استتثنیه استثناتثنیه, باب استثنا کی کتابتثنیه, باب 13

ترجمه‌ها مقایسه

غَیر معبُودوں کی پرستش

اگر تمہارے درمیان کویٔی نبی یا خواب دیکھ کر پیشن گوئی کرنے والا برپا ہو اَور وہ تُمہیں کسی عجِیب و غریب نِشان یا معجزہ کا اعلان کرے، گنت 12:6; متی 24:24; 1 سلا 13:3اَور اگر وہ نِشان یا معجزہ جِس کا اُس نے ذِکر کیا ہو واقعی میں سچ ثابت ہو، اَور وہ نبی کہے، ”آؤ ہم غَیر معبُودوں کی پیروی کریں اَور اُن کی عبادت کریں“ (یعنی اَیسے معبُود جِن کی تُم نے کبھی پرستش نہیں کی ہے)، یرم 14:14تو تُم اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کی باتوں پر غور نہ کرنا کیونکہ اِس کے ذریعہ یَاہوِہ تمہارے خُدا یہ جاننے کے لیٔے تُمہیں آزماتے ہیں کہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے مَحَبّت رکھتے ہو یا نہیں۔ متی 7:15; قض 2:22; متی 6:13تُمہیں صرف یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کی پیروی کرنی ہے، اَور صرف اُن ہی کا خوف ماَننا ضروُری ہے۔ اُن ہی کے اَحکام کو ماننا اَور اُن ہی کے فرمانبردار رہنا اَور اُن ہی کی خدمت کرنا اَور اُن ہی سے لپٹے رہنا۔ است 8:6; است 10:20; میکاہ 6:8اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کو ضروُر قتل کر دیا جائے کیونکہ اُس نے یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جنہوں نے تُمہیں مِصر سے نکالا اَور تُمہیں غُلامی کے مُلک سے رِہائی بخشی اُن کے خِلاف بغاوت کرنے کی ترغیب دی تاکہ تُمہیں اُس راہ سے گُمراہ کرے جِس پر چلنے کا حُکم یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا تھا۔ اِس لیٔے تُم اَپنے بیچ میں سے اَیسی بدکاری کو ختم کردینا۔است 18:20; یرم 14:15; 1 سلا 18:40; 1 کرنت 5:13

اگر تمہارا سگا بھایٔی یا تمہارا بیٹا یا بیٹی یا تمہاری چہیتی بیوی یا تمہارا کویٔی جگری دوست تُمہیں خُفیہ طور پر یہ کہہ کر ورغلائے کہ چلو، ”ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (یعنی اَیسے معبُودوں کی جنہیں نہ تُم اَور نہ تمہارے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے، است 17:2; است 22:19; متی 10:37یعنی اُن لوگوں کے معبُودوں کی پرستش جو تمہارے ہمسایہ لوگوں کے معبُود ہیں خواہ وہ تمہارے نزدیک کے ہُوں یا دُور کے یا مُلک کے ایک سِرے سے لے کر دُوسرے سِرے تک کے ہُوں)، تُم اُن کی بات ہرگز نہ ماَننا، نہ اُن کی سُننا۔ تُم اُن پر کویٔی رحم بھی نہ کھانا اَور نہ اُنہیں بچانا اَور نہ ہی اُن کی حِفاظت کرنا۔ است 19:13تُم اُنہیں ضروُر قتل کردینا اَور اُنہیں قتل کرتے وقت پہلے تمہارا ہاتھ اُٹھے اَور اُس کے بعد ہی دُوسرے لوگوں کے ہاتھ اُٹھیں۔ است 17:7اَور تُم اُنہیں سنگسار کرنا تاکہ وہ مَر جایٔیں کیونکہ اُن ہی نے تُمہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جو تُمہیں مِصر سے یعنی غُلامی کے مُلک سے نکال لائے برگشتہ کرنا چاہا۔ تَب تمام بنی اِسرائیل یہ سُن کر ڈریں گے اَور تمہارے درمیان کویٔی پھر کبھی اَیسی بدکاری نہ کرےگا۔است 17:13; است 19:20

اگر تُم اُن شہروں میں سے جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں رہنے کو دے رہے ہیں کسی شہر کے متعلّق یہ افواہ سُنو، تُم میں سے چند فتنہ پرور اُٹھ کھڑے ہویٔے ہیں جنہوں نے اَپنے شہر کے لوگوں کو یہ کہہ کر گُمراہ کر دیا ہے، ”چلو ہم غَیر معبُودوں کی عبادت کریں“ (جِن سے تُم واقف نہ تھے)، 2 سمو 20:1; 1 سلا 21:10; 2 کرنت 2:15تَب تُم ضروُر دریافت کرنا اَور خُوب تحقیقات کرکے پتا لگانا۔ اَور اگر یہ بات سچ ہو اَور ثابت ہو جائے کہ اَیسا مکرُوہ کام تمہارے درمیان کیا جا چُکاہے، تَب تُم اُس شہر کے سَب باشِندوں کو تلوار سے مار ڈالنا۔ وہاں کے تمام لوگوں اَور اُن کے سَب مویشیوں کو بالکُل نِیست و نابود کردینا۔ یہو 22:12; است 2:34اَور اُس شہر کا سارا مالِ غنیمت چَوک کے درمیان جمع کرکے اُس شہر کو اَور وہاں کی ساری لُوٹ کو یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے آتِشی قُربانی کے طور پر جَلا دینا۔ اَور وہ شہر ہمیشہ کے لیٔے ایک کھنڈر کی طرح پڑا رہے اَور پھر کبھی تعمیر نہ کیا جائے، اَور اِن ملامت چیزوں میں سے کویٔی شَے بھی تمہارے ہاتھ میں نہ رہ جایٔے، جو تباہ ہونے کے لیٔے مُقرّر ہو چُکی ہے تاکہ یَاہوِہ کا قہر شدید ٹھنڈا ہو جایٔے، اَور وہ تُم پر رحم اَور مہربانی کرکے تُمہیں شُمار میں خُوب بڑھائیں جَیسا اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا تھا، است 7:25; یہو 6:18; یہو 7:13لہٰذا اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے فرمانبردار رہو۔ اَور اُن سَب اَحکام پر عَمل کرو، جو آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں، اَور وُہی کرتے رہو جو یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں بھلا ہو۔