زبورPsa زبورSálmarnir, زبورsálmur زبور کی کتابSálmarnir, زبورsálmur 8

Þýðingar Bera saman

مخلوقات کا تاج

داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: گتّیت۔

اے رب ہمارے آقا، تیرا نام پوری دنیا میں کتنا شاندار ہے! تُو نے آسمان پر ہی اپنا جلال ظاہر کر دیا ہے۔زبور 110:1

اپنے مخالفوں کے جواب میں تُو نے چھوٹے بچوں اور شیرخواروں کی زبان کو تیار کیا ہے تاکہ وہ تیری قوت سے دشمن اور کینہ پرور کو ختم کریں۔متی 21:16

جب مَیں تیرے آسمان کا ملاحظہ کرتا ہوں جو تیری اُنگلیوں کا کام ہے، چاند اور ستاروں پر غور کرتا ہوں جن کو تُو نے اپنی اپنی جگہ پر قائم کیا

تو انسان کون ہے کہ تُو اُسے یاد کرے یا آدم زاد کہ تُو اُس کا خیال رکھے؟ایو 7:17; زبور 144:3; عبر 2:6

تُو نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کم بنایا،8‏:5 تُو نے … کچھ ہی کم بنایا: ایک اَور ممکنہ ترجمہ: تُو نے اُسے تھوڑی دیر کے لئے فرشتوں سے کم کر دیا (دیکھئے عِبر 2‏:7‏,9)۔ تُو نے اُسے جلال اور عزت کا تاج پہنایا۔

تُو نے اُسے اپنے ہاتھوں کے کاموں پر مقرر کیا، سب کچھ اُس کے پاؤں کے نیچے کر دیا،پید 1:28; پید 9:2; 1 کرنت 15:27

خواہ بھیڑبکریاں ہوں خواہ گائےبَیل، جنگلی جانور،

پرندے، مچھلیاں یا سمندری راہوں پر چلنے والے باقی تمام جانور۔

اے رب ہمارے آقا، پوری دنیا میں تیرا نام کتنا شاندار ہے!