امثاامثال امثال, باب امثال کی کتابامثال, باب 16

ترجمه‌ها مقایسه

دِل کی تدبیریں اِنسان کی ہوتی ہیں،

لیکن زبان کا جَواب یَاہوِہ کی طرف سے آتا ہے۔یرم 10:23

اِنسان کو اَپنی تمام روِشیں اَپنی نظر میں پاک نظر آتی ہیں،

لیکن یَاہوِہ ہی اُس کے ضمیر کو جانچتے ہیں۔

تُم جو کچھ کرو اُسے یَاہوِہ کے سُپرد کر دو،

تَب تمہارے منصُوبے کامیاب ہوں گے۔16‏:3 زبُور 37‏:5‏زبور 37:5; 1 پطر 5:7

یَاہوِہ ہر چیز کسی خاص مقصد کے لیٔے بناتے ہیں۔

یہاں تک کہ بدکاروں کو بھی بُرے دِن کے لیٔے بنایا۔16‏:4 کُل 1‏:16‏ایو 21:30; روم 11:36

مغروُر دِلوں والے یَاہوِہ کے نزدیک نفرت اَنگیز ہیں۔

وہ لوگ بے سزا نہ ٹھہریں گے۔امثا 8:13

بے لوث مَحَبّت اَور وفاداری سے گُناہ کا کفّارہ ہوتاہے؛

اَور یَاہوِہ کے خوف سے اِنسان بدی سے دُور رہتاہے۔نحم 5:15

جَب اِنسان کی روِشیں یَاہوِہ کو پسند آتی ہیں،

تَب وہ اُس کے دُشمنوں کو بھی اُس کے ساتھ صُلح سے رہنے دیتے ہیں۔1 پطر 3:13

راستی سے حاصل کیا ہُوا تھوڑا سا مال

نااِنصافی سے حاصل کئے ہُوئے بڑے منافع سے بہتر ہے۔

اِنسان اَپنے دِل میں اَپنی راہ کا منصُوبہ بناتا ہے،

لیکن اُس کے قدموں کی ہدایت یَاہوِہ کی طرف سے ہوتی ہے۔

بادشاہ کے لبوں سے گویا کلامِ الٰہی صادر ہوتاہے،

لہٰذا اُس کا مُنہ اِنصاف کرنے میں کویٔی خطا نہ کرے۔1 سلا 3:27

صحیح ترازو اَور پلڑے یَاہوِہ کی طرف سے ہوتے ہیں؛

تھیلی کے سَب باٹ اُسی کے بنائے ہُوئے ہیں۔امثا 11:1; امثا 20:10; امثا 20:23

غلط کام بادشاہ کے نزدیک نفرت اَنگیز ہیں،

کیونکہ تخت کی پائداری راستبازی سے ہے۔امثا 20:28; امثا 25:5

اِنصاف پسند ہونٹ بادشاہوں کی خُوشی کا باعث ہوتے ہیں؛

اَور وہ حق بولنے والے آدمی کی قدر کرتے ہیں۔

بادشاہ کا غضب موت کا قاصِد ہے،

لیکن دانشمند اِنسان اُسے ٹھنڈا کرتا ہے۔ایستر 7:7; امثا 20:2

بادشاہ کا تابندہ چہرہ، زندگی کی علامت ہے؛

اَور اُس کی نظرِ عنایت موسمِ بہار کی طرح ہے۔

حِکمت حاصل کرنا سونے کے حُصُول سے،

اَور فہم حاصل کرنا چاندی کے حُصُول سے کہیں بہتر ہے۔ایو 28:15

راستبازی کی شاہراہ بدی سے الگ رہتی ہے؛

اَور اَپنی راہ کا نگہبان اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے۔

تباہی سے پہلے تکبُّر،

اَور زوال سے پہلے خُود بینی ہوتی ہے۔ایستر 3:1; امثا 18:12; دانی 4:30

فروتن بَن کر مظلوموں کے ساتھ رہنا

مغروُروں کے ساتھ مِل کر لُوٹ کا مال حاصل کرنے سے بہتر ہے۔

جو تربّیت پر دھیان دیتاہے وہ خُوشحال ہوتاہے،

اَور مُبارک ہے وہ جو یَاہوِہ پر بھروسا رکھتا ہے۔زبور 34:8; یشع 30:18; یرم 17:7

دانا دِل والے اہلِ بصیرت کہلایٔیں گے،

اَور شیریں زبانی سے علم کو فروغ ملتا ہے۔

ہوشیار اِنسان کے لیٔے عقل چشمہ حیات ہے،

لیکن احمقوں کی حماقت اُن کے لیٔے سزا کا باعث بَن جاتی ہے۔

دانشمند کا دِل اُس کے مُنہ کی تربّیت کرتا ہے،

اَور اُس کے لبوں کے علم کو بڑھاتاہے۔

دِل پسند باتیں شہد کا چھتّا ہیں،

وہ جان کے لیٔے میٹھی اَور ہڈیّوں کے لیٔے شفا بخش ہوتی ہیں۔

اَیسی راہ بھی ہے جو اِنسان کو راست مَعلُوم ہوتی ہے،

لیکن اُس کا اَنجام موت ہے۔امثا 14:12

مزدُور کی بھُوک اُس سے مزدُوری کراتی ہے؛

اَور اُس کی بھُوک اُسے اُبھارتی رہتی ہے۔

بدمعاش بدی کا منصُوبہ بناتا ہے،

اُس کی زبان سے بھڑکتی ہُوئی آگ نکلتی ہے۔زبور 7:15; یعقو 3:6

کجرو آدمی فتنہ برپا کرتا ہے،

اَور غیبت گوئی گہرے دوستوں میں جدائی پیدا کردیتی ہے۔امثا 15:18

تُند خُو آدمی اَپنے ہمسایہ کو ورغلاتا ہے

اَور اُسے اَیسی راہ پر لے چلتا ہے جو تباہ کُن ہوتی ہے۔

آنکھ مارنے والا بُرا اِرادہ رکھتا ہے؛

اَور اَپنے ہونٹ چبانے والا شرارت کرنے پر تُلا ہُواہے۔امثا 6:13; امثا 10:10

بُڑھاپے کے سفید بال شان و شوکت کا وہ تاج ہیں؛

جسے راستباز زندگی کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے۔امثا 20:29; طط 2:2

صبر سے کام لینے والا پہلوان سے،

اَور اَپنے غُصّہ پر قابُو پانے والا شہر پر قبضہ کرنے والے سے بہتر ہوتاہے۔امثا 19:11

قُرعہ تو گود میں ڈالا جاتا ہے،

لیکن اُس کا ہر فیصلہ یَاہوِہ کی طرف سے ہوتاہے۔یہو 7:14