زبورمزمور زبورمزامیر, زبورمزمور زبور کی کتابمزامیر, زبورمزمور 82

ترجمه‌ها مقایسه

آسفؔ کا زبُور۔

بڑی جماعت میں خُدا ہی صدرِ عدالت ہوتی ہے؛

اَور ”معبُودوں“ کے درمیان اِنصاف کرتے ہیں:

”تُم کب تک ناراستوں کی حمایت کروگے

اَور بدکار لوگوں کی طرفداری کروگے؟است 1:17; 2 توار 19:6

مظلوموں اَور یتیموں کی حمایت؛

مسکینوں اَور مظلوموں کے حُقُوق کی حِفاظت کرو۔

کمزوروں اَور مُحتاجوں کو بچاؤ؛

اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے چھُڑاؤ۔امثا 24:11; یشع 1:17

”وہ، ’معبُود‘ نہ تو کچھ جانتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔

اَور تاریکی میں چلتے پھرتے ہیں؛

زمین کی تمام بُنیادیں ہلتی ہیں۔1 یوح 1:6

”مَیں نے کہا، ’تُم ”معبُود“ ہو؛

تُم سَب خُداتعالیٰ کے فرزند ہو۔‘یوح 10:34

تو بھی تُم محض اِنسانوں کی طرح مروگے؛

اَور حُکمرانوں میں سے کسی کی طرح گِر جاؤگے۔“حزقی 31:14

اَے خُدا! اُٹھیں اَور زمین کا اِنصاف کریں،

کیونکہ تمام قومیں آپ کی مِیراث ہیں۔زبور 2:8; عبر 1:2