یشعИс یشعیاہИсаия, بابглава یشعیاہ کی نبوتКнига пророка Исаии, بابглава 21

Переводы Сравнить

بابیل کے خِلاف نبُوّت

سمُندر کے کنارے والے صحرا کے متعلّق نبُوّت: جِس طرح جُنوبی علاقہ سے تیز آندھیاں آتی ہیں،

اُسی طرح بیابان سے جو ایک دہشت کی سرزمین ہے،

ایک حملہ آ وار آ رہاہے۔

مُجھے نہایت ہی ہیبت ناک رُویا دِکھائی گئی:

غدّار دغا دیتاہے، اَور لُٹیرا لُوٹ لیتا ہے۔

اَے عیلامؔ، چڑھائی کر! اَے مِدائی، محاصرہ کر!

اُس کی وجہ سے جو نوحہ ہُوا اُسے میں ختم کروں گا۔یشع 22:6; یرم 49:35; اعما 2:9

یہی باعث ہے کہ میرا جِسم درد سے اینٹھ رہاہے،

ایک زچّہ کی طرح شدید درد نے مُجھے جکڑ لیا ہے؛

جو کچھ میں سُن رہا ہُوں اُس سے میں ہِراساں ہُوں،

اَورجو دیکھ رہا ہُوں اُس سے میں پریشان ہُوں۔یرم 4:19; میکاہ 1:8; یشع 13:8

میرا دِل رُکا جاتا ہے،

اَور خوف سے میں کانپنے لگتا ہُوں؛

جِس شفق شام کے لیٔے میں ترستا تھا

وہ میرے لیٔے ہیبت بَن گئی۔یشع 15:5

وہ دسترخوان بچھاتے ہیں،

اَور غلیچے پھیلاتے ہیں،

وہ کھاتے اَور پیتے ہیں!

اَے افسر، اُٹھو،

سِپر پر تیل مَلو!یرم 6:4

یَاہوِہ مُجھ سے یہ کہتاہے:

”جاؤ، ایک پہرےدار کو مُقرّر کر

تاکہ وہ جو کچھ دیکھے اُس کی اِطّلاع دے۔زبور 121:4

جَب وہ رتھ دیکھے

جِن میں دو دو گھوڑے جُتے ہُوں،

اَور گدھوں

اَور اُونٹوں پر سوار دیکھے،

تو وہ نہایت چوکنّا ہو جائے،

بےحد چوکنّا۔“

اَور پہرےدار شیر کی مانند چِلّا اُٹھا،

”میرے آقا، میں روز بروز پہرا کے بُرج پر کھڑا رہتا ہُوں؛

ہر رات میں اَپنی جگہ پر مَوجُود ہُوں۔حبق 2:1

دیکھ، ایک آدمی رتھ میں آتا ہے

جِس میں دو گھوڑے جُتے ہیں۔

اَور یہ خبر لاتا ہے:

’بابیل گِر پڑا، گِر پڑا!

اُس کے معبُودوں کی سبھی مورتیاں

چکنا چُور ہوکر زمین پر گری پڑی ہیں!‘ “یرم 51:8; مکاش 14:8; مکاش 18:2; مکاش 18:10

اَے میرے لوگو جو کھلیان میں پامال ہو چُکے ہو،

قادرمُطلق یَاہوِہ اَور اِسرائیل کے

خُدا سے مَیں نے جو کچھ سُنا،

تُمہیں بتاتا ہُوں۔یشع 25:10; یرم 51:33; میکاہ 4:13

اِدُوم کے خِلاف نبُوّت

دُومہؔ کے متعلّق نبُوّت:

کسی نے مُجھے سِعِیؔر سے پُکارا،

”اَے پہرےدار، رات کی کیا خبر ہے؟

اَے پہرےدار، رات کی کیا خبر ہے؟“

پہرےدار جَواب دیتاہے،

”صُبح ہوتی ہے اَور رات بھی۔

اگر تُم پُوچھنا چاہتے ہو تو پُوچھو؛

اَور ایک بار پھر آنا۔“

عربؔ کے خِلاف نبُوّت

عربؔ کے متعلّق نبُوّت:

اَے دِدانیوں کے قافلو،

جو عربؔ کے جنگلوں میں مُقیم ہو،یرم 25:23

پیاسوں کے لیٔے پانی لاؤ؛

اَے تیماؔ کے رہنے والو،

بھاگنے والوں کے لیٔے کھانا لاؤ۔پید 25:3; پید 25:15

وہ تلوار سے،

ننگی تلوار سے،

اَور کھینچی ہُوئی کمان سے

اَور جنگ کی شِدّت کے خوف سے بھاگے ہیں۔

یَاہوِہ نے مُجھ سے یہ کہا: ”مزدُوروں کے حِساب کے مُطابق ایک سال کے اَندر قیدارؔ کی تمام شان و شوکت ختم ہو جائے گی۔ یشع 16:14; یرم 49:28قیدارؔ کے تیر اَندازوں اَور بہادروں میں سے صِرف چند لوگ ہی بچ پائیں گے۔“ یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا نے یہ فرمایاہے۔یشع 22:25; یشع 25:8