یرمยรม یرمیاہเยเรมียาห์, بابบทที่ یرمیاہ کی نبوتเยเรมียาห์, بابบทที่ 3

ฉบับแปล เปรียบเทียบ

”اگر کویٔی اَپنی بیوی کو طلاق دے

اَور وہ بیوی اُسے چھوڑکر کسی اَور سے شادی کرکے رہنے لگے،

تو کیا وہ پہلا آدمی پھر سے اُس طلاق شُدہ کے پاس جائے گا؟

کیا وہ مُلک نہایت ناپاک نہ ہو جائے گا؟

لیکن تُو متعدّد عاشقوں کے ساتھ فاحِشہ کی مانند رہ چُکی ہے۔

کیا تُو اَب میرے پاس لَوٹ آئے گی؟“

یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔است 24:4

”بنجر ٹیلوں کی طرف نگاہ اُٹھاکر دیکھ،

کیا کویٔی اَیسی جگہ دِکھائی پڑتی ہے جہاں تیری عصمت دری نہ ہُوئی ہو؟

راہوں کے کنارے تُو عاشقوں کے اِنتظار میں اَیسی بیٹھی رہتی ہے،

جَیسے کویٔی خانہ بدوش‏ بدو بیابان میں بیٹھتی تھی۔

تُونے اَپنی جِسم فروشی اَور بدکاری سے

مُلک کو ناپاک کر دیا ہے۔حزقی 16:24

اِس لیٔے برسات روک دی گئی ہے،

اَور موسمِ بہار میں بارش نہیں برسی۔

پھر بھی تیرے چہرے سے فاحِشہ کی سِی بے حیائی نظر آتی ہے؛

اَور تو شرم سے شرمندہ ہونے سے اِنکار کرتی ہے۔

کیا تُو اَب سے مُجھے پُکار کر نہ کہےگی،

’اَے میرے باپ، آپ میری جَوانی کے ہمدرد تھے؟متی 6:9; حزقی 16:43

کیا آپ مجھ سے ہمیشہ خفا رہیں گے؟

کیا آپ کا قہر ہمیشہ قائِم رہے گا؟‘

دیکھ، تو اِس طرح سے بولتی تو ہے،

لیکن تُو جِتنی بدی کر سکتی ہے اُتنی کرتی رہتی ہے۔“

نافرمان اِسرائیل

یُوشیاہؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت میں یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”کیا تُونے دیکھا، نافرمان اِسرائیل نے کیا کیا ہے؟ وہ ہر اُونچے پہاڑ پر اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے گئی اَور وہاں زنا کیا۔ یرم 2:20مَیں نے سوچا، اِتنا سَب کرنے کے بعد وہ میرے پاس لَوٹ آئے گی لیکن وہ نہ آئی اَور اُس کی بےوفا بہن، یہُودیؔہ نے یہ حال دیکھا۔ حزقی 16:46; حزقی 23:2یہُودیؔہ نے دیکھا کہ مَیں نے نافرمان اِسرائیل کو زناکاری کے سبب سے طلاق نامہ دے کر روانہ کر دیا ہے؛ تَو بھی اُس کی بےوفا بہن یہُودیؔہ نہ ڈری، بَلکہ اُس نے بھی جا کر زناکاری کی۔ حزقی 23:11کیونکہ اِسرائیل کی نظر میں یہ شرمناک بدکاری کوئی سنگین مسئلہ نہیں تھا، اِس لیٔے اُس نے پُورے مُلک کو ناپاک کر دیا اَور پتّھروں اَور درختوں کے ساتھ زنا کیا۔ یرم 2:27اِن تمام باتوں کے باوُجُود، اُس کی بےوفا بہن یہُودیؔہ اَپنے سچّے دِل سے میرے پاس واپس نہ آئی بَلکہ ریاکاری ہی کرتی رہی۔“ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،

یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”نافرمان اِسرائیل بےوفا یہُودیؔہ سے زِیادہ راستباز ہے۔ حزقی 16:52جاؤ اَور شمال کی جانِب یہ پیغام سُناؤ:

” ’اَے نافرمان اِسرائیل، لَوٹ آ،‘ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے

’مَیں تُجھ سے اَب اَور ناراضگی سے پیش نہ آؤں گا،

کیونکہ مَیں رحیم ہُوں،‘ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے

’مَیں ہمیشہ غُصّہ نہیں کرتا رہُوں گا۔یشع 31:6; خرو 34:6; یوایل 2:13; زکر 1:3

صِرف اَپنے اُن گُناہوں کا اقرار کر:

