استฉธบ استثناเฉลยธรรมบัญญัติ, بابบทที่ استثنا کی کتابเฉลยธรรมบัญญัติ, بابบทที่ 1

ฉบับแปล เปรียบเทียบ

حورِبؔ سے روانہ ہونے کا حُکم

یہ وُہی باتیں ہیں جو مَوشہ نے سَب اِسرائیلیوں سے یردنؔ کے مشرق میں عراباہؔ کے بیابان میں کیں جو سُوفؔ کے مقابل کے میدان میں پارانؔ اَور طوفلؔ، لابنؔ، حَضِیروتؔ اَور دِیذہبؔ کے درمیان ہے۔ (کوہِ حورِبؔ سے کوہِ سِعِیؔر ہوتے ہویٔے قادِسؔ برنیع تک جانے کے لیٔے صِرف گیارہ دِن ہی لگتے ہیں۔)خرو 3:1

چالیسویں سال کے گیارھویں مہینے کے پہلے دِن مَوشہ نے بنی اِسرائیل کے سامنے اُن سَب باتوں کو بَیان کیا جِن کے بارے میں یَاہوِہ نے اُن کو حُکم دیا تھا۔ اِس وقت مَوشہ امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کو جو حِشبونؔ میں حُکمراں تھا اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کو جو عستاراتؔ میں حُکمراں تھا، ادرعیؔ کے مقام پر شِکست دے چُکے تھے۔گنت 21:24

جَب وہ یردنؔ کے مشرق میں مُوآب کی سرزمین میں ہی تھے، مَوشہ نے اُس آئین کو یُوں بَیان کرنا شروع کیا:

یَاہوِہ ہمارے خُدا نے کوہِ حورِبؔ پر ہم سے یہ فرمایا تھا، ”تُم اِس پہاڑ پر کافی عرصہ سے رہتے آئے ہو۔ خرو 19:1; گنت 10:11لہٰذا اَب اَپنی چھاؤنی اُٹھالو اَور امُوریوں کے کوہستانی مُلک میں آگے بڑھو اَور عراباہؔ کے گِردونواح کی سَب قوموں میں پہاڑی علاقوں میں، مغربی پہاڑوں کے دامن میں، نِیگیوؔ کے علاقہ میں اَور سمُندر کے ساحِل سے ہوتے ہویٔے کنعانیوں کے مُلک میں اَور لبانونؔ میں یہاں تک کہ بڑے دریائے فراتؔ تک چلے جاؤ۔ پید 2:14; پید 15:18دیکھو مَیں نے یہ مُلک تُمہیں دے دیا ہے لہٰذا اُس میں داخل ہو جاؤ اَور اُس مُلک پر اَپنا قبضہ جما لو جسے تمہارے آباؤاَجداد، اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کو اَور اُن کے بعد اُن کی نَسل کو دینے کی یَاہوِہ نے قَسم کھائی ہے۔“پید 12:7; پید 15:18; پید 17:8

سربراہوں کا تقرّر

اُس وقت مَیں نے تُم سے کہاتھا، ”میں اکیلا تمہارا بوجھ نہیں اُٹھا سَکتا۔ خرو 18:18; گنت 11:14یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تمہاری تعداد اِس قدر بڑھا دی ہے کہ آج تمہارا شُمار آسمان کے تاروں کے برابر ہو گیا ہے۔ پید 15:5یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا تُمہیں اَور ہزار گُنا بڑھائیں اَور اَپنے وعدے کے مُطابق تُمہیں برکت دیں! لیکن مَیں اکیلا تمہارے مسائل تمہارے بوجھ کے اَور تمہارے تنازعوں کو کہاں تک برداشت کر سَکتا ہُوں؟ لہٰذا تُم اَپنے ہر قبیلہ میں سے چند دانشمند، ذی فہم اَور قابل اِحترام لوگوں کو چُن لو اَور مَیں اُنہیں تُم پر مُقرّر کر دُوں گا۔“

