گنت گنتی, باب گنتی کی کتاب, باب 12
مِریمؔ اَور اَہرونؔ کا مُوسیٰ کی مُخالفت کرنا
مِریمؔ اَور اَہرونؔ مَوشہ کی کُوشی بیوی کے سبب سے اُس کی بُرائی کرنے لگے کیونکہ اُس نے ایک کُوشی عورت سے بیاہ کر لیا تھا۔ گنت 16:2; خرو 2:21اُنہُوں نے کہا، ”کیا یَاہوِہ نے محض مَوشہ ہی سے باتیں کی ہیں؟ کیا اُنہُوں نے ہم سے بھی باتیں نہیں کیں؟“ اَور یَاہوِہ نے اُن کی یہ باتیں سُن لیں۔
(مَوشہ نہایت حلیم شخص تھا بَلکہ وہ رُوئے زمین کے ہر شخص سے زِیادہ حلیم تھا۔)خرو 11:8; متی 11:29
یَاہوِہ نے فوراً مَوشہ، اَہرونؔ اَور مِریمؔ سے کہا، ”تُم تینوں نکل کر خیمہ اِجتماع کے پاس حاضِر ہو جاؤ۔“ چنانچہ وہ تینوں باہر نکل آئے۔ تَب یَاہوِہ بادل کے ایک سُتون میں ہوکر اُتر آئے اَور خیمہ کے دروازہ پر کھڑے ہوکر اَہرونؔ اَور مِریمؔ کو بُلایا۔ جَب وہ دونوں آگے بڑھے خرو 16:10; گنت 11:17; گنت 14:10تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”میری باتیں سُنو:
”جَب تمہارے درمیان یَاہوِہ کا کویٔی نبی برپا ہوتاہے،
تو میں اَپنے آپ کو، اُس پر رُویا میں ظاہر کرتا ہُوں،
اَور خواب میں اُس سے باتیں کرتا ہُوں۔1 سمو 3:7
لیکن میرے خادِم مَوشہ کے حق میں اَیسا نہیں ہے؛
وہ میرے سارے خاندان میں قابلِ اِعتماد ہے۔عبر 3:5
اُس سے میں مُعمّوں میں نہیں
بَلکہ کھُلے طور پر اَور رُوبرو باتیں کرتا ہُوں،
اُسے یَاہوِہ کا دیدار بھی نصیب ہوتاہے۔
پھر تُمہیں میرے خادِم مَوشہ کی بُرائی کرتے ہویٔے
خوف کیوں نہ آیا؟“خرو 33:11; است 34:10; 1 کرنت 13:12
اَور یَاہوِہ کا غضب اُن پر بھڑکا اَور وہ اُنہیں چھوڑکر چلےگئے۔گنت 11:3
جَب خیمہ کے اُوپر سے بادل اُٹھ گیا تو مِریمؔ وہاں کھڑی تھی اَور وہ کوڑھ سے برف کی مانند سفید ہو چُکی تھی۔ اَہرونؔ نے مُڑ کر اُس کی طرف دیکھا تو پتا چلا کہ اُسے کوڑھ کا مرض لاحق ہو گیا ہے۔ است 24:9اَور اَہرونؔ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اَے میرے آقا براہِ کرم اِس گُناہ کو جو ہم سے نادانی میں سرزد ہُوا اُسے ہمارے خِلاف نہ ٹھہرائیں۔ اَور مِریمؔ کو اُس مَرے ہویٔے بچّہ کی مانند نہ رہنے دیں جِس کا جِسم اَپنی ماں کے پیٹ سے نکلنے پر ہی ادھ گلا ہوتاہے۔“2 سلا 5:10
تَب مَوشہ نے یہ کہہ کر یَاہوِہ سے مِنّت کی، ”اَے خُدا! براہِ کرم آپ اُسے شفا دیں!“
یَاہوِہ نے مَوشہ کو جَواب دیا، ”اگر اِس کے باپ نے اِس کے مُنہ پر صِرف تھُوکا ہی ہوتا تو کیا وہ سات دِن تک پشیمان نہ رہتی؟ لہٰذا سات دِن تک اُسے چھاؤنی کے باہر بند رہنے دیں۔ اُس کے بعد وہ اَندر لائی جا سکتی ہے۔“ احبا 13:46; احبا 14:8چنانچہ مِریمؔ سات دِن تک چھاؤنی کے باہر بند رہی اَور اُس کے اَندر آنے تک لوگوں نے کُوچ نہیں کیا۔
اُس کے بعد وہ لوگ حَضِیروتؔ سے روانہ ہویٔے اَور پارانؔ کے بیابان میں جا کر خیمہ زن ہویٔے۔گنت 11:35; گنت 33:17