یرمارمیا یرمیاہارمیا, باب یرمیاہ کی نبوتارمیا, باب 14

ترجمه‌ها مقایسه

خشک سالی، قحط اَور تلوار

خشک سالی کے بارے میں یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا،

”یہُودیؔہ ماتم کر رہاہے،

اَور اُس کے شہری پھاٹکوں پر ماتمی حالت میں تھکے ماندے پڑے ہیں؛

وہ مُلک کے لیٔے ماتم کرتے ہیں،

اَور یروشلیمؔ کا کراہنا آسمان کی بُلندیوں تک پہُنچ رہاہے۔نوحہ 3:6

اُمرا اَپنے خادِموں کو پانی کی تلاش کے لیٔے بھیجتے ہیں؛

وہ حوضوں تک جاتے ہیں

لیکن وہاں پانی نہیں پاتے۔

اِس لئے خالی گھڑے لیٔے لَوٹ آتے ہیں؛

اَور شرمندہ اَور مایوس ہوکر

اَپنے سَر ڈھانک لیتے ہیں۔است 28:24; 2 سمو 13:30

چونکہ مُلک میں بارش نہیں ہوئی ہے،

اِس لیٔے زمین میں شگاف پڑ گیٔے ہیں؛

اَور کِسان ہیبت زدہ ہیں

اَور اَپنے سَر ڈھانکتے ہیں۔یوایل 1:11

یہاں تک کہ ہِرنی اَپنے نَوزائیدہ بچّے کو

پیدا ہوتے ہی اُسے کھیت میں چھوڑ دیتی ہے،

کیونکہ میدان میں گھاس نہیں ہے۔

جنگلی گورخر بھی بنجر ٹیلوں پر کھڑے ہوکر

گیدڑوں کی مانند ہانپتے ہیں؛

گھاس نہ ہونے کی وجہ سے

اُن کی نظر کمزور ہو گئی ہے۔“یرم 12:4

اگرچہ ہمارے گُناہ ہی ہمارے خِلاف گواہی دیتے ہیں،

پھر بھی اَے یَاہوِہ، اَپنے نام کی خاطِر کچھ تو کیجئے؛

کیونکہ ہم بہت برگشتہ ہو گئے ہیں؛

اَور ہم نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔یرم 3:25

اَے بنی اِسرائیل کی اُمّید،

اَور مُصیبت کے وقت اَے مُنجّی!

آپ مُلک میں ںپردیسی کی مانند کیوں ہیں،

اَور اُس مُسافر کی مانند جو صِرف رات گُزارنے کو کہیں ڈیرا ڈالتا ہے؟یرم 17:13; یرم 50:7

آپ اُس حیرت زدہ اِنسان کی مانند کیوں ہو گئے،

اَور اُس سُورما کی مانند جو رِہائی دِلانے میں ناکام ہو؟

اَے یَاہوِہ، آپ ہمارے درمیان ہیں،

اَور ہم آپ کے نام سے جانے جاتے ہیں؛

اِس لیٔے ہمیں ترک نہ کریں!زبور 44:23; خرو 25:10; خرو 25:22

یَاہوِہ اِس قوم کے بارے میں یُوں فرماتے ہیں:

”وہ بھٹکنا زِیادہ پسند کرتے ہیں؛

اَور اَپنے قدم نہیں روکتے۔

اِس لیٔے یَاہوِہ اُنہیں قبُول نہیں کرتے؛

وہ اَب اُن کی بدکاری کو یاد کریں گے

اَور اُنہیں اُن کے گُناہوں کی سزا دیں گے۔“

تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اِس قوم کی سلامتی کے لیٔے دعا نہ کر۔ یرم 11:14خواہ وہ روزہ رکھیں تَو بھی، مَیں اُن کی فریاد نہ سُنوں گا۔ اگرچہ وہ سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں پیش کریں تَو بھی، میں اُنہیں قبُول نہیں کروں گا۔ بَلکہ میں اُنہیں تلوار، قحط اَور وَبا سے نِیست و نابود کر دُوں گا۔“امثا 1:28; یشع 1:15; یشع 58:3

تَب مَیں نے کہا، ”افسوس! اَے یَاہوِہ قادر، نبی اِن سے کہتے ہیں، ’تُم نہ تو تلوار دیکھوگے اَور نہ ہی قحط۔ بَلکہ میں یَاہوِہ تُمہیں اِس مقام میں دائمی اَمن بخشوں گا۔‘ “یرم 5:12; یرم 6:13; یرم 8:10

تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”یہ نبی میرا نام لے کر باطِل نبُوّتیں کرتے ہیں، نہ تو مَیں نے اُنہیں بھیجا، اَور نہ ہی مَیں نے اُنہیں حُکم دیا اَور نہ ہی اُن سے کلام کیا۔ وہ تُم لوگوں سے جھُوٹی رُویا14‏:14 جھُوٹی رُویا بیکار قیاس آرائیاں کا دعویٰ کرتے، اَپنے ہی دِل کی مکّاری سے نبُوّت کرتے، غیب دانی، بُت پرستی کی صورت میں تُم پر ظاہر کرتے ہیں۔ یرم 23:21; یرم 23:25; یرم 27:15; حزقی 13:9اِس لیٔے جو نبی بغیر میرے بھیجے میرا نام لے کر نبُوّت کرتے ہیں، اِس مُلک میں نہ تو تلوار چلے گی اَور نہ قحط پڑےگا، اُن کی بابت یَاہوِہ فرماتے ہیں، وُہی نبی تلوار اَور قحط سے ہی ہلاک ہوں گے۔ یرم 5:13اَور جِن لوگوں کے درمیان وہ نبُوّت کرتے ہیں وہ لوگ تلوار اَور قحط سے فنا ہونے کی وجہ سے یروشلیمؔ کی گلیوں میں پھینک دئیے جایٔیں گے اَور اُنہیں یا اُن کی بیویوں، اُن کے بیٹوں اَور بیٹیوں کو دفن کرنے والا کویٔی نہ ہوگا اَور مَیں اُن پر وہ آفت نازل کروں گا جِس کے وہ مُستحق ہیں۔یرم 16:4

”اُن سے یُوں فرما:

” ’میری آنکھیں شب و روز،

اَور بلاناغہ آنسُو بہاتی رہیں؛

کیونکہ میری قوم کی کنواری بیٹی،

گہری چوٹ اَور ضرب شدید سے شکستہ ہے،

اُسے نہایت شدید صدمہ پہُنچا ہے۔یرم 9:1; نوحہ 1:16; نوحہ 2:18

اگر مَیں میدان میں جاؤں،

تو وہاں تلوار سے قتل ہُوئے لوگ نظر آتے ہیں؛

اَور اگر شہر کے اَندر جاؤں،

تو وہاں قحط زدہ لوگ نظر آتے ہیں۔

نبی اَور کاہِنؔ دونوں

اَیسے مُلک میں چلے گیٔے ہیں جسے وہ نہیں جانتے۔‘ “

اَے یَاہوِہ، کیا آپ نے یہُودیؔہ کو بالکُل ردّ کر دیا ہے؟

کیا آپ کو صِیّونؔ سے نفرت ہے؟

آپ نے ہمیں اَیسی اِیذا کیوں پہُنچائی

تاکہ ہمیں شفا نصیب ہی نہ ہو سکے؟

ہم سلامتی کی اُمّید لگائے بیٹھے تھے

لیکن کچھ فائدہ نہ ہُوا،

شفا کی اُمّید رکھتے تھے

مگر صِرف دہشت ہی نصیب ہُوئی۔زبور 74:1; یرم 8:15

اَے یَاہوِہ ہم اَپنی بدکاری

اَور اَپنے آباؤاَجداد کی خطاؤں کا اقرار کرتے ہیں؛

ہم نے واقعی آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔عزرا 9:15

اَپنے نام کی خاطِر ہمیں ردّ نہ کریں؛

اَپنے جلالی تخت کی تحقیر نہ کریں۔

اُس عہد کو یاد کریں، جو آپ نے ہم سے باندھا تھا،

اَور اُسے ردّ نہ کریں۔یرم 3:17; یرم 17:12

کیا مُختلف قوموں کے نکمّے معبُودوں میں کویٔی اَیسا ہے جو بارش کر سکے؟

یا افلاک خُود بخُود بارش کر سکتے ہیں؟

نہیں، اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا، بارش تو صِرف آپ ہی بھیجتے ہیں،

اِس لیٔے ہماری اُمّید تو صِرف آپ سے وابستہ ہے،

کیونکہ اِن ساری چیزوں کا خالق صِرف آپ ہی ہیں۔زکر 10:1