زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 113
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
اَے یَاہوِہ، کے خادِمو، سِتائش کرو؛
یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کرو۔زبور 135:1
اَب سے اَبد تک،
یَاہوِہ کا نام مُبارک ہو۔دانی 2:20
طُلوع آفتاب سے غروب ہونے تک،
یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کی جائے۔ملاکی 1:11
یَاہوِہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں،
اُن کا جلال آسمان سے بھی اُونچا ہے۔زبور 97:9
یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مانند کون ہے؟
جو عالمِ بالا پر تخت نشین ہیں،زبور 138:6; یشع 57:15
جو فروتنی سے
آسمان اَور زمین پر نظر کرتے ہیں؟
وہ مسکین کو خاک پر سے
اَور وہ ہی مُحتاج کو کُوڑے کے ڈھیر سے باہر نکالتے ہیں؛1 سلا 16:2
اَور اُنہیں اُمرا کے ساتھ
یعنی اَپنی اُمّت کے اُمرا کے ساتھ بِٹھاتے ہیں۔1 سمو 16:12
وہ بانجھ عورت کو بچّوں کی خُوشی دیتے ہیں
اَور اُسے اَپنے گھر میں ایک دلشاد ماں کی طرح بساتے ہیں۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔زبور 68:6