زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 113
اللہ کی عظمت اور مہربانی
رب کی حمد ہو! اے رب کے خادمو، رب کے نام کی ستائش کرو، رب کے نام کی تعریف کرو۔زبور 135:1
رب کے نام کی اب سے ابد تک تمجید ہو۔دانی 2:20
طلوعِ صبح سے غروبِ آفتاب تک رب کے نام کی حمد ہو۔ملاکی 1:11
رب تمام اقوام سے سربلند ہے، اُس کا جلال آسمان سے عظیم ہے۔زبور 97:9
کون رب ہمارے خدا کی مانند ہے جو بلندیوں پر تخت نشین ہےزبور 138:6; یشع 57:15
اور آسمان و زمین کو دیکھنے کے لئے نیچے جھکتا ہے؟
پست حال کو وہ خاک میں سے اُٹھا کر پاؤں پر کھڑا کرتا، محتاج کو راکھ سے نکال کر سرفراز کرتا ہے۔1 سلا 16:2
وہ اُسے شرفا کے ساتھ، اپنی قوم کے شرفا کے ساتھ بٹھا دیتا ہے۔1 سمو 16:12
بانجھ کو وہ اولاد عطا کرتا ہے تاکہ وہ گھر میں خوشی سے زندگی گزار سکے۔ رب کی حمد ہو!زبور 68:6