رومرومیان رومیوںرومیان, باب رومیوں کے نام پولس کا خطنامهٔ پولس به مسیحیان روم, باب 9

ترجمه‌ها مقایسه

اِسرائیلؔ پر پَولُسؔ کی ایزارسانی

میں المسیح میں سچ کہتا ہُوں، جھُوٹ نہیں بولتا بَلکہ میرا ضمیر بھی پاک رُوح کے تابع ہوکر گواہی دیتاہے کہ مُجھے بڑا غم ہے اَور میرا دِل ہر وقت دُکھتا رہتاہے۔ کاش اَیسا ہو سَکتا کہ اَپنے یہُودی بھائیوں کی خاطِر جو جِسم کے لِحاظ سے میری قوم کے لوگ ہیں، میں خُود ملعُون ہوکر المسیح سے محروم ہو جاتا! خرو 32:32یعنی بنی اِسرائیلؔ، خُدا کے مُتَنَبّیٰ ہونے کا حق کے سبب جلال، عہد، شَریعت اَور خدمت، بیت المُقدّس میں عبادت کا شرف اَور خُدا کے وعدے بھی اُن ہی کے لیٔے ہیں۔ خرو 4:22; خرو 20:1; 1 سمو 4:21قوم کے بُزرگ اُن ہی کے ہیں اَور المسیح بھی جِسمانی طور پر اُن ہی کی نَسل سے تھے جو سَب سے اعلیٰ ہیں اَور اَبد تک خُدائے مُبارک ہیں۔ آمین۔متی 1:1; لوق 3:23

خُدائےقادر کا اِنتخاب

اِس کا یہ مطلب نہیں کہ خُدا کا وعدہ باطِل ہو گیا کیونکہ جتنے اِسرائیلؔ کی نَسل سے ہیں وہ سَب کے سَب اِسرائیلی نہیں۔ گنت 23:19; روم 3:3اَور نہ ہی صِرف اُن کی نَسل ہونے کے باعث وہ حضرت اَبراہامؔ کے فرزند ٹھہرے بَلکہ خُدا کا وعدہ یہ تھا، ”تمہاری نَسل کا نام اِصحاقؔ ہی سے آگے بڑھےگا۔“9‏:7 پیدا 21‏:12‏ پید 21:12; عبر 11:18اِس سے مُراد یہ ہے: جِسمانی طور پر پیدا ہونے والے فرزند خُدا کے فرزند نہیں بَن سکتے بَلکہ صِرف وہ جو خُدا کے وعدہ کے مُطابق پیدا ہویٔے ہیں، حضرت اَبراہامؔ کی نَسل شُمار کیٔے جاتے ہیں۔ گلتی 4:28کیونکہ وعدہ کا قول یُوں ہے: ”مَیں مُقرّرہ وقت پر پھر واپس آؤں گا، اَور سارہؔ کے ہاں بیٹا ہوگا۔“9‏:9 پیدا 18‏:10‏،14‏پید 18:10

صِرف یہی نہیں بَلکہ رِبقہؔ کے بچّے بھی ہمارے آباؤاَجداد اِصحاقؔ ہی کے تُخم سے تھے۔ پید 25:21اَور ابھی نہ تو اُن کے جُڑواں لڑکے پیدا ہویٔے تھے اَور نہ ہی اُنہُوں نے کچھ نیکی یا بدی کی تھی کہ خُدا نے اَپنے مقصد کو پُورا کرنے کے لیٔے اُن میں سے ایک کو چُن لیا۔ خُدا کا یہ فیصلہ اُن کے اعمال کی بِنا پر نہ تھا بَلکہ بُلانے والے کی اَپنی مرضی پر تھا۔ اِسی لئے رِبقہؔ سے کہا گیا، ”بڑا چُھوٹے کی خدمت کرےگا۔“9‏:12 پیدا 25‏:23‏ پید 25:23جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”مَیں نے یعقوب سے مَحَبّت رکھی مگر عیسَوؔ سے عداوت۔“9‏:13 ملاکیؔ 1‏:2‏،3‏‏ملاکی 1:2

تو پھر ہم کیا کہیں؟ کیا یہ کہ خُدا کے ہاں نااِنصافی ہے؟ ہرگز نہیں! است 32:4کیونکہ خُدا حضرت مَوشہ سے فرماتے ہیں،

”جِس پر مُجھے رحم کرنا منظُور ہوگا اُس پر رحم کروں گا،

اَور جِس پر ترس کھانا منظُور ہوگا اُس پر ترس کھاؤں گا۔“9‏:15 خُرو 33‏:19‏‏خرو 33:19

لہٰذا یہ نہ تو آدمی کی خواہش یا اُس کی جدّوجہد پر بَلکہ خُدا کے رحم پر مُنحصر ہے۔ اِسی لیٔے کِتاب مُقدّس میں فَرعوہؔ سے کہا گیا ہے: ”مَیں نے تُجھے اِس لیٔے برپا کیا ہے کہ تیرے خِلاف اَپنی قُدرت ظاہر کروں اَور ساری زمین میں میرا نام مشہُور ہو جائے۔“9‏:17 خُرو 9‏:16‏ خرو 9:16; خرو 14:4پس خُدا جِس پر رحم کرنا چاہتاہے، رحم کرتا ہے اَور جِس پر سختی کرنا چاہتاہے اُس کا دِل سخت کر دیتاہے۔

