گنتاعد گنتیاعداد, باب گنتی کی کتاباعداد, باب 10

ترجمه‌ها مقایسه

چاندی کے نرسنگے

یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”گڑھی ہُوئی چاندی کے دو نرسنگے بنا لے اَور اُنہیں جماعت کو جمع کرنے اَور چھاؤنی کے کُوچ کرنے کے لیٔے کام میں لانا۔ اَور جَب دونوں نرسنگے پھُونکے جایٔیں تَب ساری جماعت خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر تمہارے سامنے جمع ہو جائے۔ لیکن اگر ایک نرسنگا ہی پھُونکا جائے تو صِرف وہ لوگ جو بنی اِسرائیل کے برادریوں کے رئیس یعنی سربراہ ہیں تمہارے سامنے اِکٹھّے ہُوں۔ جَب سانس باندھ کر زور سے نرسنگا پھُونکا جائے تو جو قبیلے مشرق کی جانِب مُقیم ہیں وہ کُوچ کریں۔ گنت 2:3جَب دوبارہ سانس باندھ کر زور سے نرسنگا پھُونکا جائے تو جُنوب کی جانِب والی چھاؤنیوں کو کُوچ کریں۔ لہٰذا سانس باندھ کر زور سے نرسنگا پھُونکا جانا کُوچ کا اِشارہ ہوگا۔ گنت 2:10جماعت کو جمع کرنے کے لیٔے بھی نرسنگے پھُونکے جایٔیں لیکن اُن کی آوازوں کو زِیادہ طُول دیا جائے۔

”اَہرونؔ کاہِنؔ کے بیٹے نرسنگے پھُونکیں۔ یہ فرمان تمہارے اَور تمہاری آئندہ پُشتوں کے لیٔے دائمی فرمان قائِم رہے۔ خرو 27:21جَب تُم اَپنے ہی مُلک میں کسی اَیسے دُشمن سے لڑنے کے لیٔے نکلو جو تُم پر ظُلم ڈھاتا ہے تَب سانس باندھ کر زور سے نرسنگے پھُونکنا۔ تَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور یاد کئے جاؤگے اَور اَپنے دُشمنوں سے رِہائی پاؤگے۔ گنت 31:6; 2 توار 13:12; ایو 39:25اَور اَپنی خُوشی کے موقعوں جَیسے اَپنی مُقرّرہ عیدوں اَور نئے چاند کے جَشن اَور اَپنی سوختنی نذروں اَور سلامتی کی نذر کی قُربانیوں کے موقعوں پر تُم نرسنگے پھُونکو اَور وہ تمہارے خُدا کے حُضُور میں تمہاری یادگارہو جانے کا باعث ہوں گے۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔“گنت 28:14; 2 سلا 11:14; 2 توار 7:6

بنی اِسرائیل کا دشتِ سِینؔائی سے کُوچ کرنا

دُوسرے سال کے دُوسرے ماہ کے بیسویں دِن وہ بادل شہادت کے مَسکن پر سے اُٹھ گیا۔ تَب بنی اِسرائیل نے سِینؔائی کے بیابان سے کُوچ کیا اَور جابجا سفر کرتے رہے یہاں تک کہ وہ بادل پارانؔ کے بیابان میں جا کر ٹھہرگیا۔ گنت 2:2چنانچہ اُنہُوں نے مَوشہ کی مَعرفت دئیے ہویٔے یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق پہلا کُوچ کیا۔

پہلے یہُوداہؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے جھنڈے اُونچے کرکے روانہ ہویٔے اَور عَمّیندابؔ کا بیٹا نحشونؔ اُن کی قیادت کر رہاتھا۔ گنت 1:7ضُعرؔ کا بیٹا نتنی ایل یِسَّکاؔر کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا گنت 1:8اَور حیلونؔ کا بیٹا اِلیابؔ زبُولُون کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔ گنت 1:9تَب مَسکن اُتارا گیا اَور بنی گیرشون اَور بنی مِراریؔ نے جو اُسے اُٹھائے ہویٔے تھے کُوچ کیا۔گنت 4:5

