2 سمو 2 شموایل, باب دوسرا شموایل کی کتاب, باب 22
داویؔد کا خُدا کی مدح سرائی کرنا
جَب یَاہوِہ نے داویؔد کو اُن کے سَب دُشمنوں اَور شاؤل کے حملہ سے بچایا تو آپ نے یَاہوِہ کی حُضُوری میں اِس نغمہ کو گایا۔ داویؔد نے کہا:
”یَاہوِہ میری چٹّان، میرا قلعہ اَور میرے چھُڑانے دینے والے ہیں؛زبور 18:2
میرے خُدا میری چٹّان ہیں، میں جِس میں پناہ لیتا ہُوں،
وہ میری سِپر اَور میری نَجات کا سینگ،
وہ میرا حصار، میری پناہ گاہ اَور میرا مُنجّی ہیں،
جو مُجھے ظالموں سے بچاتے ہیں۔2 سمو 23:3; پید 15:1; زبور 7:1
”مَیں یَاہوِہ کو پُکارتا ہُوں جو سِتائش کے لائق ہیں،
اَور دُشمنوں سے مُجھے بچا لیتے ہیں۔
موت کی موجوں نے مُجھے گھیرلیا؛
اَور تباہی کے سیلابوں نے مُجھے اَپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پاتال کی رسّیاں میرے چَوگرد لپٹ گئیں؛
اَور موت کے پھندے میرے سامنے تھے۔ایو 22:10; امثا 14:27; زبور 18:5
”مَیں نے اَپنی مُصیبت میں یَاہوِہ کو پُکارا؛
مَیں نے اَپنے خُدا سے فریاد کی۔
اُنہُوں نے اَپنی ہیکل میں سے میری آواز سُنی،
میری فریاد اُن کے کانوں میں پہُنچی۔
زمین کانپ اُٹھی اَور ہل گئی،
اَور آسمانوں کی بُنیادیں لرز اُٹھیں؛
وہ ہل گئیں اِس لیٔے کہ وہ غضبناک ہو گئے تھے۔زبور 18:7
اُن کے نتھنوں سے دُھواں اُٹھا؛
اَور اُن کے مُنہ سے بھسم کرنے والی آگ نکلی،
جِس سے کوئلے دہک اُٹھے۔خرو 24:17; است 4:24
اُنہُوں نے آسمانوں کو جھُکایا اَور نیچے اُتر آئے؛
سیاہ بادل اُن کے پاؤں کے نیچے تھے۔
وہ کروبی پر سوار ہوکر اُڑے؛
وہ ہَوا کے بازوؤں پر سوار ہوکر اُڑے۔
اُنہُوں نے تاریکی کو اَپنا غلاف۔
اَور آسمان کے کالے بادلوں کو شامیانہ بنا لیا۔ایو 36:28; یشع 50:3
اُن کی حُضُوری کی تجلّی سے جو اُن کے سامنے تھی
بجلی کڑک اُٹھی۔
یَاہوِہ آسمان پر سے گرجے؛
اَور خُداتعالیٰ کی آواز گونج اُٹھی۔زبور 29:3
اُنہُوں نے اَپنے تیر چلائے اَور دُشمنوں کو پراگندہ کیا،
اَور بجلیاں گرا کر اُنہیں شِکست دی۔1 سمو 2:10; 1 سمو 7:10; 1 سمو 12:18
اَے یَاہوِہ، آپ کی ڈانٹ سے
اَور آپ کے نتھنوں کے دَم کے جھونکے سے
سمُندر کی وادیاں دِکھائی دینے لگیں
اَور زمین کی بُنیادیں نموُدار ہو گئیں۔
”اُنہُوں نے آسمان سے ہاتھ بڑھا کر مُجھے تھام لیا؛
اَور گہرے پانی میں سے کھینچ کر باہر نکالا۔ایو 22:11; زبور 32:6; یشع 43:2
اُنہُوں نے میرے زبردست دُشمن سے مُجھے رِہائی بخشی،
اَور اُن مُخالفوں سے، جو میرے مُقابلہ میں زِیادہ طاقتور تھے۔
وہ میری مُصیبت کے دِن مُجھ پر ٹوٹ پڑے،
لیکن یَاہوِہ میرا سہارا تھے۔
وہ مُجھے کشادہ جگہ میں نکال لائے؛
اُنہُوں نے مُجھے بچا لیا کیونکہ وہ مُجھ سے خُوش تھے۔زبور 31:8
”یَاہوِہ نے میری راستبازی کے مُطابق مُجھ سے سلُوک کیا؛
اَور میرے ہاتھوں کی پاکیزگی کے مُطابق مُجھے صِلہ دیا۔ایو 22:30; زبور 4:1
کیونکہ مَیں یَاہوِہ کی راہوں پر چلتا رہا؛
اَور مَیں نے اَپنے خُدا کے خِلاف کویٔی بدی نہیں کی۔
اُن کے سارے آئین میرے سامنے ہیں؛
اَور مَیں نے اُن کے قوانین سے مُنہ نہیں موڑا۔
میں اُن کے سامنے بے عیب رہا
اَور اَپنے آپ کو گُناہ سے بَری رکھا۔
اَور یَاہوِہ نے میری راستبازی کے مُطابق،
اَور اَپنے ہاتھوں کی اُس پاکیزگی کے مُطابق جسے وہ دیکھتے تھے مُجھے اجر دیا۔زبور 7:9
