2 توار 2 تواریخ, باب دوسرا تواریخ کی کتاب, باب 35
میدانِ جنگ میں یُوشیاہؔ کی وفات
لیکن نِکوہؔ نے اُسے قاصِدوں کے ذریعہ سے پیغام بھیجا، ”اَے شاہِ یہُودیؔہ، آپ سے میری کوئی عداوت نہیں ہے؟ اِس وقت مَیں آپ سے جنگ کرنے نہیں بَلکہ اُس خاندان کے خِلاف آیا ہُوں، جِس سے میری عداوت ہے اَور خُدا نے ہی مُجھے جلدی کرنے کا حُکم دیا ہے؛ لہٰذا تُم خُدا سے جو میرے ساتھ ہے مُخالفت کرنا چھوڑ دو ورنہ وہ تُمہیں ہلاک کر دے گا۔“