امثا امثال, باب امثال کی کتاب, باب 21
بادشاہ کا دِل یَاہوِہ کے ہاتھ میں ندی کی مانند ہوتاہے؛
وہ اُسے جدھر چاہتاہے پھیر دیتاہے۔2 توار 36:22
اِنسان اَپنی تمام روِشوں کو راست سمجھتا ہے،
لیکن یَاہوِہ دِلوں کو جانچتے ہیں۔امثا 16:2
حق اَور راستی
یَاہوِہ کے نزدیک قُربانیوں سے زِیادہ پسندِیدہ ہیں۔ہوشی 6:6
آنکھوں کا غُرور اَور دِل کا تکبُّر،
بدکاروں کا عروج، گُناہ ہیں۔
محنتی آدمی کے منصُوبے منافع بخش ہوتے ہیں،
لیکن جلدبازی کا نتیجہ یقیناً مفلسی ہوتاہے۔امثا 10:4
دروغ گوئی سے حاصل کیا ہُوا خزانہ،
بخارات کی طرح اُڑ جاتا ہے اَور مہلک پھندا ثابت ہوتاہے۔
بدکاروں کا تشدّد اُنہیں نابود کر دے گا،
کیونکہ وہ نیک کام کرنے سے اِنکار کرتے ہیں۔
گُنہگار کی راہ ٹیڑھی ہوتی ہے،
لیکن راستباز کا عَمل دُرست ہوتاہے۔
جھگڑالو بیوی کے ساتھ گھر میں رہنے سے
چھت پر کسی کونے میں رہنا بہتر ہے۔امثا 25:24
بدکار ہمیشہ بدی کی طرف مائل رہتاہے؛
وہ اَپنے ہمسایہ پر رحم نہیں کرتا۔
جَب ٹھٹّھےباز کو سزا ملتی ہے تو سادہ دِل عقلمند ہو جاتے ہیں؛
جَب کویٔی دانا تربّیت پاتاہے تو وہ علم حاصل کرتا ہے۔امثا 19:25
صادق بدکار کے گھر پر نظر رکھتا ہے،
اَور بدکار کو برباد کر دیتاہے۔
جو کویٔی مسکین کی آہ سُن کر اَپنے کان بند کر لیتا ہے،
تو جَب وہ آپ بھی آہ و زاری کرےگا، تَب کویٔی اُس کی نہ سُنے گا۔امثا 3:27
خُفیہ طور پر دیا ہُوا تحفہ، غُصّہ کو ٹھنڈا کرتا ہے،
اَور چوغہ میں چھُپا کر دی ہُوئی رشوت بھی شدید غضب کو ٹھنڈا کرتی ہے۔1 سمو 25:18
اِنصاف کرنے سے صادق کو خُوشی ہوتی ہے
لیکن بدکردار ہیبت زدہ ہو جاتے ہیں۔
جو آدمی حِکمت کی راہ سے بھٹکتا ہے،
اُسے مُردوں کی جگہ نصیب ہوتی ہے۔
عیش و عشرت کو پسند کرنے والا مُفلس بَن جائے گا؛
اَور مَے اَور روغن کا شوقین دولتمند نہ ہوگا۔21:17 امثا 23:20‑21امثا 23:21
بدکار صادق کا فدیہ ہوگا،
اَور دغاباز راستبازوں کے بدلہ میں دیا جائے گا۔
بیابان میں رہنا
جھگڑالو اَور بد مِزاج بیوی کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے۔امثا 25:24
دانشمند اِنسان کے گھر میں مرغوب خُوراک اَور روغن کے خزانے ہوتے ہیں،
لیکن احمق اُنہیں اُڑا دیتاہے۔
جو آدمی راستی اَور شفقت کی پیروی کرتا ہے
زندگی، اِقبالمندی اَور عزّت پاتاہے۔امثا 19:17
دانشمند سپاہی زبردستوں کے شہر پر حملہ کرتا ہے
اَور جِن فصیلوں پر اُن کا اِعتماد ہوتاہے، اُنہیں ڈھا دیتاہے۔واعظ 9:16
جو اَپنے مُنہ اَور اَپنی زبان پر قابُو رکھتا ہے،
وہ اَپنے آپ کو آفت سے بچاتا ہے۔21:23 امثا 13:3
مغروُر اَور متکبّر آدمی جو ”ٹھٹّھےباز“ کہلاتا ہے؛
نہایت تکبُّر سے پیش آتا ہے۔
کاہل کی تمنّا اُس کی موت کا باعث بَن جاتی ہے،
کیونکہ اُس کے ہاتھ محنت کرنے سے اِنکار کرتے ہیں۔
دِن بھر وہ زِیادہ پانے کی تمنّا کرتا رہتاہے،
لیکن صادق دیتاہے اَور دریغ نہیں کرتا۔زبور 37:26
بدکار کی قُربانی خُدا کے لئے بڑی نفرت اَنگیز ہوتی ہے۔
خصوصاً جَب وہ بُری نیّت سے چڑھائی جائے۔امثا 15:8
جھُوٹا گواہ ہلاک ہو جائے گا،
لیکن جو کویٔی سچّائی سے واقف ہے وہ چُپ نہ رہے گا۔امثا 19:5; امثا 19:9
بدکار اَپنے مُنہ کو سخت کرتا ہے،
لیکن راستکار اَپنی راہ پر غور کرتا ہے۔
کویٔی حِکمت، کویٔی بصیرت، اَور کویٔی منصُوبہ اَیسا نہیں
جو یَاہوِہ کے مقابل ٹھہر سکے۔حزقی 28:5; ایو 5:13
جنگ کے دِن کے لیٔے گھوڑا تو تیّار کیا جاتا ہے،
البتّہ فتح یَاہوِہ کی طرف سے ملتی ہے۔زبور 33:17