآباد تک بھروسا رکھتا ہُوں۔زبور 92:12; یرم 11:16; ہوشی 14:6

خُدا، آپ ہی نے جو کچھ کیا ہے اُس کے لیٔے میں ہمیشہ آپ کی سِتائش کرتا رہُوں گا؛

مُجھے آپ کے ہی نام کی آس ہوگی۔

اَور مَیں آپ کے مُقدّسین کے سامنے

آپ کے نام کی خوبیاں بَیان کروں گا۔زبور 37:5