عبرعبرانیان عبرانیوںعبرانیان, باب عبرانیوں کے نام خطنامه‌ای به مسیحیان یهودی‌نژاد (عبرانیان), باب 1

ترجمه‌ها مقایسه

اللہ کا اپنے فرزند کے ذریعے کلام

ماضی میں اللہ مختلف موقعوں پر اور کئی طریقوں سے ہمارے باپ دادا سے ہم کلام ہوا۔ اُس وقت اُس نے یہ نبیوں کے وسیلے سے کیا گنت 12:6; 1 پطر 1:10لیکن اِن آخری دنوں میں وہ اپنے فرزند کے وسیلے سے ہم سے ہم کلام ہوا، اُسی کے وسیلے سے جسے اُس نے سب چیزوں کا وارث بنا دیا اور جس کے وسیلے سے اُس نے کائنات کو بھی خلق کیا۔ زبور 2:8; یشع 9:6; یوح 1:3; یوح 8:26; یوح 15:15; گلتی 4:4; افس 1:10فرزند اللہ کا شاندار جلال منعکس کرتا اور اُس کی ذات کی عین شبیہ1‏:3 شبیہ: یا نقش۔ ہے۔ وہ اپنے قوی کلام سے سب کچھ سنبھالے رکھتا ہے۔ جب وہ دنیا میں تھا تو اُس نے ہمارے لئے گناہوں سے پاک صاف ہو جانے کا انتظام قائم کیا۔ اِس کے بعد وہ آسمان پر قادرِ مطلق کے دہنے ہاتھ جا بیٹھا۔زبور 110:1; 2 کرنت 4:4; افس 1:7; کلس 1:15

اللہ کے فرزند کی عظمت

فرزند فرشتوں سے کہیں عظیم ہے، اِتنا جتنا اُس کا میراث میں پایا ہوا نام اُن کے ناموں سے عظیم ہے۔ فلپ 2:9کیونکہ اللہ نے کس فرشتے سے کبھی کہا،

”تُو میرا فرزند ہے،

آج مَیں تیرا باپ بن گیا ہوں۔“

یہ بھی اُس نے کسی فرشتے کے بارے میں کبھی نہیں کہا،

”مَیں اُس کا باپ ہوں گا

اور وہ میرا فرزند ہو گا۔“زبور 2:7; 2 سمو 7:14; 1 توار 17:13; عبر 5:5

اور جب اللہ اپنے پہلوٹھے فرزند کو آسمانی دنیا میں لاتا ہے تو وہ فرماتا ہے،

”اللہ کے تمام فرشتے اُس کی پرستش کریں۔“زبور 97:7

فرشتوں کے بارے میں وہ فرماتا ہے،

”وہ اپنے فرشتوں کو ہَوائیں

اور اپنے خادموں کو آگ کے شعلے بنا دیتا ہے۔“زبور 104:4

لیکن فرزند کے بارے میں وہ کہتا ہے،

”اے خدا، تیرا تخت ازل سے ابد تک قائم و دائم رہے گا،

اور انصاف کا شاہی عصا تیری بادشاہی پر حکومت کرے گا۔لوق 1:32

تُو نے راست بازی سے محبت

اور بےدینی سے نفرت کی،

اِس لئے اللہ تیرے خدا نے تجھے خوشی کے تیل سے مسح کر کے

تجھے تیرے ساتھیوں سے کہیں زیادہ سرفراز کر دیا۔“زبور 45:6; یشع 61:1; یوح 3:34; اعما 4:27

وہ یہ بھی فرماتا ہے،

”اے رب، تُو نے ابتدا میں دنیا کی بنیاد رکھی،

اور تیرے ہی ہاتھوں نے آسمانوں کو بنایا۔

یہ تو تباہ ہو جائیں گے،

لیکن تُو قائم رہے گا۔

یہ سب لباس کی طرح گھس پھٹ جائیں گےیشع 34:4; یشع 51:6; متی 24:35

اور تُو اِنہیں چادر کی طرح لپیٹے گا،

پرانے کپڑے کی طرح یہ بدلے جائیں گے۔

لیکن تُو وہی کا وہی رہتا ہے،

اور تیری زندگی کبھی ختم نہیں ہوتی۔“زبور 102:25

اللہ نے کبھی بھی اپنے کسی فرشتے سے یہ بات نہ کہی،

”میرے دہنے ہاتھ بیٹھ،

جب تک مَیں تیرے دشمنوں کو

تیرے پاؤں کی چوکی نہ بنا دوں۔“زبور 110:1; مرق 12:36; مرق 16:19; افس 1:20

پھر فرشتے کیا ہیں؟ وہ تو سب خدمت گزار روحیں ہیں جنہیں اللہ اُن کی خدمت کرنے کے لئے بھیج دیتا ہے جنہیں میراث میں نجات پانی ہے۔پید 19:16; زبور 34:7; زبور 91:11; زبور 103:21; دانی 7:10; اعما 5:19