زبورمزمور زبورمزامیر, زبورمزمور زبور کی کتابمزامیر, زبورمزمور 64

ترجمه‌ها مقایسه

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔

اَے خُدا، جَب مَیں دعا میں فریاد کروں تو آپ اُسے سُن لیں؛

اَور میری جان کو دُشمن کی دھمکیوں سے بچائے رکھیں۔

بدکار لوگوں کی سازش،

اَور بدکرداروں کے ہنگامہ سے مُجھے محفوظ رکھیں۔

وہ اَپنی زبانوں کو تلوار کی مانند تیز کرتے ہیں

اَور اَپنی باتوں کے مہلک تیر چلاتے ہیں۔زبور 55:21; زبور 59:7; یرم 9:3

وہ بے قُصُور اِنسان کو چھُپ کر نِشانہ بناتے ہیں؛

اَور کسی خوف کے بغیر اَچانک وار کرتے ہیں۔

وہ بُرے منصُوبے باندھنے میں ایک دُوسرے کو مشتعل کرتے ہیں،

اَور اَپنے جال پھیلانے کی باتیں کرتے ہیں؛

اَور خُود سے پُوچھتے ہیں، ”اُنہیں کون دیکھے گا؟“ایو 22:13; ایو 24:15

وہ لوگ بُرائی کے منصُوبے بناتے ہیں اَور ایک دُوسرے سے کہتے ہیں،

”ہم نے کیا ہی خُوب منصُوبہ بنایا!“

یقیناً اِنسان کے دِل اَور دماغ بڑے چالاک ہوتے ہیں۔یرم 17:9

لیکن خُدا اُن پر تیر برسائیں گے؛

اَور وہ ناگہاں زخمی ہو جایٔیں گے۔

وہ اُن کی اَپنی زبانوں کو اُن کے خِلاف گویا کرکے

اُنہیں برباد کر دیں گے؛

اَور سَب لوگ اُنہیں دیکھ دیکھ کر حقارت سے اَپنے سَر ہلائیں گے۔زبور 7:15

تمام بنی آدمؔ ڈر جایٔیں گے؛

اَور خُدا کے کاموں کا ذِکر کریں گے

اَورجو کچھ خُدا نے کیا ہے اُس پر غوروخوض کریں گے۔خرو 8:19; ایستر 8:17

راستباز یَاہوِہ میں شادمان ہوں

اَور اُس میں پناہ لیں؛

سَب جو راست دِل ہیں اُن کی سِتائش کریں!زبور 32:11