شاید تُم میں سے کویٔی مُجھ سے یہ پُوچھے: ”اگر یہ بات ہے تو خُدا اِنسان کو کیوں قُصُوروار ٹھہراتا ہے؟ کون اُس کی مرضی کے خِلاف کھڑا ہو سَکتا ہے؟“ یشع 46:10; یرم 49:19لیکن اَے اِنسان! تُم کِس مُنہ سے خُدا کو جَواب دیتے ہو؟ ”کیا بنائی ہویٔی شَے اَپنے بنانے والے سے کہہ سکتی ہے کہ تُم نے مُجھے اَیسا کیوں بنایا؟“9‏:20 یَشع 29‏:16‏ یشع 29:16; یشع 45:9کیا کُمہار کو مٹّی پر اِختیار نہیں کہ ایک ہی لَوندے میں سے ایک برتن تو خاص مَوقعوں پر اِستعمال کیٔے جانے کے لیٔے بنائے اَور دُوسرا عام اِستعمال کے لیٔے۔یرم 18:4; یرم 18:6; 2 تیمت 2:20

اگر خُدا نے بھی اَیسا کیا تو تعجُّب کی کون سِی بات ہے؟ خُدا اَپنے غضب اَور اَپنی قُدرت کو ظاہر کرنے کے اِرادے سے غضب کے برتنوں کو جو ہلاکت کے لیٔے تیّار کیٔے گیٔے تھے، نہایت صبر سے برداشت کرتا رہے۔ روم 2:4اَور یہ اِس لیٔے ہُوا کہ خُدا اَپنے جلال کی دولت رحم کے برتنوں پر ظاہر کرے جنہیں خُدا نے اَپنے جلال کے لیٔے پہلے ہی سے تیّار کیا ہُوا تھا۔ روم 8:28یعنی ہم پر جنہیں اُس نے نہ فقط یہُودیوں میں سے بَلکہ غَیریہُودیوں میں سے بھی بُلایا۔ روم 3:29ہوشِیعؔ نبی کی کِتاب میں بھی خُدا یہی فرماتے ہیں:

”جو ’میری اُمّت‘ نہ تھی اُسے میں اَپنی اُمّت بنا لُوں گا؛

اَورجو میری محبُوبہ نہ تھی اُسے اَپنی محبُوبہ کہُوں گا،“9‏:25 ہوش 2‏:23‏ہوشی 2:23; 1 پطر 2:10

اَور

”جِس جگہ اُن سے یہ کہا گیا تھا،

’تُم میری اُمّت نہیں ہو،‘

اُسی جگہ اُنہیں ’زندہ خُدا کے فرزند کہا جائے گا۔‘ “9‏:26 ہوش 1‏:10‏ہوشی 1:10

اَور یَشعیاہ نبی بھی اِسرائیلؔ کے بارے میں پُکار کر فرماتے ہیں:

”اگرچہ بنی اِسرائیلؔ کی تعداد سمُندر کی ریت کے ذرّوں کے برابر ہوگی،

تو بھی اُن میں سے تھوڑے ہی بچیں گے۔

کیونکہ خُداوؔند زمین پر

اَپنے فیصلہ کو نہایت تیزی کے ساتھ عَمل میں لایٔے گا۔“9‏:28 یَشع 10‏:22‏،23‏یشع 10:22

چنانچہ جَیسا کہ حضرت یَشعیاہ نبی نے پیشین گوئی کی ہے:

”اگرچہ لشکروں کا خُداوؔند

ہماری نَسل کو باقی نہ رہنے دیتا،

تو ہم سدُومؔ کی مانند

اَور عمورہؔ9‏:29 سدُومؔ اَور عمورہؔ شہر تھے جو خُداوؔند نے اُن کی بُرائی کی وجہ سے تباہ کر دیئے، دیکھیں پیدا 18‏:20‏؛ 19‏:24‏‑25‏ کی مانند ہو جاتے۔“9‏:29 یَشع 1‏:9‏یشع 1:9; پید 19:24

اِسرائیلؔ کی بےاِعتقادی

پس ہم کیا کہیں؟ یہ کہ غَیریہُودی جو راستبازی کے طالب نہ تھے، ایمان لاکر راستبازی حاصل کر چُکے، یعنی وہ راستبازی جو ایمان کے سبب سے ہے۔ روم 10:20لیکن اِسرائیلؔ جو راستبازی کی شَریعت کا طالب تھا، اُس شَریعت تک نہ پہُنچا۔ روم 11:7کیوں؟ اِس لیٔے کہ اُنہُوں نے ایمان سے نہیں بَلکہ اعمال کے ذریعہ اُسے حاصل کرنا چاہا اَور ٹھوکر لگنے والے پتّھر سے ٹھوکر کھائی۔ جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:

”دیکھو، مَیں صِیّونؔ میں ایک ٹھیس لگنے کا پتّھر رکھتا ہُوں جِس سے لوگ ٹھوکر کھایٔیں گے

اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان جو اُن کے گِرنے کا باعث ہوگی،

مگر جو کویٔی اُس پر ایمان لایٔے گا وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا۔“9‏:33 یَشع 8‏:14؛ 28‏:16‏‏یشع 8:14; یشع 28:16; زبور 118:22; متی 21:44; مرق 12:10; لوق 2:34; لوق 20:17