اِس کے جَواب میں تُم نے مُجھ سے کہاتھا، ”آپ جو کرنا چاہتے ہیں وہ ٹھیک ہے۔“

چنانچہ مَیں نے تمہارے قبیلوں کے نامور لوگوں کو جو دانشمند اَور قابل اِحترام تھے، لیا اَور اُنہیں ہزار ہزار، سَو سَو، پچاس پچاس اَور دس دس لوگوں پر بطور حاکم مامُور کر دیا۔ خرو 18:25; گنت 11:16اَور اُس وقت مَیں نے تمہارے قاضیوں کو یہ تاکید کی تھی، ”کہ تُم اَپنے بھائیوں کے مُقدّمے غور سے سُنا کرو اَور اِنصاف کے ساتھ فیصلہ کیا کرو خواہ وہ مُعاملہ دو اِسرائیلیوں کا ہو یا کسی اِسرائیلی اَور پردیسی کے درمیان کا ہو جو تمہارے درمیان رہتے ہُوں۔ یوح 7:24فیصلہ کرتے وقت کسی کی طرفداری نہ کرنا بَلکہ بڑے اَور چُھوٹوں دونوں کی باتیں برابر سُننا اَور کسی آدمی سے مت ڈرنا کیونکہ اِنصاف خُدا کا ہے۔ اَورجو مُقدّمہ تمہارے لیٔے مُشکل ہو اُسے میرے پاس لے آنا اَور مَیں اُسے سُنوں گا۔“ است 16:19; 1 پطر 1:17; احبا 19:15; امثا 24:23; یعقو 2:1اَور اُس وقت مَیں نے تُمہیں سَب کچھ جو تُمہیں کرنا تھا صَاف صَاف بتا دیا تھا۔

جاسُوسوں کا بھیجا جانا

تَب جَیسا یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمیں حُکم دیا تھا، ہم نے حورِبؔ سے کوچ کیا اَور اُس تمام وسیع اَور خوفناک بیابان میں سے ہوتے ہویٔے جسے خُود تُم نے امُوریوں کے کوہستانی مُلک کے راستے میں دیکھا تھا؛ پھر ہم وہاں سے ہوتے ہویٔے قادِسؔ برنیع میں پہُنچے۔ گنت 12:16; گنت 13:26تَب مَیں نے تُم سے کہا، ”تُم امُوریوں کے کوہستانی مُلک میں آ گیٔے ہو، جسے یَاہوِہ ہمارے خُدا ہمیں دے رہے ہیں۔ دیکھو، یَاہوِہ تمہارے خُدا نے یہ مُلک تُمہیں دے دیا ہے۔ لہٰذا جاؤ اَور اُس مُلک پر اَپنا قبضہ کر لو جَیسا یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا نے تُم سے فرمایاہے۔ پس تُم خوف نہ کھاؤ اَور نہ ہِراساں ہو۔“یہو 8:1

یہ سُن تُم سَب میرے پاس آکر کہنے لگے، ”ہم وہاں اَپنے جانے سے پہلے کچھ آدمیوں کو اُس مُلک کی جاسُوسی کرنے کے مقصد سے بھیجیں تاکہ وہ اُس مُلک کا حال دریافت کریں اَور آکر ہمیں بتائیں کہ ہمیں کِس راہ سے جانا ہوگا اَور کون کون سے شہر ہمارے راستے میں پڑیں گے۔“گنت 13:2

یہ نظریات مُجھے اَچھّی مَعلُوم ہُوئی؛ چنانچہ مَیں نے تمہارے ہر ایک قبیلہ میں سے ایک ایک آدمی کے حِساب سے بَارہ آدمی مُنتخب کیٔے۔ پھر وہ روانہ ہویٔے اَور کوہستانی مُلک کی طرف کوچ کیٔے اَور وادیِ اِشکلؔ میں پہُنچ کر اُنہُوں نے اُس کا جائزہ لیا۔ گنت 13:23اَور اُس مُلک کا کچھ پھل اَپنے ساتھ لے کر ہمارے پاس لَوٹ آئے، اَور ہمیں اِطّلاع دی، ”کہ یَاہوِہ ہمارے خُدا جو مُلک ہمیں دے رہے ہیں وہ واقعی اَچھّا ہے۔“گنت 13:27

