یرمارمیا یرمیاہارمیا, باب یرمیاہ کی نبوتارمیا, باب 17

ترجمه‌ها مقایسه

”یہُودیؔہ کا گُناہ لوہے کی قلم سے،

اَور الماس کی چقماق سے،

اُن کے دِلوں کی تختیوں پر،

اَور اُن کے مذبحوں کے سینگوں پر نقش کیا گیا ہے۔یشع 65:6

وہ اَپنے مذبحوں اَور اشیراہؔ کے سُتونوں کی یاد

ہرے درختوں کے نیچے،

اَور اُونچی پہاڑیوں پر اِس قدر رکھتے ہیں،

جَیسے وہ اَپنے فرزندوں کو یاد رکھتے ہیں۔یرم 11:13

اِس لئے اَے میرے مُقدّس پہاڑ تُو جو میدان میں ہے،

تیری دولت اَور تمام خزانے،

اَور تمہارے پرستش کے اُونچے مقامات بھی،

جو اِس مُلک میں مَوجُود ہیں،

تمہارے گُناہوں کے باعث لُوٹ جانے دُوں گا۔یرم 15:13

تمہارے اَپنے قُصُوروں کے سبب سے،

تُم وہ مِیراث کھو بیٹھو گے جو مَیں نے تُمہیں دی تھی۔

اَور مَیں تُمہیں ایک اَیسے مُلک میں جسے تُم نہیں جانتے،

تُمہیں تمہارے دُشمنوں کے ہاتھوں غُلام بناؤں گا۔

کیونکہ تُم نے میرے قہر کو بھڑکایا ہے،

جِس کی آگ ہمیشہ جلتی رہے گی۔“یرم 15:14

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

”ملعُون ہے وہ شخص جو اِنسان پر بھروسا رکھتا ہے،

اَور اَپنی قُوّت کے لیٔے بشر پر تکیہ کرتا ہے

اَور جِس کا دِل یَاہوِہ سے برگشتہ ہو جاتا ہے۔زبور 118:8; امثا 29:25; یشع 31:1

وہ اِنسان بنجر علاقہ کی جھاڑی کی مانند ہوگا؛

اَور وہ خُوشحالی کے آنے پر اُسے دیکھ نہ پایٔےگا۔

وہ بیابان کے خشک علاقوں میں،

اَور غَیر آباد نمکینی زمین میں رہے گا۔یشع 1:30; یرم 48:6

”لیکن مُبارک ہے وہ آدمی جو یَاہوِہ پر بھروسا کرتا ہے،

اَور جِس کی اُمّید یَاہوِہ پر ہے۔زبور 2:12; امثا 16:20; یشع 30:18

وہ اُس درخت کی مانند ہوگا جو پانی کے پاس لگایا گیا ہو،

جو اَپنی جڑیں دریا کے کنارے کنارے پھیلاتا ہے۔

اَور جَب گرمی آئے تو اُسے کویٔی خوف نہیں ہوتا؛

اَور اُس کے پتّے ہمیشہ ہرے رہتے ہیں۔

خشک سالی میں اُسے کچھ فکر نہیں ہوتی

اَور وہ ہمیشہ پھل دیتا رہتاہے۔“زبور 1:3

دِل سَب چیزوں سے زِیادہ حیلہ باز

اَور لاعلاج ہوتاہے،

اُس کا راز کون جان سَکتا ہے؟زبور 64:6

”میں یَاہوِہ، دِل کو جانچتا

اَور دماغ کو آزماتا ہُوں،

تاکہ ہر اِنسان کو اُس کی روِش کے مُوافق،

اَور اُس کے کاموں کے پھل کے مُطابق اجر دُوں۔“1 سمو 16:7; 1 توار 28:9; زبور 7:9; امثا 17:3; یرم 11:20; یرم 20:12; مکاش 2:23

