مکاشRev مکاشفہZjevení, بابkapitola یوحنا عارف کا مکاشفہZjevení Janovo, بابkapitola 1

Překlady Porovnat

تمہید

یِسوعؔ المسیح کا مُکاشفہ جو اُنہیں خُدا نے عطا فرمایا تاکہ وہ اَپنے بندوں کو وہ باتیں دِکھائے جِن کا جلد ہونا ضروُری ہے۔ اَور حُضُور نے اَپنا فرشتہ بھیج کر یہ باتیں اَپنے خادِم یُوحنّا پر ظاہر کیا۔ جِس نے اُن سَب چیزوں کی جو اُس نے دیکھی تھیں یعنی خُدا کے کلام اَور یِسوعؔ المسیح کی گواہی کی بابت تصدیق کرتا ہے۔ مُبارک ہے وہ جو اِس نبُوّت کی کِتاب کو بہ آواز بُلند پڑھتا ہے، اَور وہ مُومِنین جو اِسے سُنتے ہیں اَور اِس میں لکھی ہویٔی باتوں پر عَمل کرتے ہیں؛ کیونکہ اِن باتوں کے پُورا ہونے کا مُقرّر وقت نزدیک ہے۔لوق 11:28

سلام اَور کلماتِ تمجید

حضرت یُوحنّا کی جانِب سے،

اُن سات جماعتوں کے نام جو صُوبہ آسیہؔ1‏:4 آسیہؔ مَوجُودہ وقت میں آسیہؔ ترکی مُلک کے جُنوبی مغرب میں ہے۔‏ میں مَوجُود ہیں:

تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے، اَور اُس کی طرف سے جو ہے، اَورجو تھا اَورجو آنے والا ہے، اَور اُن سات رُوحوں یعنی پاک رُوح کی طرف سے جو اُس کے تخت کے سامنے ہے، خرو 3:14; مکاش 4:5اَور یِسوعؔ المسیح کی طرف سے جو سچّا گواہ اَور مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں اوّل اَور دُنیا کے بادشاہوں پر حاکم ہے۔

جو ہم سے مَحَبّت رکھتا ہے اَور جِس نے اَپنے خُون کے وسیلہ سے ہم کو ہمارے سارے گُناہوں سے مخلصی بخشی۔ زبور 89:37; 1 پطر 1:19; 1 یوح 1:7; 1 کرنت 15:20; کلس 1:18; عبر 9:14اَور ہمیں اَپنی اُمّت اَور کاہِنؔ بھی بنا دیا تاکہ ہم خُدا اَور باپ کی خدمت کریں۔ اُس کا جلال اَور قُدرت ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمین!خرو 19:6; 1 پطر 2:9

”دیکھو، وہ بادلوں کے ساتھ آ رہے ہیں،“1‏:7 دان 7‏:13‏‏

”اَور ہر آنکھ اُنہیں دیکھے گی،

اَور جنہوں نے یِسوعؔ کو چھیدا تھا وہ بھی دیکھیں گے؛“

اَور روئے زمین کی ساری قومیں ”اُن کے سبب سے ماتم کریں گی۔“1‏:7 زکر 12‏:10‏‏

بے شک اَیسا ہی ہوگا۔ آمین۔یشع 3:14; زکر 12:10; متی 24:30

خُداوؔند خُدا جو ہے اَورجو تھا اَورجو آنے والا ہے، یعنی قادرمُطلق فرماتا ہے، ”میں اَلفا اَور اَومیگا یعنی اِبتدا اَور اِنتہا ہُوں۔“یشع 41:4; مکاش 2:8