”وفادار کے ساتھ آپ اَپنے آپ کو وفادار جتاتے ہیں،
اَور کامل کے ساتھ اَپنے آپ کو کامل جتاتے ہیں،
نیک اِنسان کے ساتھ آپ اَپنے آپ کو نیک جتاتے ہیں،
لیکن ٹیڑھے اِنسان کے ساتھ ہوشیاری جتاتے ہیں۔
آپ حلیموں کو تو بچاتے ہیں،
لیکن مغروُروں پر نظر رکھتے ہیں تاکہ اُنہیں نیچا کریں۔امثا 29:23; ایو 22:29
اَے یَاہوِہ، آپ میرے چراغ ہیں؛
اَور یَاہوِہ میری تاریکی کو نُور تبدیل کرتے ہیں۔زبور 27:1; زبور 112:4; ایو 29:3
آپ کی مدد سے میں فَوج پر چڑھائی کر سَکتا ہُوں؛
اَور اَپنے خُدا کی بدولت میں دیوار پھاند سَکتا ہُوں۔
”خُدا کی راہ پکّی ہے؛
یَاہوِہ کا کلام کامل ہے۔
وہ اُن سَب کی سِپر ہے جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔
کیونکہ یَاہوِہ کے علاوہ اَور کون خُدا ہے؟
اَور ہمارے خُدا کے سِوا اَور کون چٹّان ہے؟خرو 15:11; یشع 43:11
خُدا ہی قُوّت سے مُجھے مُسلّح کرتے ہیں
اَور میری راہ کو کامل کرتے ہیں۔
وہ میرے پاؤں کو ہِرنی کے پاؤں کی مانند بناتے ہیں؛
اَور مُجھے بُلندیوں پر کھڑا رہنے کے قابل بناتے ہیں۔
وہ میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا سِکھاتے ہیں؛
اَور یہاں تک کہ میرے بازو کانسے کی کمان کو جھُکا دیتے ہیں۔پید 49:8; است 33:29
آپ مُجھے اَپنی فتح کی سِپر دیتے ہیں؛
آپ کی بندہ پروری نے مُجھے بڑا بنا دیا ہے۔زبور 3:3
آپ میرے قدموں کی راہ کشادہ کرتے ہیں،
تاکہ میں پھسلنے نہ پاؤں۔
”مَیں نے اَپنے دُشمنوں کا تعاقب کرکے اُنہیں کُچل ڈالا؛
اَور جَب تک وہ تباہ نہ ہو گئے مَیں واپس نہ لَوٹا۔
مَیں نے اُنہیں پُوری طرح کُچل دیا تاکہ وہ اُٹھ نہ پائیں؛
وہ میرے پاؤں کے نیچے گِر گیٔے۔زبور 27:2
آپ نے مُجھے جنگ کے لیٔے قُوّت سے مُسلّح کیا؛
اَور میرے مُخالفوں کو میرے قدموں میں جھُکا دیا۔
آپ نے لڑائی میں میرے دُشمنوں کو پیٹھ دِکھانے پر مجبُور کیا،
اَور مَیں نے اَپنے حریفوں کو تباہ کر دیا۔پید 49:8
اُنہُوں نے مدد کے لئے پُکارا، لیکن اُنہیں بچانے والا کویٔی نہ تھا۔
اُنہُوں نے یَاہوِہ کی بھی دہائی دی، لیکن اُنہُوں نے جَواب نہ دیا۔
مَیں نے اُنہیں پیس پیس کر زمین کی گَرد کی مانند بنا دیا؛
مَیں نے اُنہیں کُچل کر، گلی کوچوں کی کیچڑ کی مانند روند ڈالا۔زبور 83:10; یشع 10:6; یرم 8:2
”آپ نے مُجھے لوگوں کی یلغار سے بھی چھُڑا لیا؛
آپ نے مُجھے قوموں کا سردار بنانے کے لیٔے محفوظ رکھا۔
اَور جِن لوگوں سے میں واقف بھی نہ تھا وہ میری خدمت کرنے لگے،2 سمو 8:6; زبور 60:8
اَور پردیسی میرے آگے جھکتے ہیں؛
میرا نام سُنتے ہی وہ میری اِطاعت کرنے لگتے ہیں۔
وہ سَب گھبرا جاتے ہیں؛
اَور تھرتھراتے ہُوئے اَپنے قلعوں سے باہر نکل آتے ہیں۔
”یَاہوِہ زندہ ہیں! میری چٹّان مُبارک ہو!
اَور میرا مُنجّی خُدا ممتاز ہو!است 32:40; زبور 42:2; حزقی 14:16
وُہی خُدا ہیں جو میرا اِنتقام لیتے ہیں،
اَور قوموں کو میرے سامنے جھُکاتے ہیں،
وہ مُجھے میرے دُشمنوں سے بچاتے ہیں،
آپ نے مُجھے میرے حریفوں پر سرفرازی بخشی؛
اَور تُند خُو لوگوں سے مُجھے بچایا۔
اِس لیٔے اَے یَاہوِہ! میں قوموں کے درمیان آپ کی تمجید؛
اَور آپ کے نام کی مدح سرائی کروں گا۔روم 15:9
”وہ اَپنے بادشاہ کے لیٔے رِہائی کا بُرج؛
اَور اَپنے ممسوح داویؔد اَور اُن کی نَسل کو،
ہمیشہ اَپنی لافانی شفقت میں رکھیں گے۔“2 سمو 8:6; 2 سمو 23:10; گلتی 3:16