کہ تُونے اَپنے خُدا یَاہوِہ سے بغاوت کی ہے،

اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے

غَیر معبُودوں کو خُوش کرنے میں لگی رہی،

اَور میری اِطاعت نہ کی،‘ “

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں۔یشع 57:5

”اَے بےایمان قوم، لَوٹ آ،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیونکہ مَیں تیرا شوہر ہُوں۔ مَیں تُجھے ہر شہر میں سے ایک کو اَور ہر برادری میں سے دو دو کو اِنتخاب کر صِیّونؔ میں واپس لاؤں گا۔ یشع 31:6پھر مَیں تُجھے اَپنے مَن پسند چرواہے دُوں گا جو دانائی اَور عقلمندی سے تیری رہبری کریں گے۔ یرم 23:4اُن دِنوں میں جَب تُو مُلک میں تعداد میں کثرت سے بڑھےگا،“ تَب یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”لوگ پھر کبھی یہ نام، ’یَاہوِہ کے دَورِ حُکومت کا عہد کا صندُوق زبان پر نہ لائیں گے،‘ نہ اُس کا خیال اُن کے ذہن میں آئے گا؛ اَور نہ وہ اُسے یاد کریں گے، نہ ہی اُس کی جدائی محسُوس کی جائے گی اَور نہ کویٔی دُوسرا بنائیں گے۔ اُس وقت یروشلیمؔ یَاہوِہ کا تخت کہلائے گا اَور تمام قومیں یروشلیمؔ میں جمع ہُوں گی اَور یَاہوِہ کے نام کی تمجید کریں گی۔ تَب وہ پھر اَپنے ناپاک دِلوں کی ضِد پر نہ چلیں گے۔ یشع 2:2اُن دِنوں میں بنی یہُوداہؔ، بنی اِسرائیل کے ساتھ ایک ہو جائے گا اَور وہ باہم مِل کر شمالی مُلک سے اُس مُلک میں آئیں گے جسے مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو مِیراث میں دیا تھا۔ہوشی 1:11; یرم 31:8

”مَیں نے خیال کیا تھا،

” ’مَیں کیسے تُمہیں دِل و جان سے فرزندوں میں شُمار کروں،

اَور تُمہیں اِس خُوشنما مُلک کو عطا کروں،

جو سَب قوموں کے ممالک کی مِیراث ہے۔‘

مَیں نے سوچا کہ تُم مُجھے ’باپ‘

کہہ کر پُکارو گے، اَور پھر مُجھ سے برگشتہ نہ ہوگے۔زبور 87:4; یشع 60:4

لیکن جِس طرح ایک بیوی اَپنے خَاوند سے بےوفائی کرتی ہے،

اُسی طرح اَے اِسرائیل تُم نے مُجھ سے بےوفائی کی ہے،“

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،یرم 2:8

بنجر ٹیلوں پر سے اِسرائیل کے

رونے اَور گڑگڑانے کی آواز آ رہی ہے،

کیونکہ اُنہُوں نے اَپنی راہیں ٹیڑھی کرلی ہیں،

اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ترک کر دیا ہے۔

”اَے بےوفا قوم، لَوٹ آ؛

مَیں تُمہیں برگشتگی سے شفا بخشوں گا۔“

”دیکھئے، ہم آپ کے پاس آ رہے ہیں،

کیونکہ آپ یَاہوِہ ہمارے خُدا ہیں۔ہوشی 3:5

یقیناً ٹیلوں اَور پہاڑوں پر ہمارا بُت پرستی کا مجمع لگانا محض دھوکا ہے؛

اِسرائیل کی نَجات،

یقیناً یَاہوِہ ہمارے خُدا میں ہی ہے۔زبور 121:1

ہماری جَوانی سے ہی اِن شرمناک معبُودوں نے،

ہمارے آباؤاَجداد کی محنت کے پھل کو،

اُن کے گلّوں اَور ریوڑوں کو،

اَور اُن کے بیٹے اَور بیٹیوں کو نگل لیا ہے۔ہوشی 4:19

آؤ ہم اَپنی شرم میں لیٹ جایٔیں،

اَور ہماری رُسوائی ہمیں ڈھانپ لے۔

کیونکہ ہم اَور ہمارے آباؤاَجداد دونوں نے،

اَپنی جَوانی کے ایّام سے آج تک،

ہم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کو نہ مان کر گُناہ کیا ہے۔“یرم 14:7