یرم یرمیاہ, باب یرمیاہ کی نبوت, باب 15
سزا ضرور آئے گی، کیونکہ دیر ہو گئی ہے
جب مَیں اپنی قوم سے نپٹ لوں گا تو دنیا کے تمام ممالک اُس کی حالت دیکھ کر کانپ اُٹھیں گے۔ اُن کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے جب وہ یہوداہ کے بادشاہ منسّی بن حِزقیاہ کی اُن شریر حرکتوں کا انجام دیکھیں گے جو اُس نے یروشلم میں کی ہیں۔است 28:25; یرم 24:9; یرم 29:18; 2 سلا 21:11