گنت گنتی, باب گنتی کی کتاب, باب 33
بنی اِسرائیل کی سفر کی منزلیں
جَب بنی اِسرائیل مَوشہ اَور اَہرونؔ کی قیادت میں دستے بنا کر مُلک مِصر سے نکلے تو اُنہُوں نے اَپنے سفر میں حسب ذیل منزلیں طے کیں۔ یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق مَوشہ نے اُن کے سفر کی یہ منزلیں درج کر لیں۔ لہٰذا اُن کا مَنزل بہ مَنزل سفر یُوں رہا:
پہلے مہینے کے پندرھویں دِن یعنی فسح کے دُوسرے دِن بنی اِسرائیل نے رَعمسیسؔ سے کُوچ کیا۔ وہ سَب مِصریوں کی نظروں کے سامنے نہایت دِلیری سے نکل پڑے خرو 12:37جو مِصری اَپنے پہلوٹھوں کو جنہیں یَاہوِہ نے مار ڈالا تھا دفن کرنے میں مصروف تھے کیونکہ یَاہوِہ نے اُن کے معبُودوں کو بھی سزا دی تھی۔خرو 12:12; یشع 10:10
بنی اِسرائیل رَعمسیسؔ سے کُوچ کرکے سُکّوتؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
اَور سُکّوتؔ سے کُوچ کرکے ایتھامؔ میں جو بیابان کے سِرے پر ہے، خیمہ زن ہویٔے۔خرو 13:20
پھر وہ ایتھامؔ سے کُوچ کرکے بَعل ضِفونؔ کے مشرق کی جانِب پیہاخیروتؔ کو مُڑے اَور مِگدُلؔ کے نزدیک خیمہ زن ہویٔے۔خرو 14:2
تَب اُنہُوں نے پیہاخیروتؔ سے کُوچ کیا اَور سمُندر کے درمیان سے گزر کر بیابان میں داخل ہویٔے اَور ایتھامؔ کے بیابان میں تین دِن کی مَسافات طے کرکے مارہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔یہو 4:22; زبور 114:3; 1 کرنت 10:1
مارہؔ سے کُوچ کرکے ایلِمؔ کو گیٔے جہاں پانی کے بَارہ چشمے اَور کھجور کے ستّر درخت تھے اَور وہاں خیمہ زن ہویٔے۔خرو 15:27
پھر وہ ایلِمؔ سے کُوچ کرکے بحرِقُلزمؔ کے کنارے خیمہ زن ہویٔے۔
اَور بحرِقُلزمؔ سے کُوچ کرکے سِنؔ کے بیابان میں خیمہ زن ہویٔے۔خرو 16:1
دشتِ سِنؔ کے بیابان سے کُوچ کرکے وہ دفقہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
اَور دفقہؔ سے کُوچ کرکے الُوشؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
الُوشؔ سے کُوچ کرکے وہ رفیدیمؔ میں خیمہ زن ہویٔے جہاں لوگوں کو پینے کے لیٔے پانی نہ مِلا۔خرو 17:1
رفیدیمؔ سے کُوچ کرکے وہ سِینؔائی کے بیابان میں خیمہ زن ہویٔے۔خرو 19:2
اَور سِینؔائی کے بیابان سے کُوچ کرکے قِبروتؔ ہتّاوہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔گنت 11:35
قِبروتؔ ہتّاوہؔ سے کُوچ کرکے وہ حَضِیروتؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
اَور حَضِیروتؔ سے کُوچ کرکے رِتھمہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔گنت 11:35; گنت 12:16
رِتھمہؔ سے کُوچ کرکے وہ رِمّونؔ پیریزؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
اَور رِمّونؔ پیریزؔ سے کُوچ کرکے لِبناہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
لِبناہؔ سے کُوچ کرکے وہ ریسّہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
اَور ریسّہؔ سے کُوچ کرکے قہیلاتہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
قہیلاتہؔ سے کُوچ کرکے وہ کوہِ شافِرؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
اَور کوہِ شافِرؔ سے کُوچ کرکے حَرادہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
حَرادہؔ سے کُوچ کرکے مقہیلوتؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
اَور مقہیلوتؔ سے کُوچ کرکے تحتؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
تحتؔ سے کُوچ کرکے وہ تیراحؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
اَور تیراحؔ سے کُوچ کرکے مِتقہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
مِتقہؔ سے کُوچ کرکے وہ حشمُونہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
