گنتاعد گنتیاعداد, باب گنتی کی کتاباعداد, باب 11

ترجمه‌ها مقایسه

یَاہوِہ کی جانِب سے آتِش کا نازل ہونا

پھر لوگ یَاہوِہ سے اَپنی تکالیف کی شکایت کرنے لگے اَور جَب اُنہُوں نے اُنہیں سُنا تو اُن کا غضب بھڑک اُٹھا۔ تَب یَاہوِہ کی آتِش اُن کے درمیان بھڑکی جِس سے اُن کی چھاؤنی کے چاروں طرف کے علاقے بھسم ہونے لگے۔ گنت 21:4; احبا 10:2; زبور 78:21تَب لوگوں نے مَوشہ سے آہ و زاری کی اَور اُس نے یَاہوِہ سے دعا کی اَور وہ آگ بُجھ گئی۔ عاموس 7:5اِس لیٔے اُس جگہ کا نام تبعیرہؔ11‏:3 تبعیرہؔ جلنا پڑا کیونکہ یَاہوِہ کی آگ اُن کے درمیان جَل اُٹھی تھی۔است 9:22

یَاہوِہ کی جانِب سے بٹیریں

بنی اِسرائیل میں شامل ہونے والے جمع لوگ کھانے کی دُوسری چیزوں کی خواہش کرنے لگے، اَور بنی اِسرائیل بھی آہ و زاری کرنے لگے، ”کاش کہ ہمیں کھانے کو گوشت مِل سَکتا! خرو 12:38; 1 کرنت 10:6ہمیں اُس مچھلی کی جسے ہم مِصر میں مُفت کھاتے تھے اَور اُن کھیروں، خربوزوں، گندنوں، ہری پیاز اَور لہسن کی بھی یاد آتی ہے۔ لیکن اَب ہماری بھُوک مَر چُکی ہے؛ اَور ہم اِس منّا کے علاوہ اَور کچھ دیکھ ہی نہیں پاتے!“گنت 21:5

منّا دھنیے کی مانند تھا اَور وہ دال کی طرح دِکھائی دیتا تھا۔ خرو 16:14; زبور 78:24; یوح 6:31; 1 کرنت 10:3لوگ اِدھر اُدھر جا کر اُسے جمع کرتے اَور اُسے چکّی میں پیستے یا اوکھلی میں کُوٹ لیتے تھے۔ پھر اُسے کسی برتن میں پکاتے تھے یا اُس کے پھُلکے بناتے تھے اَور اُس کا مزہ زَیتُون کے تیل کا سا ہوتا تھا۔ رات کو جَب چھاؤنی پر اوس پڑتی تھی تَب منّا بھی گِرتا تھا۔خرو 16:14

مَوشہ نے ہر خاندان کے افراد کو اَپنے اَپنے خیمہ کے دروازہ پر واویلا کرتے ہویٔے سُنا۔ یَاہوِہ نہایت غضبناک ہُوئے اَور مَوشہ بھی پریشان ہو گیا۔ مَوشہ نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”آپ اَپنے خادِم پر یہ مُصیبت کیوں لائے؟ آخِر مَیں نے اَیسا کون سا کام کیا تھا آپ کی نظرِکرم مُجھ پر سے اُٹھی جِس سے آپ ناراض ہُوئے اَور اِن سَب لوگوں کا بوجھ مُجھ پر ڈال دیا؟ کیا یہ سَب لوگ میرے پیٹ میں پڑے تھے؟ کیا یہ مُجھ ہی سے پیدا ہویٔے؟ پھر آپ مُجھے کیوں کہتے ہیں ’میں ایک دایہ کی مانند جو کسی نَوزائیدہ بچّے کو لیٔے پھرتی ہے اُنہیں اَپنی گود میں اُٹھاکر‘ اُس مُلک میں لے جاؤں جِس کے دینے کی قَسم آپ نے اُن کے آباؤاَجداد سے کھائی ہے؟ است 1:35میں اِن سَب کے لیٔے گوشت کہاں سے لاؤں؟ وہ یہ کہہ کر میرے سامنے گڑگڑاتے ہیں، ’ہمیں گوشت کھانے کو دیں!‘ میں اکیلا اِن سَب کو کیسے سنبھالوں؟ یہ بوجھ میری طاقت سے باہر ہے۔ است 1:19اگر آپ میرے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کرتے ہیں تو براہِ کرم مجھ سے ابھی میری جان لے لیں۔ اگر مَیں نے آپ سے نظرِکرم پائی ہے تو میں اَپنی تباہی سے دوچار نہ ہونے پاؤں۔“خرو 32:32

یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا: ”بنی اِسرائیل کے بُزرگوں میں سے ستّر اَیسے لوگوں کو میرے حُضُور میں جمع کر جنہیں تُو جانتا ہے کہ وہ قوم کے سردار اَور منصبدار ہیں اَور اُنہیں خیمہ اِجتماع کے پاس لے آنا کہ وہ تمہارے ساتھ وہاں کھڑے ہُوں۔ خرو 18:21; گنت 16:25تَب مَیں نیچے اُتر آؤں گا اَور تُجھ سے وہاں باتیں کروں گا اَور مَیں اُس رُوح میں سے جو تُجھ پر ہے کچھ لے کر اُس رُوح کو اُن پر ڈال دُوں گا۔ وہ لوگوں کا بوجھ اُٹھانے میں تمہاری مدد کریں گے تاکہ تُمہیں اکیلے بوجھ اُٹھانا نہ پڑے۔1 کرنت 12:4; خرو 18:26

”لوگوں سے کہو، ’کل گوشت کھانے کے لیٔے اَپنے آپ کو پاک کر لو۔ جَب تُم یہ کہہ کر آہ و زاری کر رہے تھے، ”کاش ہمیں گوشت کھانے کو ملتا! ہم مِصر ہی میں اَچھّے تھے!“ یَاہوِہ نے تمہاری فریاد سُن لی ہے۔ لہٰذا وہ تُمہیں گوشت دیں گے اَور تُم اُسے کھاؤگے۔ خرو 19:10تُم صِرف ایک یا دو دِن یا پانچ، دس یا بیس دِن ہی نہیں، بَلکہ پُورے ایک ماہ تک اُسے کھاتے رہوگے یہاں تک کہ وہ تمہارے نتھنوں سے نکلنے لگے گا اَور تُمہیں اُس سے گھن آنے لگے گی کیونکہ تُم نے یَاہوِہ کو جو تمہارے درمیان ہے ترک کر دیا اَور اُن کے سامنے یہ کہہ کر آہ و زاری کی، ”ہم مِصر سے کیوں نکل آئے؟“ ‘ “گنت 21:5

لیکن مَوشہ نے کہا، ”سَب لوگ جو میرے ساتھ ہیں اِن میں چھ لاکھ تو پیادے ہی ہیں اَور آپ کہتے ہیں، ’میں اِنہیں اِتنا گوشت دُوں گا کہ وہ مہینے بھر اُسے کھاتے رہیں گے!‘ گنت 20:10; متی 14:15; یوح 6:5اگر بھیڑ بکریوں کے گلّے اَور مویشیوں کے ریوڑ بھی اُن کے لیٔے ذبح کئے جایٔیں تو کیا اُن کے لیٔے بس ہوں گے؟ اَور اگر سمُندر کی ساری مچھلیاں لائی جایٔیں تو کیا وہ اُن کے لیٔے کافی ہُوں گی؟“متی 15:33; مرق 8:4

یَاہوِہ نے مَوشہ کو جَواب دیا، ”کیا یَاہوِہ کا ہاتھ اِس قدر چھوٹا ہو گیا ہے؟ اَب تُو دیکھ لے گا کہ میرا قول پُورا ہوتاہے یا نہیں۔“یشع 50:2; یشع 59:1