ناجائز طریقوں سے دولت حاصل کرنے والا شخص

اُس تیتر کی مانند ہے جو دُوسرے پرندے کے دیئے ہُوئے اَنڈوں کو سیتی ہے

وہ اَپنی آدھی عمر میں ہی اَپنی دولت کو چھوڑ جاتا ہے،

اَور آخِر کو وہ احمق ثابت ہوتاہے۔

ہمارا پاک مَقدِس تو اَزل ہی سے،

اُونچے مقام پر رکھے ہُوئے ایک جلالی تخت کی مانند ہے۔یرم 14:21

اَے یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کی اُمّید،

آپ کو ترک کرنے والے سبھی لوگ شرمندہ ہوں گے؛

جو آپ سے مُنہ موڑ لیتے ہیں اُن کا نام عالمِ اَرواح میں جانے والوں میں شامل ہوگا۔

کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کو،

جو آبِ حیات کا چشمہ ہیں، ترک کر دیا۔یرم 2:13; یرم 14:8; یوح 4:14; یوح 8:6

اَے یَاہوِہ، مُجھے شفا بخشیں تو میں شفا پاؤں گا؛

مُجھے بچائیں تو میں بچ جاؤں گا،

کیونکہ مَیں آپ کی ہی تمجید کرتا ہُوں۔

وہ مُجھ سے کہتے رہتے ہیں کہ،

”یَاہوِہ کا کلام کہاں ہے؟

اُسے تو اَب مُکمّل ہو جانا چاہئے!“یشع 5:19

مَیں نے تو آپ کا چرواہا بننے سے گُریز نہیں کیا؛

آپ جانتے ہیں کہ مَیں نے مایوسی کے دِن کی تمنّا نہیں کی۔

جو کچھ میرے لبوں سے نکلتا ہے، وہ آپ کے سامنے واضح ہے۔ایو 32:21; 1 کرنت 4:3

میرے لیٔے دہشت کا باعث نہ بنیں؛

مُصیبت کے دِن آپ ہی میری پناہ ہیں۔یرم 16:19

مُجھ پر سِتم ڈھانے والے شرمندہ ہُوں،

لیکن مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں؛

وہ ہِراساں ہُوں،

لیکن مُجھے ہِراساں نہ ہونے دیں۔

تباہی کا دِن اُن پر لائیں؛

اَور دوگنی تباہی سے اُنہیں برباد کر دیں۔یرم 20:11

سَبت دِن کو مُقدّس رکھنا

یَاہوِہ نے مُجھ سے یہ فرمایا: ”جاؤ اَور اُس پھاٹک پر جِس سے عام لوگ اَور شاہِ یہُودیؔہ آتے جاتے ہیں، بَلکہ یروشلیمؔ کے سَب پھاٹکوں پر بھی کھڑے ہو۔ یشع 29:21اَور اُن سے کہہ کہ، ’اَے شاہِ یہُودیؔہ اَور اَے بنی یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے تمام باشِندوں جو اِن پھاٹکوں سے آتے جاتے ہو، یَاہوِہ کا کلام سُنو۔ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، خیال رہے کہ تُم سَبت کے دِن نہ کویٔی بوجھ اُٹھاؤ اَور نہ اُسے یروشلیمؔ کے پھاٹکوں سے اَندر لاؤ۔ نحم 13:19; یوح 5:9اَپنے گھروں سے کویٔی بوجھ باہر نہ لاؤ، اَور نہ سَبت کے دِن کویٔی کام کرو بَلکہ سَبت کے دِن کو مُقدّس جانو جَیسا کہ مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو حُکم دیا تھا۔ خرو 20:8; حزقی 20:12پھر بھی اُنہُوں نے نہ تو سُنا اَور نہ فرمانبردار ہُوئے؛ بَلکہ ضِدّی ہو گئے تاکہ نہ سُنیں اَور نہ تربّیت پائیں۔ یرم 7:24لیکن یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگر تُم احتیاط برتو اَور میرا حُکم مانو اَور سَبت کے دِن اِس شہر کے پھاٹکوں سے کویٔی بوجھ نہ لاؤ اَور سَبت کے دِن کسی طرح کا کام کاج نہ کرکے اُس دِن کو مُقدّس مانو، یشع 56:2; یشع 58:13تَب داویؔد کے تخت پر بیٹھنے والے بادشاہ، حاکموں کے ساتھ اُن پھاٹکوں سے داخل ہوں گے۔ وہ اَور اُن کے حاکم رتھوں اَور گھوڑوں پر سوار ہوکر آئیں گے اَور اُن کے ساتھ بنی یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندے بھی ہوں گے اَور یہ شہر ہمیشہ آباد رہے گا۔ یرم 22:4اَور لوگ سوختنی نذریں اَور ذبیحے، نذر کی قُربانیاں، بخُور اَور شُکر گزاری کے عطیات لے کر یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کے گِردونواح کے دیہاتوں، بِنیامین کے علاقہ سے اَور مغربی پہاڑوں کے دامن سے، کوہستانی اَور نِیگیوؔ سے یَاہوِہ کے گھر میں آئیں گے۔ یرم 32:44لیکن اگر تُم نے میرا حُکم نہ مانا اَور سَبت کے دِن کو مُقدّس نہ جانا اَور اُس دِن یروشلیمؔ کے پھاٹکوں سے داخل ہوتے وقت کویٔی بوجھ اُٹھاکر لایٔے تو میں یروشلیمؔ کے پھاٹکوں میں اَیسی آگ لگا دُوں گا جو کبھی نہ بُجھےگی اَور وہ شہر کے تمام محلوں کو بھسم کر دے گی۔‘ “یشع 1:31; عاموس 5:6; یرم 21:14