1 توار1 تواریخ 1 تواریخاول تواریخ, باب پہلا تواریخ کی کتاباول تواریخ ایام, باب 1

ترجمه‌ها مقایسه

آدم سے ابراہیم تک کا نسب نامہ

نوح تک آدم کی اولاد سیت، انوس، پید 4:25; پید 5:3; پید 5:6قینان، مہلل ایل، یارد، حنوک، متوسلح، لمک، اور نوح تھی۔

نوح کے تین بیٹے سِم، حام اور یافت تھے۔پید 9:18

یافت کے بیٹے جُمر، ماجوج، مادی، یاوان، تُوبل، مسک اور تیراس تھے۔ پید 10:2جُمر کے بیٹے اشکناز، ریفت اور تُجرمہ تھے۔ یاوان کے بیٹے اِلیسہ اور ترسیس تھے۔ کِتّی اور رودانی بھی اُس کی اولاد ہیں۔

حام کے بیٹے کوش، مصر، فوط اور کنعان تھے۔ کوش کے بیٹے سِبا، حویلہ، سبتہ، رعمہ اور سبتکہ تھے۔ رعمہ کے بیٹے سبا اور ددان تھے۔ نمرود بھی کوش کا بیٹا تھا۔ وہ زمین پر پہلا سورما تھا۔ پید 10:8مصر ذیل کی قوموں کا باپ تھا: لودی، عنامی، لِہابی، نفتوحی، فتروسی، کسلوحی (جن سے فلستی نکلے) اور کفتوری۔ کنعان کا پہلوٹھا صیدا تھا۔ کنعان اِن قوموں کا باپ بھی تھا: حِتّی یبوسی، اموری، جرجاسی، حِوّی، عرقی، سینی، اروادی، صماری اور حماتی۔

سِم کے بیٹے عیلام، اسور، ارفکسد، لُود اور اَرام تھے۔ اَرام کے بیٹے عُوض، حول، جتر اور مسک تھے۔ پید 10:22; پید 11:10ارفکسد کا بیٹا سلح اور سلح کا بیٹا عِبر تھا۔ عِبر کے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ ایک کا نام فلج یعنی تقسیم تھا، کیونکہ اُن ایام میں دنیا تقسیم ہوئی۔ فلج کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔ پید 10:25; پید 11:16یُقطان کے بیٹے الموداد، سلف، حصرماوت، اِراخ، ہدورام، اُوزال، دِقلہ، عوبال، ابی مائیل، سبا، اوفیر، حویلہ اور یوباب تھے۔ یہ سب اُس کے بیٹے تھے۔

سِم کا یہ نسب نامہ ہے: سِم، ارفکسد، سلح، پید 11:11عِبر، فلج، رعو، پید 11:14سروج، نحور، تارح پید 11:22; پید 11:24اور ابرام یعنی ابراہیم۔پید 17:5

ابراہیم کا نسب نامہ

ابراہیم کے بیٹے اسحاق اور اسمٰعیل تھے۔ پید 16:11; پید 17:19اُن کی درجِ ذیل اولاد تھی:

اسمٰعیل کا پہلوٹھا نبایوت تھا۔ اُس کے باقی بیٹے قیدار، ادبئیل، مِبسام، پید 25:12مِشماع، دُومہ، مسّا، حدد، تیما، یطور، نفیس اور قِدمہ تھے۔ سب اسمٰعیل کے ہاں پیدا ہوئے۔

ابراہیم کی داشتہ قطورہ کے بیٹے زِمران، یُقسان، مِدان، مِدیان، اِسباق اور سوخ تھے۔ یُقسان کے دو بیٹے سبا اور ددان پیدا ہوئے پید 25:2جبکہ مِدیان کے بیٹے عیفہ، عِفر، حنوک، ابیداع اور اِلدعا تھے۔ سب قطورہ کی اولاد تھے۔پید 25:4

ابراہیم کے بیٹے اسحاق کے دو بیٹے پیدا ہوئے، عیسَو اور اسرائیل۔ پید 25:25عیسَو کے بیٹے اِلی فز، رعوایل، یعوس، یعلام اور قورح تھے۔ پید 36:10اِلی فز کے بیٹے تیمان، اومر، صفی، جعتام، قنز اور عمالیق تھے۔ عمالیق کی ماں تِمنع تھی۔ رعوایل کے بیٹے نحت، زارح، سمّہ اور مِزّہ تھے۔

سعیر یعنی ادوم کا نسب نامہ

سعیر کے بیٹے لوطان، سوبل، صِبعون، عنہ، دیسون، ایصر اور دیسان تھے۔ پید 36:20لوطان کے دو بیٹے حوری اور ہومام تھے۔ (تِمنع لوطان کی بہن تھی۔) سوبل کے بیٹے علیان، مانحت، عیبال، سفی اور اونام تھے۔ صِبعون کے بیٹے ایّاہ اور عنہ تھے۔ پید 36:23عنہ کے ایک بیٹا دیسون پیدا ہوا۔ دیسون کے چار بیٹے حمران، اِشبان، یِتران اور کِران تھے۔ ایصر کے تین بیٹے بِلہان، زعوان اور عقان تھے۔ دیسان کے دو بیٹے عُوض اور اران تھے۔

ادوم کے بادشاہ

اِس سے پہلے کہ اسرائیلیوں کا کوئی بادشاہ تھا ذیل کے بادشاہ یکے بعد دیگرے ملکِ ادوم میں حکومت کرتے تھے:

بالع بن بعور جو دنہابا شہر کا تھا۔پید 36:31

اُس کی موت پر یوباب بن زارح جو بُصرہ شہر کا تھا۔

اُس کی موت پر حُشام جو تیمانیوں کے ملک کا تھا۔

اُس کی موت پر ہدد بن بِدد جس نے ملکِ موآب میں مِدیانیوں کو شکست دی۔ وہ عویت شہر کا تھا۔

اُس کی موت پر سملہ جو مسرِقہ شہر کا تھا۔

اُس کی موت پر ساؤل جو دریائے فرات پر رحوبوت شہر کا تھا۔

اُس کی موت پر بعل حنان بن عکبور۔پید 36:38

اُس کی موت پر ہدد جو فاعُو شہر کا تھا۔ (بیوی کا نام مہیطب ایل بنت مطرِد بنت میزاہاب تھا۔) پھر ہدد مر گیا۔

ادومی قبیلوں کے سردار تِمنع، علیاہ، یتیت، پید 36:40اُہلی بامہ، ایلہ، فینون، قنز، تیمان، مِبصار، مجدی ایل اور عِرام تھے۔ یہی ادوم کے سردار تھے۔