امثاامثال امثال, باب امثال کی کتابامثال, باب 15

ترجمه‌ها مقایسه

نرم جَواب غُصّہ کو دُور کرتا ہے،

لیکن تلخ لفظ سے قہر بھڑک اُٹھتا ہے۔1 سمو 25:24; 1 سمو 25:35; امثا 15:28

دانشمند کی زبان علم کی تعریف کرتی ہے،

لیکن احمق کا مُنہ حماقت اُگلتا ہے۔امثا 12:23

یَاہوِہ کی آنکھیں ہر جگہ لگی رہتی ہیں،

وہ نیک اَور بد دونوں کو دیکھتی ہیں۔زبور 33:14; عبر 4:13

صحت بخش زبان حیات کا درخت ہے،

لیکن دغاباز زبان رُوح کو کُچل دیتی ہے۔امثا 3:18; امثا 11:30; امثا 12:18

احمق اَپنے باپ کی تربّیت کو حقیر جانتا ہے،

لیکن تنبیہ کو ماننے والا ہوشیاری سے کام لیتا ہے۔

راستباز کے گھر میں بہت بڑا خزانہ ہوتاہے،

لیکن بدکاروں کی آمدنی اُن کے لیٔے مُصیبت کھڑی کردیتی ہے۔زبور 112:3; ایو 20:22

دانشمندوں کے لب علم پھیلاتے ہیں،

لیکن احمقوں کے دِل اَیسا نہیں کرتے۔

یَاہوِہ کو بدکاروں کی قُربانی سے نفرت ہے،

لیکن راستباز کی دعا اُنہیں پسند آتی ہے۔امثا 21:27; یشع 1:11; یرم 6:20; عاموس 5:21

یَاہوِہ کو بدکار کی روِش سے نفرت ہے

لیکن وہ راستبازی کی پیروی کرنے والوں سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔زبور 5:6

نیکی کی راہ سے بھٹکنے والا سخت سزا پایٔےگا؛

اَور تنبیہ سے بَیر رکھنے والا ہلاک ہوگا۔

جَب یَاہوِہ پاتال اَور جہنّم کے حال سے خُوب واقف ہے۔

تو بنی آدمؔ کے دِلوں کا تو ذِکر ہی کیا!ایو 26:6; زبور 7:9

ٹھٹھّےباز کو تنبیہ کرنا نا پسند ہے؛

وہ دانشمندوں سے صلاح نہیں لیتا۔

دِل خُوش ہو تو چہرہ پُر رونق ہو جاتا ہے،

لیکن دِل کا درد رُوح کو کُچل دیتاہے۔امثا 17:22

صاحبِ فہم کا دِل علم کی کھوج میں رہتاہے،

لیکن حماقت احمق کے مُنہ کی خُوراک بنی رہتی ہے۔

مُصیبت زدوں کے تمام ایّام دُکھ بھرے ہوتے ہیں،

لیکن زندہ دِل مُتواتر جَشن مناتے ہیں۔واعظ 3:12

پریشانی کے ساتھ رکھے ہُوئے بڑے خزانے سے تھوڑی سِی پُونجی

جو یَاہوِہ کے خوف کے ساتھ رکھی جائے، کہیں بہتر ہے۔زبور 37:16

جِس گھر میں مَحَبّت ہو وہاں ساگ پات والا کھانا بھی

عداوت والے گھر کے فربہ بچھڑے کا گوشت کھانے سے بہتر ہے۔امثا 17:1

غُصّے والا آدمی جھگڑے پیدا کرتا ہے،

لیکن صَابر اِنسان جھگڑا مٹاتا ہے۔امثا 26:21

کاہل کی راہ میں کانٹے بچھے ہوتے ہیں،

لیکن راستباز کی راہ، شاہراہ کی طرح ہموار ہوتی ہے۔1 یوح 2:10

دانشمند بیٹا اَپنے باپ کے لیٔے خُوشی لاتا ہے،

لیکن احمق آدمی اَپنی ماں کی تحقیر کرتا ہے۔امثا 10:1; امثا 17:25; امثا 19:13; امثا 19:26

کم عقل کو حماقت سے خُوشی ہوتی ہے،

لیکن صاحبِ فہم سیدھی راہ اِختیار کرتا ہے۔

اِرادے مشوروں کے بغیر ناکام ہو جاتے ہیں،

لیکن صلاح کاروں کی کثرت سے وہ پُورے ہوتے ہیں۔15‏:22 امثا 11‏:14‏امثا 11:14; امثا 20:18

مُناسب جَواب دینے سے اِنسان خُوشی محسُوس کرتا ہے۔

اَور وہ بات جو وقت پر کہی جائے کیا خُوب ہے!

عقلمند کو زندگی کی راہ اُوپر لے جاتی ہے

تاکہ اُسے نیچے قبر میں اُترنے سے بچالے۔

یَاہوِہ مغروُر کا گھر ڈھا دیتے ہیں

لیکن وہ بِیوہ کا ٹھکانہ محفوظ رکھتے ہیں۔ایستر 7:9; امثا 2:22; امثا 12:7

یَاہوِہ کو بدکاروں کے خیالات سے نفرت ہے،

لیکن پاک لوگوں کے خیالات اُنہیں پسند آتے ہیں۔

لالچی اِنسان اَپنے خاندان کے لیٔے مُشکل کھڑی کرتا ہے،

لیکن جسے رشوت سے نفرت ہے وہ زندہ رہتاہے۔1 تیمت 6:9; خرو 23:8

راستبازوں کا دِل سوچ سمجھ کر جَواب دیتاہے،

لیکن بدکار کا مُنہ بدی اُگلتا ہے۔

یَاہوِہ بدکاروں سے دُور رہتے ہیں

لیکن وہ صادقوں کی دعا سُنتے ہیں۔زبور 11:5; یشع 1:15; یعقو 5:16

خُوشی کی نظر دِل کو راحت پہُنچاتی ہے،

اَور خُوشی کی خبر ہڈّیوں کو تازگی بخشتی ہے۔

جو زندگی بخش تنبیہ پر کان لگاتاہے

وہ دانشمندوں کے ساتھ آرام سے رہے گا۔

جو تربّیت کو نظرانداز کرتا ہے اَپنی ہی جان کا دُشمن ہے،

لیکن جو تنبیہ کو سُنتا ہے وہ فہم حاصل کرتا ہے۔

یَاہوِہ کا خوف اِنسان کو حِکمت سِکھاتا ہے،

اَور سرفرازی سے پہلے فروتنی آتی ہے۔