احباลนต احبارเลวีนิติ, بابบทที่ احبار کی کتابเลวีนิติ, بابบทที่ 2

ฉบับแปล เปรียบเทียบ

اناج کی نذر

” ’جَب کویٔی یَاہوِہ کے لیٔے اناج کی نذر پیش کرے تو وہ مَیدہ لاکر نذر کرے اَور اُس میں زَیتُون کا تیل ڈال کر اُس کے اُوپر لوبان رکھے۔ احبا 5:11; احبا 6:14; نحم 13:9وہ اُسے اَہرونؔ کے بیٹوں کے پاس جو کاہِنؔ ہیں لایٔے۔ تَب کاہِنؔ زَیتُون کے تیل سے گُندھے ہویٔے مَیدہ میں سے مُٹّھی بھر مَیدہ لوبان سمیت لے کر اُسے نذر کی قُربانی کی یادگاری حِصّہ کے طور پر کے طور پر مذبح کے اُوپر جَلایٔے۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔ اعما 10:4; مکاش 8:4اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا۔ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔گنت 18:9

” ’اگر تُم تنور میں پکائے ہویٔے اناج کی نذر لایٔے تو وہ سَب سے بہترین مَیدہ کا بنا ہو اَور زَیتُون کے تیل میں گندھی ہویٔی، بے خمیری کُلچے یا زَیتُون کے تیل سے چُپڑی ہُوئی بے خمیری چپاتیاں ہُوں۔ اَور اگر تیرے اناج کی نذر توے پر پکائی گئی ہو تو وہ زَیتُون کے تیل میں گوندھے ہویٔے بے خمیری مَیدہ کی ہو۔ 1 توار 9:31چونکہ وہ اناج کی نذر ہے اِس لیٔے تُم اُسے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اُس پر زَیتُون کا تیل ڈالنا۔ اگر تیری قُربانی کڑاہی میں پکی ہُوئی اناج کی نذر ہو تو وہ بہترین مَیدہ اَور زَیتُون کے تیل سے بنائی جائے۔ تُم اِن چیزوں کی بنی ہُوئی اناج کی نذر یَاہوِہ کے حُضُور لاکر کاہِنؔ کو پیش کرنا تاکہ وہ اُسے مذبح کے پاس لے کر آئے۔ اَور کاہِنؔ اُس اناج کی نذر میں سے یادگاری حِصّہ لے کر اُسے بطور آتِشی قُربانی مذبح پر جَلایٔے جو یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔ احبا 1:9اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا؛ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔

” ’اَور کویٔی بھی اناج کی نذر جو یَاہوِہ کے حُضُور لائی جائے وہ خمیر کے بغیر ہو۔ کیونکہ تُم یَاہوِہ کو غِذا کی آتِشی قُربانی پیش کرتے وقت اُس میں خمیر اَور شہد مِلا کر کبھی مت جَلانا۔ احبا 6:17تُم اِنہیں پہلے پھلوں کی نذر کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور لا سکتے ہو لیکن وہ بطور فرحت بخش خُوشبو مذبح پر نذر نہ کی جائے۔ احبا 23:17اَور تُم اَپنی سَب اناج کی نذر والی قُربانیوں میں نمک ڈالنا۔ کیونکہ نمک اُس عہد کی نُمائندگی کرتا ہے جو تمہارے خُدا نے تمہارے ساتھ باندھا ہے۔ اَپنی ساری نذریں نمک کے ساتھ ہی پیش کرنا۔مرق 9:49

” ’اَور اگر تُم اناج کے پہلے پھلوں کی نذر یَاہوِہ کے حُضُور لاؤ تو اُن کی بالیں مسل کر دانے نکالنا اَور اُنہیں آگ میں بھُون کر نذر کرنا۔ یہو 5:11اَور اُس پر زَیتُون کا تیل اَور لوبان ڈالنا؛ یہ اناج کی نذر ہے۔ اَور کاہِنؔ یادگاری حِصّہ مسل کر نکالے ہویٔے اناج کے دانوں، زَیتُون کے تیل اَور سارے لوبان کے ساتھ جَلا دے تاکہ یہ یَاہوِہ کے لیٔے غِذا کی آتِشی قُربانی کی نذر ہو۔