پھر رُوبِنؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے جھنڈے اُونچے کرکے روانہ ہویٔے اَور شدِیُورؔ کا بیٹا اِلیضُورؔ اُن کی قیادت کر رہاتھا۔ گنت 1:5ضُوریشدّؔی کا بیٹا سلُومی ایل شمعُونؔ کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔ گنت 1:6; گنت 2:12اَور دعُوایلؔ کا بیٹا اِلیاسفؔ، گادؔ کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔ گنت 1:14; گنت 2:14تَب قُہاتیوں نے مُقدّس چیزیں اُٹھائے ہویٔے کُوچ کیا۔ اُن کے پہُنچنے سے پہلے ضروُری تھا کہ مَسکن کھڑا کر دیا جائے۔

پھر اِفرائیمؔ کے قبیلہ کے دستے اَپنے جھنڈے اُونچے کرکے روانہ ہویٔے۔ عمّیہُوؔد کا بیٹا اِلیشمعؔ اُن کی قیادت کر رہاتھا۔ گنت 1:10; گنت 2:18پِداہضُورؔ کا بیٹا گَملی ایل منشّہ کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔ گنت 1:10; گنت 2:20اَور ابیدانؔ بِن گِدعونیؔ بِنیامین کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔گنت 1:11; گنت 2:22

اَور آخِر میں دانؔ کی چھاؤنی کے دستے اَپنے جھنڈے کے ساتھ سارے دستوں کے پیچھے روانہ ہویٔے۔ احیعزر بِن عمّی شدّؔی اُن کی قیادت کر رہاتھا۔ گنت 1:12; گنت 2:25عُکرانؔ کا بیٹا پگعِیلؔ آشیر کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا، گنت 1:13; گنت 2:27اَور عینانؔ کا بیٹا اَخیرعؔ نفتالی کے قبیلہ کے دستوں کی قیادت کر رہاتھا۔ گنت 1:15; گنت 2:19چنانچہ جَب اِسرائیلی دستے کُوچ کرتے تھے تو اِسی ترتیب کے مُطابق آگے روانہ ہوتے تھے۔

مَوشہ نے اَپنے سسُر رِعوایلؔ مِدیانی کے بیٹے حوبابؔ سے کہا، ”ہم اُس مقام کی طرف کُوچ کر رہے ہیں جِس کے متعلّق یَاہوِہ نے فرمایاہے، ’میں اُسے تُمہیں دُوں گا!‘ لہٰذا تُو بھی ہمارے ساتھ چل اَور ہم تمہارے ساتھ نیک سلُوک کریں گے کیونکہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل سے نیکی کا وعدہ کیا ہے۔“خرو 2:18; خرو 18:1; خرو 6:12

اُس نے جَواب دیا، ”نہیں میں نہیں چلتا۔ میں تو اَپنے مُلک اَور اَپنے لوگوں میں لَوٹ جاؤں گا۔“

لیکن مَوشہ نے کہا، ”مہربانی سے ہمیں چھوڑکر نہ جاؤ کیونکہ تُم ہی بتا سکتے ہو کہ بیابان میں ہم کہاں قِیام کریں: اَور تُم ہمارے لیٔے آنکھوں کا کام دے سکتے ہو۔ اگر تُم ہمارے ساتھ چلوگے تو ہر نیکی میں جو یَاہوِہ ہمارے ساتھ کریں گے تُم بھی برابر کے حِصّہ دار ہوگے۔“

چنانچہ وہ یَاہوِہ کے پہاڑ سے چل پڑے اَور تین دِن تک سفر کرتے رہے اَور اُن تین دِنوں میں یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق اُن کے قِیام کرنے کے لیٔے جگہ تلاش کرتا ہُوا اُن کے آگے آگے چلتا رہا۔ است 31:8اَور جَب وہ اَپنی چھاؤنی سے کُوچ کرتے تو یَاہوِہ کا بادل اُن کے اُوپر دِن بھر سایہ کئے رہتا تھا۔

جَب صندُوق کُوچ کرتا تھا تو مَوشہ کہتا تھا،

”اَے یَاہوِہ اُٹھیں!

آپ کے دُشمن پراگندہ ہو جایٔیں؛

اَور آپ کے حریف آپ کے سامنے سے بھاگ جایٔیں۔“زبور 68:1

اَور جَب کبھی وہ ٹھہر جاتا تھا تو وہ کہتا تھا،

”اَے یَاہوِہ،

ہزاروں ہزار اِسرائیلیوں میں لَوٹ کر آ جائیں۔“2 توار 6:41; زبور 132:8