غزلاغزلها غزل الغزلاتغزل غزل‌ها, باب شلومون کی غزل الغزلاتغزل غزل‌های سلیمان, باب 1

ترجمه‌ها مقایسه

غزل الغزلات

شُلومونؔ کی غزل الغزلات۔

محبُوبہ

وہ مُجھے اَپنے مُنہ کے بوسوں سے چُومے

کیونکہ تمہاری مَحَبّت مَے سے زِیادہ راحت بخش ہے۔افس 5:32; غزلا 4:10

تمہارے عِطر کی خُوشبو لطیف ہے؛

تمہارا نام عِطرِ ریختہ کی مانند ہے۔

اِس لیٔے کوئی تعجُّب نہیں کہ نوجوان خواتین تُم پر فدا ہیں۔زبور 45:7

مُجھے اَپنے ساتھ لے چلو۔ آؤ ہم کہیں دُور چلیں!

کاش! بادشاہ مُجھے اَپنی خواب گاہ میں لے جائے۔

سہیلیاں

ہم تُم میں شادمان اَور مسرُور ہوں گے؛

ہم مَے سے زِیادہ تمہاری مَحَبّت کی تعریف کریں گے۔

محبُوبہ

تمہاری تعریف وہ بالکُل مُناسب ہی کرتی ہیں!1‏:4 2 توا 1‏:16‏زبور 45:8

اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں،

میں اگرچہ سیاہ فام ہُوں لیکن پھر بھی خُوبصورت ہُوں،

قیدارؔ کے خیموں کی مانند سیاہ فام،

اَور شُلومونؔ کے خیموں کے پردوں کی مانند خُوبصورت ہُوں۔زبور 45:13; زبور 120:5

اِس لیٔے مُجھے گھُور کر مت دیکھو کیونکہ مَیں سیاہ فام ہُوں،

کیونکہ مَیں دھوپ سے جھُلس گئی ہُوں۔

میرے سگے بھایٔی مُجھ سے ناراض تھے؛

اِس لیٔے اُنہُوں نے مُجھ سے تاکستانوں کی نگہبانی کروائی،

لیکن مَیں نے اَپنے تاکستان کی نگہبانی کو نظرانداز کر دیا۔مکاش 7:16

اَے میرے محبُوب، مُجھے بتاؤ کہ

تُم اَپنے گلّہ کہاں چراتے ہو،

اَور دوپہر کو اَپنی بھیڑوں کو آرام کرنے کو کہاں بِٹھاتے ہو۔

میں ایک نقاب پوش عورت کی مانند

تمہارے دوستوں کے بھیڑ بکریوں کے گلّوں کے پاس کیوں گھُومتی پھروں؟غزلا 3:1; یوح 1:41; غزلا 5:9

سہیلیاں

اَے عورتوں میں حسین ترین، اگر تُم نہیں جانتی ہو،

تو بھیڑوں کے نقش قدم پر چلی جاؤ

اَور اَپنے بُزغالوں کو

چرواہوں کے خیموں کے پاس چراؤ۔

محبُوب

اَے میری محبُوبہ، تُم میرے لیٔے اُس گھوڑی کی مانند ہو،

جو فَرعوہؔ کے رتھ کے گھوڑوں سے بھی زِیادہ خُوبصورت ہے۔1‏:9 2 توا 1‏:16‏1 سلا 10:28; غزلا 2:2; یوح 15:14

تمہارے رُخسار بالیوں سے،

اَور تمہاری گردن موتیوں کے ہار سے کتنی خُوبصورت لگتی ہیں۔حزقی 16:11

ہم تمہارے لیٔے سونے کا اَیسا ہار بنوائیں گے،

جِس میں چاندی کے موتی لگے ہوں گے۔

محبُوبہ

جَب تک بادشاہ اَپنی کھانے کی میز پر تھے،

میرے جٹاماسی کی مہک چاروں طرف اُڑتی رہی۔

میرا محبُوب میرے لیٔے مُر کی ڈبیا کی مانند ہے،

جو رات بھر میری چھاتِیوں کے درمیان پڑی رہتی ہے۔

میرا محبُوب میرے لیٔے حِنا کے پھُولوں کا گلدستہ ہے

جو عینؔ گیدیؔ کے تاکستانوں سے لایا گیا ہے۔یوح 15:1; 1 سمو 23:29

محبُوب

اَے میری محبُوبہ، تُم کتنی خُوبصورت ہو!

تُم حقیقت میں کتنی حسین ہو!

تمہاری آنکھیں کبُوتروں کی مانند خُوبصورت ہیں۔غزلا 4:1

محبُوبہ

اَے میرے محبُوب! تُم کتنے خُوبصورت ہو،

دیکھو، تُم کس قدر دلکش ہو!

اَور ہمارا بِستر کتنا عظیم شان والا ہے۔

محبُوب

ہمارے گھر کے شہتیر دیودار کے ہیں؛

اَور ہماری چھت کی کڑیاں صنوبر کی ہیں۔