عبر عبرانیوں, باب عبرانیوں کے نام خط, باب 2
غور کرنے کی اِنتباہ
چنانچہ جو باتیں ہم نے سُنیں ہیں اُن پر ہمیں خاص طور سے دِل لگا کر غور کرنا چاہئے تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ ہم بہک کر اُن سے دُور چلے جایٔیں۔ کیونکہ جو کلام فرشتوں کی مَعرفت سُنایا گیا تھا جَب وہ قائِم رہا اَور اُس کی ہر خطا اَور نافرمانی کی مُناسب سزا مِلی، خرو 20:1; اعما 7:38; اعما 7:53; گلتی 3:19; عبر 10:28تو پھر ہم اِتنی بڑی نَجات کو نظرانداز کرکے کیسے بچ سکیں گے؟ کیونکہ اِس نَجات کا اعلان سَب سے پہلے خُداوؔند نے خُود کیا اَور پھر اِس کی تصدیق اُن لوگوں نے ہم سے کی جنہوں نے اُسے سیدھے خُداوؔند سے سُنی تھی۔ متی 4:17; لوق 1:2اَور ساتھ ہی خُدا بھی اَپنی مرضی کے مُوافق، الٰہی نِشانوں، حیرت اَنگیز کاموں، طرح طرح کے معجزوں اَور پاک رُوح کی نِعمتوں کو دینے کے ذریعہ سے خُود بھی اُس کی گواہی دیتا رہا۔مرق 16:20
حُضُور یِسوعؔ ایک مُکمّل اِنسان
خُدا نے اُس آنے والے جہان کو جِس کا ہم ذِکر کر رہے ہیں، اُسے فرشتوں کے اِختیار میں نہیں کیا۔ متی 28:18جَیسا کہ کلامِ مُقدّس میں فرمایا گیا ہے:
”اِنسان کیا چیز ہے کہ تُو اُس کا خیال کرے،
اَور اِبن آدمؔ کیا ہے کہ تُو اُس کی خبرگیری کرے؟زبور 144:3
آپ نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کمتر بنایا؛
آپ نے اُس کے سَر پر جلال اَور عِزّت کا تاج پہنایامتی 27:46
خُدا نے سَب کچھ اُن کے قدموں کے نیچے کر دیا ہے۔“2:8 زبُور 8:4‑6
جَب سَب کچھ اُن کے تابع کر دیا گیا، تو اِس کا مطلب ہے کہ کویٔی چیز نہ رہی، جو خُدا کے تابع نہیں خُدا نے بے شک ہمیں حال میں یہ بات نظر نہیں آتی کہ سَب چیزیں اُن کے تابع ہیں۔ زبور 8:4; متی 28:18; 1 کرنت 15:27البتّہ ہم یِسوعؔ کو دیکھتے ہیں جو فرشتوں سے کچھ ہی کمتر کیٔے گیٔے تھے، تاکہ وہ خُدا کے فضل سے، ہر اِنسان کے واسطے اَپنی جان دیں اَور چونکہ یِسوعؔ نے موت کا دُکھ سہا اِس لیٔے اَب اُنہیں عِزّت اَور جلال کا تاج پہنایا گیا ہے۔یوح 3:16; فلپ 2:7; فلپ 2:11; مکاش 5:9
کیونکہ یہی مُناسب تھا کہ خُدا جو سَب چیزیں کو خلق کرنے والا اَور اُنہیں محفوظ رکھنے والا ہے اُس نے یہ پکّا کر لیا تھا کہ وہ تمام فرزندوں کو اَپنی جلال میں شریک کرنے کے لیٔے اُن کی نَجات کے بانی یِسوعؔ کے دُکھ اُٹھانے کے ذریعہ سے کامل کرے۔ امثا 16:4; لوق 24:26; یوح 1:3کیونکہ پاک کرنے والا اَور پاک ہونے والے دونوں ایک ہی اصل سے ہیں، اِسی باعث یِسوعؔ اُنہیں بھایٔی اَور بہن کہنے سے نہیں شرماتے۔ متی 28:10; یوح 20:17چنانچہ وہ فرماتے ہیں،
”میں اَپنے بھائیوں اَور بہنوں کے سامنے تیرے نام کا اعلان کروں گا؛
اَور جماعت میں تیری سِتائش کے نغمے گاؤں گا۔“2:12 زبُور 22:22زبور 22:22
اَور پھر یِسوعؔ فرماتے ہیں
”میں اُس پر توکّل کروں گا۔“
اَور پھر یہ کہ
”میں یہاں ہُوں، اَور اُن فرزندوں کے ساتھ ہُوں جنہیں خُدا نے مُجھے دیا ہے۔“2:13 یَشع 8:18یشع 8:17; 2 سمو 22:3
جِس طرح فرزند خُون اَور گوشت والے اِنسان ہیں تو یِسوعؔ بھی خُود اُن کی مانند خُون اَور گوشت میں شریک ہو گیٔے تاکہ اَپنی موت کے وسیلہ سے اُسے یعنی اِبلیس کو جسے موت پر قُدرت حاصل تھی اُس کے اِس قُوّت کو نِیست کر دے۔ یوح 1:14; روم 8:3; 1 کرنت 15:54; 2 تیمت 1:10اَور اُنہیں جو زندگی بھر موت کے ڈر سے غُلامی میں گِرفتار تھے اُنہیں رِہائی بخشے۔ لوق 1:74; روم 8:15کیونکہ یہ بات حقیقت ہے کہ یِسوعؔ فرشتوں کا نہیں بَلکہ حضرت اَبراہامؔ2:16 عِبرانی زبان میں اصل ترجُمہ اَبراہامؔ ہے، عربی زبان میں اَبراہامؔ ہے۔ کی نَسل کی مدد کرتے ہیں۔ پس یِسوعؔ کو ہر لِحاظ سے اَپنے بھائیوں کی مانند بننا لازمی تھا تاکہ وہ تمام اُمّت کے گُناہوں کا کفّارہ اَدا کرے اَور خُدا کی خدمت کے لِحاظ سے ایک رحم دِل اَور وفادار اعلیٰ کاہِن بنے۔ فلپ 2:7; عبر 5:2چنانچہ یِسوعؔ نے خُود اَپنی آزمائش کے دَوران دُکھ اُٹھائے تھے اِس لیٔے وہ اُن کی بھی مدد کر سکتے ہیں جِن کی آزمائش ہوتی ہے۔عبر 4:15