مکاشمکاشفه مکاشفہمکاشفه, باب یوحنا عارف کا مکاشفہمکاشفه, باب 2

ترجمه‌ها مقایسه

اِفِسُسؔ کی جماعت کو پیغام

”اِفِسُسؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ:

جو اَپنے داہنے ہاتھ میں سات سِتارے لیٔے ہویٔے ہے اَورجو سونے کے سات چراغدانوں کے درمیان چلتا پھرتاہے، وہ یہ فرماتا ہے۔مکاش 1:16

مَیں تمہارے کاموں، تمہارے سخت محنت اَور تمہارے ثابت قدمی سے واقف ہُوں۔ اَور مَیں یہ بھی جانتا ہُوں کہ تُو بدکاروں کو برداشت نہیں کر سَکتا اَور تُم نے اُن کے دعووں کو جو خُود کو رسول کہتے ہیں مگر ہیں نہیں، اُنہیں تُم نے آزما کر جھُوٹا پایا۔ 1 یوح 4:1; 2 کرنت 11:13; 2 تیمت 2:19اَور تو صبر کرتے ہویٔے میرے نام کی خاطِر مُصیبت پر مُصیبت اُٹھانے کے باوُجُود نہیں تھکا بَلکہ ثابت قدم رہا۔گلتی 6:9

لیکن مُجھے تُجھ سے یہ شکایت ہے کہ تُو مُجھے اُس طرح مَحَبّت نہیں کرتا جِس طرح پہلے کرتا تھا۔ پس خیال کر کہ تُو کہاں سے گرا ہے اَور تَوبہ کرکے پہلے کی طرح کام کر۔ اَور اگر تُو تَوبہ نہ کرےگا تو مَیں تمہارے پاس آکر تمہارے چراغدان کو اُس کی جگہ سے ہٹا دُوں گا۔ حزقی 18:24; مکاش 3:3البتّہ یہ بات تمہارے حق میں ہے کہ تُو نِیکُلیّوں2‏:6 نِیکُلیّوں یہ ایک غَیر مسیحی تعلیم دینے والا مسیحی طبقہ تھا، اَور اِس کے اُستاد یہ تعلیم دیتے تھے کہ جِسمانی اَور رُوحانی دُنیا بالکُل مُختلف ہے، چنانچہ غَیر اَخلاقی سلُوک رُوحانی زندگی کو متاثر نہیں کرتا ہے۔‏ کے کاموں سے نفرت کرتا ہے جِن سے میں بھی نفرت رکھتا ہُوں۔

جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ پاک رُوح جماعتوں سے کیا فرماتا ہے۔ جو غالب آئے گا میں اُسے اُس شجرِ حیات کا پھل کھانے کو دُوں گا جو خُدا کے فِردَوس2‏:7 فِردَوس یُونانی زبان میں اِس کا معنی ہے، پھلوں کا ایک باغ جو فِردَوس بولنے کا ایک طریقہ بَن گیا۔ (دیکھئے لُوق 23‏:43؛ 2 کُرن 12‏:3)‏‏ میں ہے۔پید 2:9

سُمرنؔہ کی جماعت کو پیغام

”سُمرنؔہ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ:

جو اوّل اَور آخِر ہے اَورجو مَر گیا تھا اَور پھر زندہ ہو گیا، وہ یہ فرماتا ہے۔یشع 41:4; یشع 44:6; یشع 48:12

میں تیری مُصیبت اَور مفلسی سے واقف ہُوں لیکن تُو دولتمند ہے اَور اُن لوگوں کے لَعن طَعن سے بھی واقف ہے جو اَپنے آپ کو یہُودی کہتے ہیں مگر ہیں نہیں بَلکہ شیطان کی جماعت ہیں۔ لوق 6:20; یعقو 2:5; روم 2:29جو دُکھ تُجھے سَہنے ہیں اُن سے خوفزدہ نہ ہو۔ میں تُمہیں آگاہ کرتا ہُوں کہ شیطان تُم میں سے بعض کو قَید میں ڈالنے والا ہے تاکہ تمہاری آزمائش ہو اَور تُم دس دِن تک مُصیبت اُٹھاؤگے۔ جان دینے تک وفادار رہ تو مَیں تُجھے زندگی کا تاج دُوں گا۔متی 10:21

جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ پاک رُوح جماعتوں سے کیا فرماتا ہے۔ جو غالب آئے گا اُسے دُوسری موت سے کویٔی نُقصان نہ پہُنچے گا۔مکاش 21:8

پِرگمُنؔ کی جماعت کو پیغام

”پِرگمُنؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ:

جِس کے پاس دو دھاری تیز تلوار ہے وہ یہ فرماتا ہے۔مکاش 1:16; مکاش 19:21

میں جانتا ہُوں کہ جہاں تُم رہتے ہو وہ شیطان کی تخت گاہ ہے لیکن پھر بھی تُم میرے نام کے وفادار رہے۔ اَور تُم نے اُن دِنوں میں بھی مُجھ پر ایمان رکھنے سے اِنکار نہ کیا جِن دِنوں میں میرا وفادار گواہ انِتپاسؔ تمہارے شہر میں اُس جگہ قتل کیا گیا تھا جہاں شیطان کی حُکومت ہے۔

