زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 83
ایک نغمہ۔ آسفؔ کا زبُور۔
اَے خُدا، خاموش نہ رہیں؛
نہ نظر اَنداز کریں
اَے خُدا، مُجھ سے دُور نہ ہوں۔زبور 109:1
دیکھیں، آپ کے دُشمنوں نے کیسا اودھم مچا رکھا ہے،
اَور آپ کے مخالفین نے سَر اُٹھایا ہے۔
وہ مکّاری سے آپ کے لوگوں کے خِلاف سازش کرتے ہیں؛
اَور جنہیں آپ عزیز رکھتے ہیں اُن کے خِلاف منصُوبے باندھتے ہیں۔متی 26:4
اُنہُوں نے خُود سے کہا، ”آؤ، ہم اُس ساری قوم ہی کو تباہ کر ڈالیں،
تاکہ اِسرائیل کا نام و نِشان ہی باقی نہ رہے۔“یرم 11:19; اعما 14:5
وہ یکدل ہوکر باہم مشورہ کرتے ہیں؛
اَور آپ کے خِلاف عہد باندھتے ہیں۔
یعنی اِدُوم کے اہلِ خیمہ اَور اِشمعیلی،
مُوآبی اَور ہاگریؔ،
گیبلی، عمُّونی اَور عمالیقی،
اَور اہلِ صُورؔ، فلسطینی باشِندوں سمیت۔حزقی 27:9
اشُوری بھی اُن سے ملے ہُوئے ہیں
تاکہ بنی لَوطؔ کو مدد پہُنچائیں۔پید 19:37
آپ اُن کے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کریں جَیسا مِدیانیوں کے ساتھ،
اَور جَیسا دریائے قیشونؔ پر سیسؔرا اَور یابینؔ کے ساتھ کیا گیا تھا۔83:9 باب قُضا 6:1؛ 8:35قض 4:15
جو عینؔ دورؔ میں ہلاک ہُوئے
وہ گویا زمین کی کھاد بَن گیٔے۔83:10 قُضا 4:1‑24
اُن کے اُمرا کو عوریبؔ اَور زئیبؔ کی،
بَلکہ اُن کے سَب اُمرا کو زِبؔح اَور ضلمُنعؔ کی مانند بنادے،قض 7:25; قض 8:12; قض 8:21
جنہوں نے کہا، ”آؤ
ہم خُدا کی چراگاہوں پر قابض ہو جائیں۔“
اَے میرے خُدا! اُنہیں گھاس پھُوس کی مانند،
اَور ہَوا سے اُڑتی ہُوئی بھُوسی کی مانند بنا دیں۔یشع 17:13; زبور 1:4
اَور اُس آگ کی مانند جو جنگل کو جَلا ڈالتی ہے،
یا اُس شُعلہ کی طرح جو پہاڑوں میں آگ لگا دیتاہے۔
لہٰذا اَپنی آندھی سے اُن کا تعاقب کریں
اَور اَپنے طُوفان سے اُنہیں پریشان کریں۔
اُن کے دُشمنوں کے چہروں کو شرمندگی سے بھر دیں
تاکہ اَے یَاہوِہ، لوگ آپ کے نام کے طالب ہُوں۔زبور 70:2
وہ ہمیشہ شرمندہ اَور پریشان رہیں؛
اَور رُسوا ہوکر نِیست و نابود ہوں۔
تاکہ وہ جان لیں کہ آپ جِس کا نام یَاہوِہ ہے۔