اَور حشمُونہؔ سے کُوچ کرکے موسِیروتؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
موسِیروتؔ سے کُوچ کرکے وہ بنی جعقانؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔است 10:6
اَور بنی جعقانؔ سے کُوچ کرکے حور ہَگِدّگَادؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
حور ہَگِدّگَادؔ سے کُوچ کرکے وہ یُوطباتؔہ میں خیمہ زن ہویٔے۔
اَور یُوطباتؔہ سے کُوچ کرکے عبرونہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
عبرونہؔ سے کُوچ کرکے وہ عضیُون گیبر میں خیمہ زن ہویٔے۔1 سلا 9:26
اَور عضیُون گیبر سے کُوچ کرکے صینؔ کے بیابان میں قادِسؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔گنت 20:1; گنت 20:22
قادِسؔ سے کُوچ کرکے وہ مُلک اِدُوم کی سرحد پر کوہِ ہُورؔ پر خیمہ زن ہویٔے۔ گنت 20:22اَور بنی اِسرائیل کے مِصر سے نکل آنے کے چالیسویں سال کے پانچویں مہینے کے پہلے دِن اَہرونؔ کاہِنؔ یَاہوِہ سے حُکم پا کر کوہِ ہُورؔ پر چڑھ گیا جہاں اُس نے وفات پائی۔ گنت 20:25; است 32:50اَور جَب اَہرونؔ نے کوہِ ہُورؔ پر وفات پائی تَب وہ ایک سَو تئیس سال کا تھا۔
عَرادؔ کے کنعانی بادشاہ کو جو مُلکِ کنعانؔ کے نِیگیوؔ میں رہتا تھا بنی اِسرائیل کے آنے کی خبر مِلی۔گنت 21:1
کوہِ ہُورؔ سے کُوچ کرکے وہ ضلمُونہؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
اَور ضلمُونہؔ سے کُوچ کرکے فُونونؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
فُونونؔ سے کُوچ کرکے وہ اوبُوتؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔گنت 21:10
اَور اوبُوتؔ سے کُوچ کرکے مُوآب کی سرحد پر عیّے عباریمؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔گنت 21:11
عیّم عباریمؔ سے کُوچ کرکے وہ دیبونؔ گادؔ میں خیمہ زن ہویٔے۔
اَور دیبونؔ گادؔ سے کُوچ کرکے علمونؔ دِبلہ تائیمؔ میں خیمہ زن ہویٔے
علمونؔ دِبلہ تائیمؔ سے کُوچ کرکے عباریمؔ کے پہاڑوں پر نبوؔ کے مقابل خیمہ زن ہویٔے۔گنت 21:1; است 34:1
اَور پھر اُنہُوں نے عباریمؔ کے پہاڑوں سے کُوچ کیا اَور مُوآب کے میدانوں میں یردنؔ کے کنارے یریحوؔ کے مقابل خیمہ زن ہویٔے۔ گنت 22:1اَور وہاں مُوآب کے میدانوں میں اُنہُوں نے یردنؔ کے کنارے پر بیت یسیموتؔ سے لے کر ابیل شِطِّیمؔ تک اَپنے خیمے کھڑے کئے۔گنت 25:1; یہو 2:1
تَب یَاہوِہ نے مُوآب کے میدانوں میں یریحوؔ کے مقابل کے یردنؔ کے کنارے پھر مَوشہ سے کہا: گنت 25:17”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے کہہ، ’جَب تُم یردنؔ کو عبور کرکے مُلکِ کنعانؔ میں داخل ہو تو اُس مُلک کے سبھی باشِندوں کو اَپنے سامنے سے نکال دینا اَور اُن کے تراشے ہویٔے بُتوں اَور ڈھالی ہویٔی مورتیوں کو توڑ ڈالنا اَور اُن کے تمام اُونچے مقامات کو مِسمار کردینا۔ خرو 23:24; است 7:5; احبا 26:30تُم اُس مُلک پر قبضہ کرکے اُس میں بُودوباش کرنا کیونکہ مَیں نے وہ مُلک تُمہیں دیا ہے تاکہ تُم اُس کے مالک بنو۔ است 7:2; یہو 11:12تُم اَپنی برادریوں کے مُطابق قُرعہ اَندازی کے ذریعہ اُس مُلک کو بانٹ لینا۔ بڑے گِروہ کو زِیادہ مِیراث دینا اَور چُھوٹے کو کم۔ جو حِصّہ قُرعہ اَندازی کے ذریعہ اُن کے نام سے نکلے وہ اُن کا ہوگا۔ تُم اَپنے آبائی قبائل کے مُطابق مِیراث تقسیم کرنا۔گنت 26:54
” ’لیکن اگر تُم اُس مُلک کے باشِندوں کو نہیں نکالوگے تو جِن کو تُم رہنے دوگے وہ تمہاری آنکھوں میں خار اَور تمہارے پہلوؤں میں کانٹے بَن کر رہ جایٔیں گے اَور جِس مُلک میں تُم بسوگے وہاں وہ تُمہیں دِق کریں گے۔ خرو 23:33; خرو 34:12; است 7:16اَور تَب مَیں تمہارے ساتھ وُہی کروں گا جو میں اُن کے ساتھ کرنا چاہتا ہُوں۔‘ “خرو 23:33; خرو 34:12; است 7:16