احباLv. احبارLevítico, بابcapítulo احبار کی کتابLibro del Levítico, بابcapítulo 21

Traducciones Comparar

کاہِنوں کے لیٔے قوانین

یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اَہرونؔ کے بیٹوں سے جو کاہِنؔ ہیں، مُخاطِب ہو اَور اُن سے فرما، ’کویٔی کاہِنؔ اَپنے لوگوں میں سے کسی مُردہ کے باعث خُود کو نجِس نہ کرے، حزقی 44:25سِوائے کسی قریبی رشتہ دار کے مثلاً ماں یا باپ، بیٹا یا بیٹی، بھایٔی، گنت 6:7یا اُس کی کنواری بہن جِس کا شوہر نہ ہو جو دیکھ بھال کے لیٔے اُس کی ذمّہ داری میں ہو، اُن کی خاطِر وہ اَپنے آپ کو نجِس کر سَکتا ہے۔ لیکن گھر کا مالک ہونے کے باعث وہ شادی کے ذریعہ رشتہ میں آئے لوگوں کے لئے خُود کو اَیسا آلُودہ نہ کرے کہ ناپاک ہو جائے۔

” ’کاہِنؔ نہ تو اَپنا سَر گنجا کرے نہ ہی اَپنی داڑھی کے بال کو مُنڈوائے اَور نہ ہی اَپنے بَدن میں چیرا لگائے۔ احبا 19:27; است 14:1; حزقی 44:20وہ اَپنے خُدا کے لیٔے پاک رہیں اَور کبھی اَپنے خُدا کے نام کی بےحُرمتی نہ کریں کیونکہ وہ یَاہوِہ کی آتِشی قُربانیاں پیش کرتے ہیں جو اُن کے خُدا کی غِذا کی قُربانی ہے۔ لہٰذا اُن کا پاک رہنا لازمی ہے۔

” ’کاہِنؔ جِسم فروشی کرنے والی نجِس عورت یا طلاق شُدہ عورت سے ہرگز شادی نہ کرے کیونکہ کاہِنؔ اَپنے خُدا کے لیٔے مُقدّس ہیں۔ حزقی 44:22; افس 5:27لہٰذا تُم اُنہیں مُقدّس سمجھو، کیونکہ وہ تمہارے خُدا کے حُضُور میں غِذا کی قُربانی پیش کرتے ہیں۔ اُنہیں مُقدّس سمجھو کیونکہ مَیں یَاہوِہ جو تُمہیں پاک کرتا ہُوں پاک ہُوں۔احبا 11:44

” ’اگر کسی کاہِنؔ کی بیٹی فاحِشہ بَن کر اَپنے آپ کو ناپاک کرے، تو وہ اَپنے باپ کی بےحُرمتی کا باعث بنتی ہے۔ لازِم ہے کہ اُسے آگ میں جَلا دیا جائے۔

” ’وہ کاہِنؔ جو اَپنے بھائیوں کے درمیان اعلیٰ کاہِن ہو جِس کے سَر پر مَسح کرنے کا تیل ڈالا گیا ہو اَورجو پاک لباس پہننے کے لیٔے مخصُوص کیا گیا ہو وہ نہ تو اَپنے سَر اُوگھاڑے اَور نہ ہی اَپنے کپڑے پھاڑے۔ خرو 28:41; احبا 10:6اَور نہ ہی وہ کسی اَیسے مقام پر جائے جہاں لاش پائی جایٔے، اَور نہ ہی وہ اَپنے باپ یا ماں کی خاطِر خُود کو ناپاک کرے۔ گنت 6:7; گنت 9:6اَور نہ ہی وہ اُس کے خُدا کے پاک مَقدِس سے باہر جائے اَور نہ ہی اُس کی بےحُرمتی کرے کیونکہ خُدا کا مَسح کا تیل اُس پر ہے۔ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔احبا 10:7; خرو 28:38

” ’وہ جِس عورت سے شادی کرے وہ ضروُر کنواری ہو۔ حزقی 44:22وہ کسی بِیوہ، طلاق شُدہ یا کسی فاحِشہ عورت سے ہرگز شادی نہ کرے بَلکہ اَپنی ہی قوم میں سے کسی کنواری سے شادی کرے۔ اِس طرح اُس کی اَولاد اَپنی قوم میں بےحُرمت نہ ٹھہرے گی کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں جو اُسے مُقدّس کرتا ہُوں۔‘ “

پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اَہرونؔ کو حُکم دو، ’تمہارے فرزندوں میں سے اُن کی پُشت در پُشت میں کویٔی بھی شخص جِس میں عیب ہو تو وہ اَپنے خُدا کے حُضُور غِذا کی قُربانی پیش کرنے نہ آئے۔ 1 تیمت 3:2; طط 1:7کویٔی بھی شخص جِس میں کویٔی عیب ہو، وہ خُدا کے حُضُوری میں نہ آئے خواہ وہ اَندھا، لنگڑا، بدصورت یا جِسمانی طور پر معذور ہو۔ 1 تیمت 6:14; 2 پطر 3:14اَور نہ ہی وہ شخص جو پیر یا ہاتھ سے اَپاہج ہو۔ یا جو کُبڑا، بَونا ہو، یا جِس کی آنکھ میں کویٔی نُقص ہو، یا جو کھُجلی سے پریشان ہو، جِس کی جلد پر دانے ہُوں، یا جِس کے خُصیے کُچلے ہویٔے ہُوں۔ اَور اَہرونؔ کاہِنؔ کی نَسل میں سے کویٔی بھی شخص جِس میں کویٔی عیب ہو، وہ یَاہوِہ کو آتِشی قُربانیاں گذراننے کو اُن کے حُضُور نہ آئے۔ کیونکہ اُس میں عیب ہے۔ وہ ہرگز اَپنے خُدا کو غِذا کی قُربانی پیش کرنے کی کوشش نہ کرے۔ وہ اَپنے خُدا کی نہایت ہی مُقدّس غِذا کو اَور پاک روٹی کو بھی کھا سَکتا ہے۔ تاہم اَپنے عیب کی وجہ سے وہ پردہ کے اَندر یا مذبح کے پاس ہرگز نہ جائے۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ میرے پاک مَقدِس کی بےحُرمتی کرے۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں، جو اُن کو پاک کرتا ہُوں۔‘ “احبا 22:9

لہٰذا مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو اَور تمام بنی اِسرائیل کو یہ سَب باتیں بتائیں۔