زبورمزمور زبورمزامیر, زبورمزمور زبور کی کتابمزامیر, زبورمزمور 45

ترجمه‌ها مقایسه

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ ”شُوشنؔ“ کی دھُن پر مَبنی۔ بنی قورحؔ کی تصنیف۔ ایک مشکیل‏45‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ ایک نغمۂ عروسی۔افس 1:6

جَب مَیں بادشاہ کے حق میں اَپنے اشعار سُنانے لگتا ہُوں

تو میرے دِل میں ایک نفیس موضوع جوش مارتا ہے؛

میری زبان ایک ماہر کاتب کا قلم بَن جاتی ہے۔

آپ بنی نَوع اِنسان میں سَب سے زِیادہ شکیل ہیں

آپ کے ہونٹ فضل سے بھرے ہُوئے ہیں،

کیونکہ خُدا نے آپ کو ہمیشہ کے لیٔے برکت دی ہے۔لوق 4:22

اَے زبردست! اَپنی تلوار کو اَپنی کمر پر کس لیں؛

اَور شان و شوکت سے مُسلّح ہو جائیں۔زبور 24:8; یشع 11:5; عبر 4:12; مکاش 1:16; مکاش 19:15

اَور سچّائی اَور حلیمی اَور راستبازی کی خاطِر

شان و شوکت کے ساتھ فاتحانہ اَنداز سے سوار ہو جائیں؛

اَور اَپنے داہنے ہاتھ کو مُہیب کارنامے اَنجام دینے دیں۔

آپ کے تیز تیر بادشاہ کے دُشمنوں کے دِلوں کو چھید ڈالیں؛

اَور قومیں آپ کے قدموں میں گِر جایٔیں۔ایو 6:4; زبور 38:2

اَے خُدا، آپ کا تخت ابدُالآباد تک قائِم رہے گا؛

آپ کی بادشاہی کا عصا اِنصاف کا عصا ہوگا۔عبر 1:8; یشع 32:1

آپ نے راستبازی سے مَحَبّت اَور بدکاری سے نفرت رکھی؛

اِس لیٔے خُدا یعنی آپ کے خُدا نے آپ کو شادمانی کے تیل سے مَسح کرکے

آپ کے ساتھیوں کی نِسبت آپ کو زِیادہ سرفراز کیا۔زبور 15:2; یشع 61:1

آپ کے ہر لباس سے مُر، عُود اَور تج کی خُوشبو آتی ہے؛

ہاتھی دانت سے سجے ہُوئے محلوں میں سے آتی ہُوئی

تاردار سازوں کی موسیقی آپ کو خُوش کرتی ہے۔غزلا 1:4; افس 5:2

آپ کی سلطنت میں مُعزّز خواتین کے عہدے پر بادشاہوں کی شاہزادیاں ہیں؛

شاہی دُلہن آپ کے داہنے ہاتھ کھڑی ہے جو اوفیرؔ کے سونے سے آراستہ ہے۔یشع 61:10

اَے شہزادی! سُنیں، غور کریں اَور کان لگائیں:

اَپنے لوگوں اَور اَپنے باپ کے گھر کو بھُول جاؤ۔ہوشی 2:19

بادشاہ تمہارے حُسن کا گرویدہ ہیں؛

کیونکہ وہ آپ کے خُداوؔند ہیں تُم اُن کو سَجدہ کرو۔یشع 62:4; مکاش 19:7

صُورؔ شہر کی شہزادی تحفہ لے کر آئے گی،

اُمرا آپ کی نظرِکرم کے مُحتاج ہوں گے۔زبور 72:10

بادشاہ کی شہزادی اَپنی خلوت گاہ میں عظمت و جلال کا پیکر بنی ہُوئی ہے؛

اُس کا چوغہ سُنہری کشیدہ کاری سے مُزیّن ہے۔حزقی 16:10; متی 22:11

وہ کشیدہ کاری لباس پہنے ہُوئے بادشاہ کے پاس پہُنچائی جاتی ہے؛

اُن کی کنواری سہیلیاں جو اُن کے پیچھے پیچھے چلتی ہیں،

تمہارے سامنے اُن کو حاضِر کیا جائے گا۔یشع 61:10; 1 پطر 3:3

خُوشی اَور مسرّت اُن کے ہمراہ ہے؛

اَور وہ بادشاہ کے محل میں داخل ہُوئی ہیں۔

آپ کے بیٹے آپ کے آباؤاَجداد کے جانشین ہوں گے؛

اَور تُم سارے اُمراؤں کو مُلک میں حاکم مُقرّر کروگے۔روم 9:5; مکاش 1:6; مکاش 5:10

مَیں آپ کی یاد کو پُشت در پُشت قائِم رکھوں گا؛

اِس لیٔے قومیں ابدُالآباد تک آپ کی سِتائش کریں گی۔