گنت گنتی, باب گنتی کی کتاب, باب 34
ملکِ کنعان کی سرحدیں
رب نے موسیٰ سے کہا، ”اسرائیلیوں کو بتانا کہ جب تم اُس ملک میں داخل ہو گے جو مَیں تمہیں میراث میں دوں گا تو اُس کی سرحدیں یہ ہوں گی:پید 15:18
اُس کی جنوبی سرحد دشتِ صین میں ادوم کی سرحد کے ساتھ ساتھ چلے گی۔ مشرق میں وہ بحیرۂ مُردار کے جنوبی ساحل سے شروع ہو گی، پھر اِن جگہوں سے ہو کر مغرب کی طرف گزرے گی: یہو 15:1درۂ عقربیم کے جنوب میں سے، دشتِ صین میں سے، قادس برنیع کے جنوب میں سے حصر ادّار اور عضمون میں سے۔ یہو 15:3وہاں سے وہ مُڑ کر مصر کی سرحد پر واقع وادیٔ مصر کے ساتھ ساتھ بحیرۂ روم تک پہنچے گی۔ پید 15:18; یہو 15:4اُس کی مغربی سرحد بحیرۂ روم کا ساحل ہو گا۔ یہو 15:47اُس کی شمالی سرحد بحیرۂ روم سے لے کر اِن جگہوں سے ہو کر مشرق کی طرف گزرے گی: ہور پہاڑ، لبو حمات، صداد، زِفرون اور حصر عینان۔ حصر عینان شمالی سرحد کا سب سے مشرقی مقام ہو گا۔ اُس کی مشرقی سرحد شمال میں حصر عینان سے شروع ہو گی۔ پھر وہ اِن جگہوں سے ہو کر جنوب کی طرف گزرے گی: سِفام، 1 سمو 30:28رِبلہ جو عین کے مشرق میں ہے اور کِنّرت یعنی گلیل کی جھیل کے مشرق میں واقع پہاڑی علاقہ۔ است 3:17; لوق 5:1اِس کے بعد وہ دریائے یردن کے کنارے کنارے گزرتی ہوئی بحیرۂ مُردار تک پہنچے گی۔ یہ تمہارے ملک کی سرحدیں ہوں گی۔“گنت 32:33
موسیٰ نے اسرائیلیوں سے کہا، ”یہ وہی ملک ہے جسے تمہیں قرعہ ڈال کر تقسیم کرنا ہے۔ رب نے حکم دیا ہے کہ اُسے باقی ساڑھے نو قبیلوں کو دینا ہے۔ یہو 14:2; اعما 13:19کیونکہ اڑھائی قبیلوں کے خاندانوں کو اُن کی میراث مل چکی ہے یعنی روبن اور جد کے پورے قبیلے اور منسّی کے آدھے قبیلے کو۔ اُنہیں یہاں، دریائے یردن کے مشرق میں یریحو کے سامنے زمین مل چکی ہے۔“
ملک تقسیم کرنے کے ذمہ دار آدمی
رب نے موسیٰ سے کہا، ”اِلی عزر امام اور یشوع بن نون لوگوں کے لئے ملک تقسیم کریں۔ یہو 14:1; یہو 21:1ہر قبیلے کے ایک ایک راہنما کو بھی چننا تاکہ وہ تقسیم کرنے میں مدد کرے۔ جن کو تمہیں چننا ہے اُن کے نام یہ ہیں:
یہوداہ کے قبیلے کا کالب بن یفُنّہ،
شمعون کے قبیلے کا سموایل بن عمی ہود،
بن یمین کے قبیلے کا اِلیداد بن کِسلون،
دان کے قبیلے کا بُقی بن یُگلی،
منسّی کے قبیلے کا حنی ایل بن افُود،
افرائیم کے قبیلے کا قموایل بن سِفتان،
زبولون کے قبیلے کا اِلی صفن بن فرناک،
اِشکار کے قبیلے کا فلطی ایل بن عزان،
آشر کے قبیلے کا اخی ہود بن شلومی،
نفتالی کے قبیلے کا فداہیل بن عمی ہود۔“
رب نے اِن ہی آدمیوں کو ملک کو اسرائیلیوں میں تقسیم کرنے کی ذمہ داری دی۔