زبورPsa زبورŽalmy, زبورžalm زبور کی کتابKniha žalmů, زبورžalm 13

Překlady Porovnat

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔

اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ ہمیشہ مُجھے بھُولے رہیں گے؟

آپ کب تک اَپنا چہرہ مُجھ سے چُھپائے رکھیں گے؟زبور 77:7; حبق 1:2

میں کب تک اَپنے خیالات سے اُلجھتا رہُوں؟

اَور کب تک ہر روز اَپنے دِل میں غم کرتا رہُوں؟

کب تک میرا دُشمن مُجھ پر غالب رہے گا؟

اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میری طرف توجّہ فرمائیں اَور مُجھے جَواب دیں،

میری آنکھیں رَوشن کر دیں، ورنہ میں موت کی نیند سو جاؤں گا،عزرا 9:8; یرم 51:39

اَیسا نہ ہو کہ میرا دُشمن کہے، ”میں اُس پر غالب آ گیا،“

اَور جَب مَیں ڈگمگانے لگوں تو میرے بد خواہ خُوش ہُوں۔

لیکن مُجھے آپ کی لافانی مَحَبّت پر توکّل ہے،

میرا دِل آپ کی نَجات سے مسرُور ہوتاہے۔یشع 66:14; زبور 103:2

میں یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ گاؤں گا،

کیونکہ اُنہُوں نے مُجھ پر بہت اِحسَان کئے ہیں۔یشع 66:14; زبور 103:2