پیدGn پیدائشGenesi, بابcapitolo پیدائش کی کتابLibro della Genesi, بابcapitolo 3

Traduzioni Confronta

آدمؔ کا گُناہ

یَاہوِہ خُدا نے جتنے جنگلی جانور بنائے تھے، سانپ اُن سَب سے عیّار تھا۔ اُس نے عورت سے کہا، ”کیا واقعی خُدا نے فرمایاہے کہ تُم باغ کے کسی درخت کا پھل نہ کھانا؟“

عورت نے سانپ سے کہا، ”ہم باغ کے درختوں کا پھل کھا سکتے ہیں، لیکن خُدا نے یہ ضروُر فرمایاہے کہ جو درخت باغ کے درمیان ہے، ’اُس کا پھل مت کھانا بَلکہ اُسے چھُونا تک نہیں، ورنہ تُم مرجاؤگے۔‘ “

تَب سانپ نے عورت سے کہا، ”تُم ہرگز نہیں مروگے! یوح 8:44; 2 کرنت 11:3بَلکہ خُدا جانتا ہے کہ جِس دِن تُم اُسے کھاؤگے، تمہاری آنکھیں کھُل جایٔیں گی اَور تُم خُدا کی مانند نیکی اَور بدی کے جاننے والے بَن جاؤگے۔“

جَب عورت نے دیکھا کہ اُس درخت کا پھل کھانے کے لیٔے اَچھّا اَور دیکھنے میں خُوشنما اَور حِکمت پانے کے لیٔے خُوب مَعلُوم ہوتاہے، تو اُس نے اُس میں سے لے کر کھایا اَور اَپنے خَاوند کو بھی دیا، جو اُس کے ساتھ تھا اَور اُس نے بھی کھایا۔ 1 تیمت 2:14تَب اُن دونوں کی آنکھیں کھُل گئیں اَور اُنہیں مَعلُوم ہُوا کہ وہ ننگے ہیں۔ اَور اُنہُوں نے اَنجیر کے پتّوں کو سِی کر اَپنے لیٔے پیش بند بنا لیٔے۔پید 2:25; مکاش 3:17

تَب آدمؔ اَور اُن کی بیوی نے یَاہوِہ خُدا کی آواز سُنی جَب کہ وہ دِن ڈھلے باغ میں گھُوم رہے تھے اَور وہ یَاہوِہ خُدا کے حُضُوری سے باغ کے درختوں میں چھُپ گیٔے۔ زبور 138:6; عاموس 9:2لیکن یَاہوِہ خُدا نے آدمؔ کو پُکارا اَور پُوچھا، ”تُم کہاں ہو؟“

آدمؔ نے جَواب دیا، ”مَیں نے باغ میں آپ کی آواز سُنی اَور مَیں ڈر گیا کیونکہ مَیں ننگا تھا اِس لیٔے مَیں چھُپ گیا۔“

اَور یَاہوِہ نے فرمایا، ”تُمہیں کِس نے بتایا کہ تُم ننگے ہو؟ کیا تُم نے اُس درخت کا پھل کھایا ہے، جسے کھانے سے مَیں نے تُمہیں منع کیا تھا؟“پید 2:17

آدمؔ نے کہا، ”جِس عورت کو آپ نے یہاں میرے ساتھ رکھا ہے اُس نے مُجھے اُس درخت کا وہ پھل دیا اَور مَیں نے اُسے کھا لیا۔“

تَب یَاہوِہ خُدا نے عورت سے فرمایا، ”تُم نے یہ کیا کیا؟“

عورت نے کہا، ”سانپ نے مُجھے بہکایا اَور مَیں نے کھایا۔“2 کرنت 11:3

تَب یَاہوِہ خُدا نے سانپ سے کہا، ”چونکہ تُونے یہ کیا ہے،

”اِس لیٔے تُو گھریلو مویشیوں میں،

اَور تمام جنگلی جانوروں میں ملعُون ٹھہرا!

تُو اَپنے پیٹ کے بَل رینگے گا،

اَور اَپنی عمر بھر

خاک چاٹے گا۔زبور 72:9

اَور مَیں تیرے اَور عورت کے درمیان،

اَور تیری نَسل اَور اُس کی نَسل کے درمیان؛

عداوت ڈالوں گا؛

وہ تیرا سَر کُچلے گا،

اَور تُو اُس کی اِیڑی پر کاٹے گا۔“پید 14:18; زبور 112:1; زبور 112:4; زکر 6:13; پید 22:9; زکر 12:10; یوح 3:14

پھر خُدا نے عورت سے فرمایا،

”مَیں تمہارے دردِ حَمل کو بہت بڑھاؤں گا؛

تُو درد کے ساتھ بچّے جنے گی۔

اَور تیری رغبت اَپنے خَاوند کی طرف ہوگی،

اَور وہ تُجھ پر حُکومت کرےگا۔“1 کرنت 14:34

اَور خُدا نے آدمؔ سے فرمایا، ”چونکہ تُم نے اَپنی بیوی کی بات مانی اَور اُس درخت کا پھل کھایا، ’جسے کھانے سے مَیں نے منع کیا تھا،‘

”اِس لیٔے زمین تمہارے سبب سے ملعُون ٹھہری،

تُم محنت اَور مشقّت کرکے

عمر بھر اُس کی پیداوار کھاتے رہوگے۔پید 4:12; پید 5:29

وہ تمہارے لیٔے کانٹے اَور اُونٹ کٹارے اُگائے گی،

اَور تُم کھیت کی سبزیاں کھاؤگے۔

تُم اَپنے ماتھے کے

پسینے کی روٹی کھاؤگے:

جَب تک کہ تُم زمین میں پھر لَوٹ نہ جاؤ،

اِس لیٔے کہ تُم اُسی میں سے نکالے گئے ہو؛

کیونکہ تُم خاک ہو

اَور خاک ہی میں پھر لَوٹ جاؤگے۔“زبور 128:2; واعظ 12:7

آدمؔ نے اَپنی بیوی کا نام حوّاؔ3‏:20 حوّاؔ مُمکنہ معنی زندہ رکھا، اِس لیٔے کہ وہ تمام زندوں کی ماں ہے۔

یَاہوِہ خُدا نے آدمؔ اَور اُن کی بیوی کے لیٔے چمڑے کے کُرتے بنا کر اُنہیں پہنا دئیے۔ اَور یَاہوِہ خُدا نے فرمایا، ”اَب آدمی نیک و بد کی پہچان میں ہم میں سے ایک کی مانند ہو گیا ہے۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ اَپنا ہاتھ بڑھائے اَور زندگی کے درخت سے بھی کچھ لے کر کھالے اَور ہمیشہ جیتا رہے۔“ پید 1:27; 1 یوح 5:7; پید 2:9لہٰذا یَاہوِہ خُدا نے اُسے باغِ عدنؔ سے نکال دیا تاکہ وہ اُس زمین کی، جِس میں سے وہ لیا گیا تھا کھیتی کرے۔ آدمؔ کو نکال دینے کے بعد خُدا نے باغِ عدنؔ کے مشرق کی طرف کروبیوں کو اَور چاروں طرف گھُومنے والی شُعلہ زن تلوار کو رکھا تاکہ وہ زندگی کے درخت کی طرف جانے والے راستہ کی حِفاظت کریں۔