میکاہMq میکاہMiqueias, بابcapítulo میکاہ کی نبوتLivro de Miqueias, بابcapítulo 1

Traduções Comparar

سامریہؔ اَور یروشلیمؔ کی بابت یَاہوِہ کا کلام جو شاہانِ یہُوداہؔ یُوتامؔ و آحازؔ اَور حِزقیاہؔ کے ایّام میں موریشیت کے میکاہؔ پر رُویا میں نازل ہُوا۔یرم 26:18

اَے سَب لوگو، سُنو،

اَے زمین اَور اُس کی معموُری، کان لگاؤ،

تاکہ یَاہوِہ قادر، ہاں یَاہوِہ

اَپنے مُقدّس مَسکن سے تمہارے خِلاف گواہی دے۔است 32:1; یشع 1:2

سامریہؔ اَور یروشلیمؔ کے خِلاف فیصلہ

دیکھو! یَاہوِہ اَپنی قِیام گاہ سے باہر نکل رہے ہیں؛

وہ نیچے اُترا ہے تاکہ زمین کے اُونچے مقاموں کو پامال کرے۔یشع 26:21

پہاڑ اُس کے نیچے پگھل جاتے ہیں

اَور وادیاں پھٹ جاتی ہیں،

جِس طرح موم آگ سے پگھل جاتا ہے،

اَور پانی ڈھلوان سے نیچے آتا ہے۔زبور 97:5

یہ سَب یعقوب کی سرکشی

اَور اِسرائیل کے گھرانے کے گُناہ کے باعث ہے۔

یعقوب کی سرکشی کیا ہے؟

کیا سامریہؔ نہیں؟

یہُوداہؔ کا اُونچا مقام کیا ہے؟

کیا یروشلیمؔ نہیں؟حزقی 20:29

اِس لیٔے میں سامریہؔ کو کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بنا دُوں گا،

اَور تاکستان لگانے کی جگہ کی مانند بناؤں گا۔

میں اُس کے پتّھروں کو وادی میں لُڑھکا دُوں گا

اَور اُس کی بُنیاد اُکھاڑ دُوں گا۔

اُس کے سارے بُت چکنا چُور کر دئیے جایٔیں گے؛

اُس کے بُت خانوں کے تمام عطیات آگ میں جَلا دئیے

جایٔیں گے؛

میں اُس کی مورتیاں تباہ کر دُوں گا۔

کیونکہ اُس نے اُنہیں طوائفوں کی کمائی سے جمع کیا تھا،

اَور وہ پھر طوائف بازی کی کمائی کی طرح اِستعمال کئے جایٔیں گے۔حزقی 16:31; حزقی 16:39; ہوشی 2:12

رونا اَور ماتم

اِس لیٔے مَیں نوحہ اَور ماتم کروں گا؛

مَیں ننگے پاؤں اَور ننگے بَدن پھروں گا۔

میں گیدڑ کی طرح چِلّاؤں گا

اَور اُلّو کی مانند غم کروں گا۔ایو 30:29

کیونکہ اسیری کا زخم لاعلاج ہے؛

وہ یہُوداہؔ تک آیا۔

وہ میرے لوگوں کے پھاٹک،

بَلکہ یروشلیمؔ تک آ پہُنچا۔

گاتؔھ میں اُس کی خبر نہ دینا؛

ہرگز ماتم نہ کرو۔

بیت عُفرہؔ میں

خاک پر لوٹو۔2 سمو 1:20; یرم 6:26

اَے شفیرؔ میں رہنے والی،

تُو برہنہ ہوکر بے شرمی سے چلی جا۔

صانانؔ میں رہنے والے

باہر نہیں آئیں گے۔

بیت ایضلؔ ماتم میں ہے؛

اُس کی پناہ گاہ تُم سے لے لی گئی۔

مروتؔ کے رہنے والے تڑپتے ہیں،

وہ درد سے چھُٹکارا پانے کے اِنتظار میں ہیں،

کیونکہ یَاہوِہ کی طرف سے بربادی آ گئی ہے،

بَلکہ یروشلیمؔ کے پھاٹک تک آ پہُنچی ہے۔یشع 45:7; عاموس 3:6

لاکیشؔ میں رہنے والی،

رتھ میں گھوڑے جوت۔

صِیّونؔ کی بیٹی کے گُناہ کا آغاز

تُجھ سے ہی ہُوا،

کیونکہ اِسرائیل کے گُناہ،

تُجھ میں پایٔے گیٔے۔2 سلا 14:19; 2 توار 32:9; یشع 36:2

اِس لیٔے تُو مورشیت گاتؔ کو

جدائی کے تحفے دے۔

اَکزِیبؔ1‏:14 اَکزِیبؔ یعنی فریب کے شہر اِسرائیل کے بادشاہوں کے لیٔے

دغاباز ثابت ہوں گے۔

اَے مریشہؔ کی رہنے والی

میں ایک فاتح کو تیرے خِلاف اُٹھاؤں گا۔

وہ جو اِسرائیل کی شوکت ہے

عدُلّامؔ میں آئے گی۔یہو 15:35

اَپنے خُوشی بخشنے والے

بچّوں کے ماتم میں سَر مُنڈوا؛

گِدھ کی طرح پرنُچے ہو جا،

کیونکہ وہ تیرے پاس سے جَلاوطنی میں چلے جایٔیں گے۔یشع 22:12