خُداوؔند یِسوعؔ کی بابت حضرت یُوحنّا کی رُویا

مَیں، یُوحنّا، جو تمہارا بھایٔی اَور یِسوعؔ کے دُکھ درد اَور اُن کی بادشاہی اَور صبر و تحمُّل میں تمہارا شریک حال ہُوں۔ مَیں خُدا کے کلام کی مُنادی اَور یِسوعؔ کی گواہی دینے کے باعث جَزِیرہ پتُمسؔ میں جَلاوطنی تھا۔ روم 8:17خُداوؔند کے دِن1‏:10 خُداوؔند کے دِن یعنی اتوار کا دِن، جو مسیحی مُومِنین کے عبادت کا دِن تھا۔ ہفتہ کے پہلے دِن ہی حُضُور یِسوعؔ المسیح مُردوں میں سے زندہ ہو گیٔے تھے۔ (دیکھئے اعما 20‏:7؛ 1 کُرن 16‏:2)‏‏ میں پاک رُوح سے بھر گیا اَور مَیں نے اَپنے پیچھے نرسنگے کی سِی ایک بڑی آواز سُنی، یشع 44:6; یشع 48:12جِس نے فرمایا، ”جو کچھ تُو دیکھتا ہے اُسے کِتاب میں لِکھ کر ساتوں جماعتوں یعنی اِفِسُسؔ، سُمرنؔہ، پِرگمُنؔ، تھُواتِیؔرہ، سردِیسؔ، فِلدِلفیہؔ اَور لَودِیکیہؔ شہروں کے پاس بھیج دے۔“

جَب مَیں نے اُس آواز دینے والے کی طرف اَپنا مُنہ پھیرا جو مُجھ سے ہم کلام تھا۔ تو مُجھے سونے کے سات چراغدان نظر آئے، خرو 25:37; زکر 4:2اَور مَیں نے اُن چراغدانوں کے درمیان ایک شخص کو دیکھا جو اِبن آدمؔ1‏:13 دیکھئے دان 7‏:13‏‏ کی طرح تھا اَور پاؤں تک کا جامہ پہنے اَور اَپنے سینہ پر سونے کا سینہ بند باندھے ہویٔے تھا۔ حزقی 1:26; دانی 10:5; دانی 10:16; متی 28:18اُس کا سَر اَور بال سفید اُون بَلکہ برف کی مانند سفید تھے، اَور اُس کی آنکھیں آگ کے شُعلہ کی مانند تھیں۔ دانی 7:9اَور اُس کے پاؤں بھٹّی میں تپائے ہویٔے خالص پیتل کی مانند تھے اَور اُس کی آواز زور سے بہتے ہویٔے آبشار کی مانند تھی۔ حزقی 43:2; دانی 10:6اُس کے داہنے ہاتھ میں سات سِتارے تھے، اَور اُس کے مُنہ سے ایک دو دھاری تیز تلوار نکلتی تھی؛ اَور اُس کا چہرہ دوپہر کے وقت چمکنے والے آفتاب کی مانند خُوب چمک رہاتھا۔یشع 49:2; متی 28:18; افس 6:17; مکاش 2:16

اُسے دیکھتے ہی میں اُس کے پاؤں میں گِر کر سَجدہ کیا۔ لیکن اُس نے اَپنا داہنے ہاتھ مُجھ پر رکھا اَور فرمایا، ”خوف نہ کر، میں اوّل اَور آخِر ہُوں۔ دانی 8:18میں زندہ ہُوں؛ میں مَر گیا تھا لیکن اَب دیکھ میں اَبد تک زندہ رہُوں گا۔ موت اَور عالمِ اَرواح کی کُنجِیاں میرے ہی پاس ہیں۔ایو 12:14; یشع 22:22; مکاش 3:7

”اِس لیٔے، جو کچھ تُم نے دیکھاہے، اُسے لِکھ لے یعنی وہ باتیں جو ابھی ہیں اَورجو اِن کے بعد واقعی ہونے والی ہیں۔“ یعنی اُن سونے کے سات چراغدانوں اَور سات سِتاروں کا پوشیدہ راز جنہیں تُم نے میرے داہنے ہاتھ میں دیکھا تھا: وہ سات سِتارے تو سات جماعتوں کے فرشتے ہیں اَور سات چراغدان سات جماعتیں ہیں۔ملاکی 2:7