عبرHebr عبرانیوںHebräer, بابKapitel عبرانیوں کے نام خطDer Brief an die Hebräer, بابKapitel 13

Übersetzungen Vergleichen

آخِری ہدایات

ایک دُوسرے سے بھائیوں اَور بہنوں کی طرح برادرانہ مَحَبّت قائِم رکھو۔ اجنبیوں کی مُسافر پروَری کرنا مت بھُولو، کیونکہ اَیسا کرنے سے بعض نے فرشتوں کی بے خبری میں مہمان نوازی کی ہے۔ پید 18:3; پید 19:2; متی 25:35; روم 12:13قَیدیوں کو اِس طرح یاد رکھو کہ گویا تُم خُود اُن کے ساتھ قَید ہو، اَور جِن کے ساتھ بدسلُوکی کی جاتی ہے اُنہیں بھی یہ سمجھ کر یاد رکھو گویا تمہارے جِسم ساتھ یہ بدسلُوکی ہو رہی ہو۔

شادی کرنا سَب لوگوں میں عزّت کی بات سَمجھی جائے اَور شوہر اَور بیوی ایک دُوسرے کے وفادار رہیں اَور اُن کے شادی کا بِستر ناپاک نہ ہونے پایٔے، کیونکہ خُدا زناکاروں اَور زانیوں کی عدالت کرےگا۔ 1 کرنت 6:15اَپنی زندگی کو زَر دوستی سے آزاد رکھو، اَور جِتنا تمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کیونکہ خُدا نے فرمایاہے،

”مَیں تُجھ سے کبھی دست بردار نہ ہوں گا؛

اَور مَیں تُجھے کبھی نہ چھوڑوں گا۔“13‏:5 اِست 31‏:6‏،8؛ پیدا 28‏:15؛ یہُو 1‏:5؛ 1 توا 28‏:20‏یہو 1:5; پید 28:15; متی 6:34

اِس لیٔے ہم پُورے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں،

”خُداوؔند میرا مددگار ہے؛ اِس لیٔے میں خوف نہ کروں گا۔

اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے۔“13‏:6 زبُور 118‏:6‏،7‏‏زبور 118:6

اَپنے رہنماؤں کو یاد رکھو جنہوں نے تُمہیں خُدا کا کلام سُنایا تھا۔ اَور اُن کی زندگی کے اَنجام پر غور کرو کہ وہ کیسی تھی پھر اُن کے ایمان کے نمونہ پر عَمل کرو۔ 1 تھس 5:12یِسوعؔ المسیح کل اَور آج بَلکہ اَبد تک یکساں ہے۔1 کرنت 3:11; مکاش 1:4

مُختلف اَور عجِیب تعلیمات سے گُمراہ مت ہونا۔ بہتر یہ ہے کہ تمہارے دِل خُدا کے فضل سے قُوّت پائیں نہ کہ مُختلف پرہیزی کھانوں سے اِس سے کھانے والوں کو کویٔی خاص فائدہ نہ پہُنچا۔ یوح 6:27; افس 4:14ہماری ایک اَیسی قُربان گاہ ہے جِس میں سے مَقدِس کے خیمہ کی خدمت کرنے والوں کو کھانے کا کویٔی اِختیار نہیں۔1 کرنت 9:13

کیونکہ اعلیٰ کاہِن جِن جانوروں کا خُون پاک ترین مقام میں گُناہ کے کفّارہ کے واسطے لے جاتا ہے اُن کے جِسم خیمہ کی حُدوُد سے باہر جَلا دئیے جاتے ہیں۔ احبا 16:27اِسی لیٔے یِسوعؔ نے بھی اُمّت کو خُود اَپنے خُون سے پاک کرنے کے لیٔے شہر کے پھاٹک کے باہر صَلیبی موت کا دُکھ اُٹھایا۔ متی 21:39; متی 27:33; مکاش 1:5چنانچہ آؤ! ہم خیمہ کی حُدوُد سے باہر نکل کر اُس کے پاس چلیں اَور اُس کی ذِلّت میں شریک ہوں۔ 1 پطر 4:14; عبر 11:26; عبر 12:2کیونکہ یہاں ہمارا کویٔی قائِم رہنے والا شہر نہیں بَلکہ ہم ایک آنے والے شہر کی شدید آرزُو میں ہیں۔فلپ 3:20; عبر 12:22

چنانچہ ہم یِسوعؔ کے وسیلہ سے اَپنی حَمد کی قُربانی خُدا کے حُضُور میں پیش کرتے رہیں جو اُس کے نام کا اقرار کرنے والے ہونٹوں کا پھل ہے۔ زبور 50:14; زبور 51:17; ہوشی 14:2دُوسروں کے ساتھ نیکی اَور سخاوت کرنا مت بھُولو کیونکہ خُدا اَیسی قُربانیوں سے خُوش ہوتاہے۔2 کرنت 9:12; فلپ 4:18

اَپنے رہنماؤں کے فرمانبردار اَور اُن کے تابع رہو کیونکہ وہ تمہاری رُوحوں کے نگہبان ہیں جنہیں اِس خدمت کا حِساب خُدا کو دینا ہوگا۔ اُن کی بات مانو تاکہ وہ تکلیف کے ساتھ نہیں بَلکہ خُوشی سے اَپنی خدمت سَر اَنجام دیں۔ کیونکہ اِس صورت میں تُمہیں کویٔی فائدہ نہ ہوگا۔حزقی 33:7; متی 25:13; اعما 20:31; 1 کرنت 4:1

ہمارے واسطے دعا کرتے رہو۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا ضمیر صَاف ہے اَور ہم ہر لِحاظ سے اِحترام کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔ اعما 23:1; روم 15:30میں خاص کر تُم سے اِلتجا کرتا ہُوں کہ تُم دعا کرو کہ میں جلد تمہارے پاس آ سکوں۔

کلمات برکت اَور آخِری سلام

اَب خُدا جو اِطمینان کا سرچشمہ ہے، جو اَبدی عہد کے خُون کے باعث، ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ اَور بھیڑوں کے عظیم چرواہے کو مُردوں میں سے زندہ کرکے اُٹھالیا، یشع 40:11; زکر 9:16; یوح 10:11; اعما 2:24; 1 تھس 1:10وُہی خُدا تُمہیں ہر نیک بات میں کامِل کرے تاکہ تُم اُس کی مرضی پُوری کر سکو، اَورجو کچھ اُس کی نظر میں پسندِیدہ ہے، اُسے یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہم میں بھی پیدا کرے۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔1 پطر 5:10; 2 کرنت 3:5; 1 تھس 5:23

اَے بھائیوں اَور بہنوں! میں اِلتجا کرتا ہُوں کہ میری نصیحت کی باتوں کو صبر کے ساتھ سُن لو جنہیں مَیں نے تُمہیں مُختصر طور پر صِرف چند الفاظ میں تحریر کیا ہے۔

تُمہیں مَعلُوم ہو کہ ہمارا بھایٔی تِیمُتھِیُس رِہا کر دیا گیا ہے۔ اگر وہ جلد تشریف لے آئے تو ہم دونوں تُم سَب سے مِلنے آئیں گے۔

اَپنے سَب رہنماؤں اَور خُداوؔند کے سارے مُقدّسین کو میرا سلام کہنا۔

اِطالیہؔ کے مُومِنین تُمہیں سلام کہتے ہیں۔

تُم سَب پر خُدا کا فضل ہوتا رہے۔