زبورمزمور زبورمزامیر, زبورمزمور زبور کی کتابمزامیر, زبورمزمور 80

ترجمه‌ها مقایسه

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ ”عہد کے شُوشنؔ“ کے سُرپر مَبنی آسفؔ کا زبُور۔

اَے اِسرائیل کے چوپان، ہماری سُنیں،

خُدا جو گلّہ کی مانند یُوسیفؔ کی رہنمائی کرتے ہیں۔

خُدا جو کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں،

جلوہ گِر ہوں!زبور 77:20

اِفرائیمؔ، بِنیامین اَور منشّہ کے سامنے

اَپنی قُدرت کو بیدار کریں؛

اَور آکر ہمیں بچائیں۔یشع 7:2

اَے خُدا، ہمیں بحال کریں؛

اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گِر فرمائیں،

تاکہ ہم نَجات پائیں۔زبور 31:16

اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا،

اَپنے لوگوں کی دعاؤں کے خِلاف

خُدا کا قہر کب تک بھڑکتا رہے گا؟

خُدا نے اُنہیں آنسُوؤں کی روٹی کھِلائی؛

اَور اُنہیں پیالے بھر بھرکے آنسُو پلائے۔1 سلا 22:27; زبور 102:9

خُدا نے ہمیں اَپنے پڑوسیوں کے لیٔے تنازعہ کا باعث بنا دیا ہے،

اَور ہمارے دُشمن ہمارا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔زبور 44:13

اَے قادرمُطلق خُدا! ہمیں بحال کریں؛

اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گِر فرمائیں،

تاکہ ہم بچ جایٔیں۔

خُدا مُلک مِصر سے ایک انگور کی بیل لے آئے؛

اَور قوموں80‏:8 قوموں کنعانؔ کے لوگوں کو۔ کو اُکھاڑ کر اُسے لگایا۔زبور 44:2

خُدا نے اُس کے لیٔے زمین تیّار کی،

اَور اُس نے جڑ پکڑ لی اَور سارے مُلک میں پھیل گئی۔

پہاڑ اُس کے سایہ سے،

اَور مضبُوط دیودار خُدا کی شاخوں سے ڈھک گیٔے۔

اُس نے اَپنی شاخیں سمُندر (بحرِ رُوم) تک،

اَور اُس کی ٹہنیاں دریا (دریائے فراتؔ) تک پھیلا دیں۔خرو 23:31

خُدا نے اُس کی باڑیں کیوں گرا دیں،

کہ سَب آنے جانے والے انگور توڑتے ہیں؟یشع 5:5

جنگلی سُؤر اُسے برباد کرتے ہیں

اَور جنگل کے جانور اُسے کھا جاتے ہیں۔2 سلا 17:6; 2 سلا 25:1; زبور 68:30

اَے قادرمُطلق خُدا! ہمارے پاس لَوٹ آئیں،

آسمان پر سے نیچے نگاہ کریں اَور دیکھیں!

اِس انگور کی بیل کی نگہبانی کریں،

جو جڑ خُدا کے داہنے ہاتھ نے لگائی ہے،

اَورجو شاخ خُدا نے اَپنے لیٔے بُلند کی ہے۔

خُدا کی تاک کاٹ ڈالی گئی اَور آگ میں جَلا دی گئی؛

اَور خُدا کی ڈانٹ سے ہی لوگ تباہ ہو جاتے ہیں۔

خُدا کا ہاتھ خُدا کی داہنی طرف کے اِنسان پر رہے،

یعنی اِبن آدمؔ پر جسے خُدا نے اَپنے لیٔے برپا کیا ہے۔

تَب ہم خُدا سے برگشتہ نہ ہوں گے؛

ہمیں بحال کریں اَور ہم خُدا کا نام لیا کریں گے۔

اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا! ہمیں بحال کریں؛

اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گِر فرمائیں،

تاکہ ہم بچ جایٔیں۔