یرم یرمیاہ, باب یرمیاہ کی نبوت, باب 50
”قوموں میں اعلان اَور مُنادی کرو،
پرچم اُٹھاؤ اَور مُنادی کرو،
کویٔی بات پوشیدہ نہ رکھو بَلکہ اعلان کرو،
’بابیل تسخیر کیا جائے گا؛
بیلؔ معبُود رُسوا ہوگا،
اَور مرُودکؔ معبُود دہشت زدہ ہوگا۔
اُس کے تمام بُت شرمندہ ہوں گے،
اَور اُس کے بُت دہشت زدہ کر دیئے جایٔیں گے۔‘یشع 46:1