عاموس عاموس, باب عاموس کی نبوت, باب 1
عامُوسؔ نبی کا کلام جو تقوعؔ کے ایک چرواہے تھے۔ اُنہُوں نے زلزلہ سے دو سال پہلے بنی اِسرائیل کی بابت رُویا دیکھی، جَب شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ اَور یرُبعامؔ بِن یہُوآشؔ مُلکِ اِسرائیل کا بادشاہ تھا۔یشع 1:1; 2 سلا 14:23; زکر 14:5
عامُوسؔ نبی نے فرمایا،
یَاہوِہ صِیّونؔ سے دہاڑتے ہیں
اَور یروشلیمؔ سے گرجتے ہیں،
چرواہوں کی چراگاہیں سُوکھ رہی ہیں،
اَور کرمِلؔ کی چوٹی مُرجھا رہی ہے۔یرم 25:30; یوایل 3:16
بنی اِسرائیل کے ہمسایوں پر فیصلہ
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،
دَمشق شہر کے تین
نہیں بَلکہ چار گُناہوں کے باعث، مَیں اُسے بے سزا نہیں چھوڑوں گا۔
کیونکہ اُس نے گِلعادؔ کو
لوہے کے دھاردار آہنی اوزار سے روند ڈالا۔2 سمو 12:31; 2 سلا 13:7; یشع 41:15
میں حزائیلؔ کے گھرانے پر آگ نازل کروں گا
جو بِن ہددؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔یرم 49:27
میں دَمشق کے پھاٹکوں کو توڑ دُوں گا؛
اَور آوِنؔ کی وادی1:5 آوِنؔ کی وادی یعنی شرارت کے بادشاہ کو
اَور اُس کو جو بیت عدنؔ پر حُکمرانی کرتا ہے ہلاک کر دُوں گا
اَور ارامی لوگ جَلاوطن ہوکر قیرؔ کو جایٔیں گے۔
یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔یرم 49:24; یرم 49:26; 2 سلا 16:9
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،
غزّہؔ کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث،
مَیں اُسے سزا دینے سے باز نہیں آؤں گا۔
کیونکہ اُس نے پُوری قوم کو اسیر کر لیا
اَور اُنہیں اِدُوم کے ہاتھ بیچ دیا۔2 توار 21:17
اِس لئے مَیں غزّہؔ کے شہرپناہ پر آگ بھیجوں گا
جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔
مَیں شاہِ اشدُودؔ کو
اَور شاہِ اشقلونؔ کو ہلاک کر دُوں گا۔
مَیں عقرونؔ کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاؤں گا،
جَب تک کہ آخِری فلسطینی ہلاک نہ ہو جائے،
یہی یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔2 توار 26:6
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،
مَیں صُورؔ کے تین بَلکہ اُس کے چار گُناہوں کے باعث،
مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔
کیونکہ اُس نے سَب کو اسیر کرکے اُنہیں اِدُوم کو بیچ دیا،
اَور برادرانہ عہد کا لحاظ نہ کیا،حزقی 27:3
اِس لیٔے مَیں صُورؔ کی شہرپناہ پر آگ نازل کروں گا
جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔یشع 23:1; یرم 47:4; حزقی 26:3
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،
اِدُوم کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث،
مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔
کیونکہ اُس نے بےرحم ہوکر، اَپنے بھائیوں کو تلوار لے کر رگیدا،
اَور مُلک کی عورتوں کا قتل عام کیا
اَور اُس کا قہر ہمیشہ بھڑکتا رہا،
اَور اُس کا غضب کبھی ختم نہ ہُوا۔عبد 1:10
مَیں تیمانؔ پر آگ نازل کروں گا،
جو بُضراؔہ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،
عمُّون کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث
مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔
کیونکہ اُس نے اَپنی سرحدوں کو بڑھانے کے لیٔے
گِلعادؔ کی حاملہ عورتوں کے پیٹ چاک کئے،پید 19:38; یرم 49:1
جَب جنگ کے وقت شوروغل ہو رہے ہوں گے،
جَب زبردست طُوفان اَور قتل عام ہو رہے ہوں گے
اُس وقت، مَیں ربّہؔ کی شہرپناہ پر آگ نازل کروں گا
جو اُس کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔یرم 49:2
یَاہوِہ فرماتے ہیں،
عمُّون کا بادشاہ اَپنے حاکموں کے ساتھ،
اسیری میں جائے گا۔یرم 49:3