زبورمزمور زبورمزامیر, زبورمزمور زبور کی کتابمزامیر, زبورمزمور 124

ترجمه‌ها مقایسه

مصیبت میں اللہ ہمارا سہارا ہے

داؤد کا زیارت کا گیت۔

اسرائیل کہے، ”اگر رب ہمارے ساتھ نہ ہوتا،

اگر رب ہمارے ساتھ نہ ہوتا جب لوگ ہمارے خلاف اُٹھے

اور آگ بگولا ہو کر اپنا پورا غصہ ہم پر اُتارا، تو وہ ہمیں زندہ ہڑپ کر لیتے۔امثا 1:12

پھر سیلاب ہم پر ٹوٹ پڑتا، ندی کا تیز دھارا ہم پر غالب آ جاتازبور 144:7

اور متلاطم پانی ہم پر سے گزر جاتا۔“

رب کی حمد ہو جس نے ہمیں اُن کے دانتوں کے حوالے نہ کیا، ورنہ وہ ہمیں پھاڑ کھاتے۔

ہماری جان اُس چڑیا کی طرح چھوٹ گئی ہے جو چڑی مار کے پھندے سے نکل کر اُڑ گئی ہے۔ پھندا ٹوٹ گیا ہے، اور ہم بچ نکلے ہیں۔زبور 11:2; امثا 6:5

رب کا نام، ہاں اُسی کا نام ہمارا سہارا ہے جو آسمان و زمین کا خالق ہے۔زبور 121:2; نحم 9:6