تَب مَوشہ نے باہر جا کر لوگوں کو یَاہوِہ کی باتیں کہہ سُنائیں۔ اُس نے اُن میں سے ستّر سربراہ بُزرگوں کو جمع کیا اَور اُنہیں خیمہ کے اِردگرد کھڑا کر دیا۔ تَب یَاہوِہ بادل میں ہوکر اُترے اَور اُنہُوں نے مَوشہ سے باتیں کیں اَور اُس رُوح میں سے جو مَوشہ پر تھا کچھ لے کر اُسے اُن ستّر سردار بُزرگوں پر ڈال دیا۔ اَور جَب وہ رُوح اُن پر اُترا تَب اُنہُوں نے نبُوّت کی لیکن بعد میں پھر کبھی نہ کیا۔گنت 12:5; 1 سمو 10:6; یوایل 2:28

البتّہ دو شخص جِن کے نام اِلدادؔ اَور میدادؔ تھے چھاؤنی میں رہ گیٔے تھے۔ اُن کے نام بُزرگوں کی فہرست میں درج تھے لیکن وہ خیمہ کے پاس نہیں آئےتھے۔ پھر بھی اُن پر رُوح اُتر آیا اَور وہ چھاؤنی میں نبُوّت کرنے لگے۔ ایک نوجوان دَوڑتا ہُوا مَوشہ کے پاس گیا اَور کہا، ”اِلدادؔ اَور میدادؔ چھاؤنی میں نبُوّت کر رہے ہیں۔“

تَب یہوشُعؔ بِن نُونؔ نے، جو اَپنی جَوانی ہی سے مَوشہ کا مُعاوِن رہ چُکاتھا کہا، ”اَے میرے آقا مَوشہ! اُنہیں روک دیں!“گنت 13:8; 1 تھس 5:19

لیکن مَوشہ نے جَواب دیا، ”کیا تُمہیں میری خاطِر رشک آتا ہے؟ کاش کہ یَاہوِہ کے سَب لوگ نبی ہوتے اَور یَاہوِہ اَپنی رُوح اُن سَب پر ڈالتے!“ تَب مَوشہ اَور بنی اِسرائیل کے بُزرگ چھاؤنی میں لَوٹ آئے۔

پھر یَاہوِہ کی طرف سے ایک آندھی چلی اَور سمُندر سے بٹیریں اُڑا لائی اَور اُنہیں چھاؤنی کے چاروں طرف زمین پر ڈال دیا۔ اَور اُن کی کثرت کا یہ حال تھا کہ ایک دِن کی مَسافت تک ہر طرف اُن کی دو دو ہاتھ11‏:31 دو دو ہاتھ تقریباً نوّے سینٹی میٹر اُونچی تہہ لگی ہُوئی تھی۔ خرو 16:13; زبور 78:27; زبور 105:40پُورے دِن اَور پُوری رات اَور دُوسرے دِن بھی لوگوں نے باہر جا کر بٹیریں جمع کیں اَور کسی نے بھی دس حُومر11‏:32 دس حُومر یعنی، مُمکنہ طور پر تقریباً ایک میٹرک ٹن اَور چھ سَو کِلوگرام سے کم نہ بٹوریں اَور اُنہیں چھاؤنی کے چاروں طرف پھیلا دیا۔ لیکن گوشت ابھی اُن کے دانتوں کے درمیان ہی تھا اَور وہ اُسے نگل بھی نہ پایٔے تھے کہ یَاہوِہ کا قہر اُن پر بھڑکا اَور وہ ایک نہایت شدید وَبا کے باعث مار ڈالے گیٔے۔ زبور 78:30اِس لیٔے اُس جگہ کا نام قِبروتؔ ہتّاوہؔ11‏:34 قِبروتؔ ہتّاوہؔ خواہش کی قبریں رکھا گیا کیونکہ وہ لوگ جنہوں نے کسی دُوسری قِسم کی غِذا کی حِرص کی تھی وہاں دفن کئے گیٔے تھے۔

تَب وہ لوگ قِبروتؔ ہتّاوہؔ سے سفر کرکے حَضِیروتؔ کو گیٔے اَور وہاں خیمہ زن ہویٔے۔گنت 12:16