امثاامثال امثال, باب امثال کی کتابامثال, باب 23

ترجمه‌ها مقایسه

ساتواں قول

جَب تُم حاکم کے ساتھ کھانے کے لیٔے بیٹھو،

تو نہایت غور سے دیکھو کہ تمہارے سامنے کون ہے۔23‏:1 سامنے کون ہے۔ ذہن میں رکھو کہ وہ تُم سے پہلے کون ہے؟

اَور اگر تُم کھانے کے شوقین ہو

تو اَپنے گلے پر چھُری رکھو۔

اُس کے لذیذ کھانے کا خواستگار نہ ہو،

کیونکہ وہ کھانا دھوکے کا ہے۔

آٹھواں قول

مالدار ہونے کے لیٔے دَوڑ دھوپ نہ کرو؛

بَلکہ حِکمت سے کام لو اَور خُود پر قابُو پا لو۔1 تیمت 6:6; 1 تیمت 6:9

دولت تمہارے دیکھتے دیکھتے غائب ہو جائے گی،

کیونکہ اُس میں یقیناً عُقاب کی مانند پر لگ جایٔیں گے،

اَور وہ آسمان کی طرف اُڑ جائے گی۔

نواں قول

تُم کنجوس آدمی کی روٹی نہ کھانا،

اَور نہ اُس کے لذیذ کھانے کی تمنّا کرنا؛

کیونکہ وہ اَیسا آدمی ہے جو دِل کا کنجوس ہے

وہ تُم سے کہتاہے، ”کھائیے اَور پیجئے!“

لیکن یہ بات اُس کے دِل سے نہیں، صِرف مُنہ سے نکلتی ہے۔

تُم نے جو تھوڑا بہت کھایا ہوگا اُسے تُم اُگل دوگے،

اَور تمہارے تعریفی کلمات بے سُود ثابت ہوں گے۔

دسواں قول

احمق سے ہم کلام نہ ہو،

وہ تمہارے حِکمت بھرے الفاظ کی تحقیر کرےگا۔امثا 9:8

گیارھواں قول

قدیم حَد کے پتّھر کو نہ ہٹانا،

نہ یتیموں کے کھیتوں پر قبضہ کرنا۔امثا 22:28

کیونکہ اُن کا بچانے والا زبردست طاقتور ہے،

وہ تمہارے خِلاف اُن کا مُقدّمہ لڑے گا۔امثا 22:23

بارھواں قول

تربّیت پر اَپنا دِل لگاؤ

اَور علم کی باتوں کو غور سے سُنو۔

تیرہواں قول

لڑکے کی تربّیت سے کوتاہی نہ کرو؛

کیونکہ اگر تُم اُسے چھڑی سے مارو بھی، تو وہ نہ مَرے گا۔امثا 13:24

اُسے چھڑی سے مارو

اَور اُس کی جان کو پاتال سے بچالو۔

چودھواں قول

اَے میرے بیٹے! اگر تمہارا دِل دانا ہے،

تو میرا دِل بھی خُوش ہوگا؛امثا 27:11

جَب تمہارے لبوں سے جائز باتیں نکلیں گی

تو میرا دِل بھی شادمان ہوگا۔

پندرہواں قول

تمہارا دِل گُنہگاروں پر رشک نہ کرے،

بَلکہ تُم ہمیشہ یَاہوِہ کے خوف میں زندگی گُزارو۔زبور 37:1; امثا 24:1

کیونکہ تمہارا اجر یقینی ہے،

اَور تمہاری اُمّید نہ ٹُوٹے گی۔23‏:18 اُمّید نہ ٹُوٹے گی۔ آپ کی آنے والی زندگی بہتر ہوگی۔

سولہواں قول

اَے میرے بیٹے! سُنو اَور دانا بنو،

اَور اَپنا دِل سیدھی راہ پر قائِم رکھو:

شرابیوں اَور

کبابیوں کی صحبت سے دُور رہنا،روم 13:13; افس 5:18

کیونکہ متوالوں اَور پیٹو مُفلس ہو جایٔیں گے،

اَور نیند اُنہیں چیتھڑے پہنائے گی۔امثا 21:17

سترھواں قول

اَپنے باپ کی سُنو جنہوں نے تُمہیں زندگی بخشی،

اَور اَپنی ماں کی ضعیفی میں اُن کی تحقیر نہ کرنا۔امثا 1:8

سچّائی کو خرید لو اَور اُسے فروخت نہ کرنا؛

اَور حِکمت، تربّیت اَور فہم کو حاصل کرنا۔

راستباز آدمی کے باپ کو بڑی خُوشی ہوگی؛

جِس کے ہاں دانشمند بیٹا ہوگا، وہ باپ بھی اُس سے خُوش ہوگا۔امثا 10:1; امثا 15:20

تمہارے والدین تُم سے خُوش ہوں؛

اَور جِس ماں نے تُمہیں پیدا کیا وہ تمہارے باعث خُوشی منائے!

اٹھارہواں قول

اَے میرے بیٹے! اَپنا دِل مُجھے دو

اَور تمہاری آنکھیں میری راہوں پر لگی رہیں،متی 15:19; مرق 7:6

کیونکہ فاحِشہ ایک گہرا گڑھا ہے

اَور بدچلن بیوی ایک تنگ کنواں ہے۔

وہ ایک راہزن کی طرح گھات میں بیٹھتی ہے،

اَور آدمیوں میں دغابازوں کی تعداد بڑھاتی ہے۔

اُنّیسواں قول

کون افسوس کرتا ہے؟ کون غمزدہ ہے؟

کون جھگڑوں میں پھنسا ہے؟ کسے شکایتیں ہیں؟

کون بے سبب زخمی ہے اَور کس کی آنکھیں سُرخ ہو گئی ہیں؟

اُن کی، جو خُوب مَے نوشی کرتے ہیں،

وُہی جو مِلی جلی شراب کے نمونوں کے جام چَکھنے جاتے ہیں۔یشع 5:11

جَب مَے سُرخ نظر آئے،

جَب اُس کا جام بھی چمک رہا ہو،

اَور جَب وہ روانی کے ساتھ گلے سے نیچے اُترتی ہے، تَب

تُم اُس کی طرف سے نظریں ہٹا لینا!

کیونکہ آخِرکار وہ سانپ کی طرح کاٹتی ہے

اَور افعی کی مانند ڈس لیتی ہے۔

تمہاری آنکھیں عجِیب نظارے دیکھیں گی

اَور تمہارے دماغ میں عجِیب عجِیب خیال آئیں گے۔افس 5:18; 1 یوح 2:16

تُم سمُندر کے درمیان لیٹنے والے،

یا مستُول کے سِرے پر سونے والے کی مانند ہوگے۔

تُم کہو گے، ”اُنہُوں نے مُجھے مارا لیکن مُجھے چوٹ نہیں لگی!

اُنہُوں نے مُجھے پِیٹا لیکن مُجھے مَعلُوم تک نہ ہُوا!

میں کب جاگوں گا

تاکہ ایک اَور جام نوش کر سکوں؟“یشع 56:12