لیکن مُجھے تُجھ سے چند باتوں کی شکایت ہے، اِس لیٔے کہ تیرے یہاں بعض لوگ بِلعاؔم کی تعلیم پر قائِم ہیں2‏:14 گِن 22‏:24؛ اِست 23‏:4‏‏ جِس نے بادشاہ بلقؔ کو بنی اِسرائیلؔ کو گمراہ کرنے کے لیٔے بُتوں کو نذر کی گئی قُربانیوں کاگُوشت کھانے اَور جنسی بدفعلی کرنا سِکھایا۔2‏:14 گِن 25‏:1‏‑3؛ گِن 31‏:16‏‏ گنت 25:1; گنت 31:16چنانچہ تمہارے یہاں بھی اَیسے لوگ ہیں جو نِیکُلیّوں کی تعلیم پر عَمل کرتے ہیں۔ لہٰذا تَوبہ کرو، ورنہ! میں جلد ہی تمہارے پاس آؤں گا اَور اَپنے مُنہ کی تلوار سے اُن کے ساتھ لڑوں گا۔یشع 11:4; 2 تھس 2:8; مکاش 1:16

جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ پاک رُوح جماعتوں سے کیا فرماتا ہے۔ جو غالب آئے گا، میں اُسے پوشیدہ مَنّ2‏:17 پوشیدہ مَنّ جَب اِسرائیلی لوگ مُلک مِصر سے نکل کر آ رہے تھے، تَب بیابان سُنسان جگہ میں خُدا کی جانِب سے آسمان سے دیا ہُوا آسمانی کھانا۔‏ میں سے کچھ دُوں گا۔ میں اُسے ایک سفید پتّھر بھی دُوں گا جِس پر ایک نیا نام لِکھّا ہوگا، جِس کا علم اُس کے پانے والے کے سِوا اَور کسی کو نہ ہوگا۔یشع 65:15; یوح 6:33

تھُواتِیؔرہ کی جماعت کو پیغام

”تھُواتِیؔرہ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ:

خُدا کا بیٹا جِس کی آنکھیں بھڑکتی ہُوئی آگ کے شُعلوں اَور جِس کے پاؤں تپائے ہویٔے خالص پیتل کی مانند ہیں، وہ یہ فرماتا ہے۔مکاش 1:14

مَیں تمہارے کاموں، مَحَبّت، ایمان، خدمت اَور ثابت قدمی سے واقف ہُوں، اَور یہ بھی جانتا ہُوں کہ تُو جو کچھ اَب کر رہاہے وہ تمہارے پچھلے کاموں سے زِیادہ ہیں۔2 کرنت 9:12

لیکن مُجھے تُجھ سے یہ شکایت ہے کہ تُونے اُس عورت اِیزبِلؔ2‏:20 اِیزبِلؔ پُرانے عہدنامہ میں ایک صیؔدا مُلک کی شہزادی اَور اِسرائیلؔ کے بادشاہ اخی اَب کی بیوی تھی، جِس نے اِسرائیلیوں پر زبردستی بَعل کے بُت کی پرستش کرنا فرض کر دیا تھا۔ دیکھئے 1 سلا 16‏:29‏‑31؛ 18‏:4؛ 19؛ 2 سلا 9‏:22‏‏ کو اَپنے درمیان رہنے دیا، جو اَپنے آپ کو نبیّہ کہتی ہے۔ اَور میرے خادِموں کو جنسی بدفعلی کرنے اَور بُتوں کو نذر کی گئی قُربانیوں کاگُوشت کھانے کی تعلیم دے کر گُمراہ کرتی ہے۔ خرو 34:15; 1 کرنت 10:19مَیں نے اُسے تَوبہ کرنے کی مہلت دی مگر وہ اَپنی بدچلنی سے تَوبہ کرنا نہیں چاہتی۔ لہٰذا میں اُسے بیماری کے بِستر پر ڈالتا ہُوں اَورجو اُس کے ساتھ زنا کرتے ہیں، اگر وہ اَپنی زناکاری سے تَوبہ نہیں کرتے ہیں تو، میں اُنہیں بھی سخت عذاب میں ڈالوں گا۔ میں اُس کے فرزندوں کو ہلاک کر دُوں گا۔ تَب تمام جماعتوں کو مَعلُوم ہو جائے گا کہ دِلوں اَور ذہنوں کو جانچنے والا مَیں ہی ہوں، اَور مَیں تُم میں سے ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافق بدلہ دُوں گا۔1 سمو 16:7; زبور 7:9; یرم 11:20; یرم 17:10

مگر تھُواتِیؔرہ کے باقی لوگوں سے جو اِیزبِلؔ کی تعلیم کو نہیں مانتے اَورجو اُن باتوں سے ناواقِف ہیں جنہیں یہ لوگ شیطان کا گہرا راز کہتے ہیں، ’میں یہ فرماتا ہُوں کہ میں تُم پر اَور زِیادہ بوجھ نہیں ڈالوں گا، البتّہ جو تمہارے پاس ہے اُسے میرے آنے تک تھامے رہو۔‘

جو غالب آئے اَور میری مرضی کے مُوافق آخِر تک عَمل کرے، میں اُسے تمام قوموں پر اِختیار دُوں گا۔ دانی 7:22; یوح 6:29; 1 کرنت 6:3وہ لوہے کے شاہی عصا سے اُن پر حُکومت کرےگا؛ اَور وہ کُمہار کے برتنوں2‏:27‏‑28 زبُور 2‏:9‏ کی مانند چَکنا چُور ہو جایٔیں گے۔ چنانچہ مَیں نے بھی اَیسا ہی اِختیار اَپنے باپ سے پایا ہے۔ اَور مَیں اُسے صُبح کا ستارہ2‏:27‏‑28 صُبح کا ستارہ یعنی فتح مند ہونے اَور حُکومت کا نِشان‏ بھی دُوں گا۔ زبور 2:9; 2 پطر 1:19; مکاش 22:16جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ پاک رُوح جماعتوں سے کیا فرماتا ہے۔