یَاہوِہ کے خِلاف بغاوت

لیکن تُم وہاں جانا نہ چاہتے تھے اَور تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کے خِلاف بغاوت کی۔ تُم اَپنے خیموں میں بُڑبُڑائے اَور کہنے لگے، ”یَاہوِہ ہم سے نفرت کرتے ہیں اِس لیٔے وہ ہمیں مِصر سے نکال لایٔے تاکہ ہمیں امُوریوں کے حوالہ کرکے تباہ کر دیں۔ گنت 14:2; زبور 106:24ہم کہاں جایٔیں؟ ہمارے بھائیوں نے تو ہمارے حوصلے پست کر دیئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’وہ لوگ ہم سے زِیادہ طاقتور اَور قدآور ہیں اَور کافی لمبے ہیں، اُن کے شہر بھی بڑے ہیں جِن کی فصیلیں آسمان کو چھُوتی ہیں، اِس کے علاوہ ہم نے وہاں عناقیوں کی نَسل کو بھی دیکھاہے۔‘ “گنت 32:9; پید 11:4

تَب مَیں نے تُم سے کہا، ”خوفزدہ نہ ہو اَور نہ اُن سے ڈرو۔ یہو 2:9یَاہوِہ تمہارے خُدا جو تمہارے آگے آگے چلتے ہیں تمہاری خاطِر لڑیں گے جَیسا کہ اُنہُوں نے مِصر میں خُود تمہاری آنکھوں کے سامنے کیا تھا۔ خرو 14:14; خرو 14:25; یہو 10:14اَور بیابان میں بھی تُم نے دیکھا کہ کس طرح یَاہوِہ تمہارے خُدا نے پُورے راستہ میں اِس طرح سے تُمہیں اُٹھائے رہے جِس طرح ایک باپ اَپنے بیٹے کو اُٹھائے ہویٔے چلتا ہے، جَب تک تُم اِس مقام تک نہیں پہُنچ گیٔے۔“خرو 19:4; گنت 11:18; زبور 91:12

اِس کے باوُجُود بھی تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کا توکّل نہ کیا۔ زبور 78:32; عبر 3:18جو تمہارے سفر کے دَوران رات کو آگ میں اَور دِن کے وقت بادل میں ہوکر تمہارے آگے آگے چلتے رہے تاکہ تمہارے چھاؤنی کے لیٔے مُناسب جگہ تلاشے اَور تُمہیں وہ راہ دِکھائے جِس پر تُم کو چلنا تھا۔خرو 13:21

جَب یَاہوِہ نے تمہاری باتیں سُنیں تو وہ غضبناک ہُوئے، اَور اُنہُوں نے یہ قَسم کھائی: ”اِس بدکار پُشت کا ایک بھی شخص اُس اَچھّے مُلک کو دیکھ نہ پایٔےگا، جسے دینے کی قَسم مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی، گنت 14:23; عبر 3:11سِوا یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کے؛ وہ اُسے دیکھے گا اَور جِس زمین پر اُس نے قدم رکھّا ہے اُس مُلک کو میں اُسے اَور اُس کی نَسل کو دُوں گا، کیونکہ وہ دِل و جان سے یَاہوِہ کا وفادار ثابت ہُواہے۔“

تمہاری ہی وجہ سے یَاہوِہ مُجھ پر بھی ناراض ہویٔے اَور مُجھ سے فرمایا، ”تُم بھی اُس مُلک میں داخل نہیں ہوگے۔ گنت 20:12; است 3:26; است 4:21; است 31:2لیکن یہوشُعؔ بِن نُونؔ، جو تمہارا خادِم ہے، اُس مُلک میں داخل ہوگا۔ تُم اُس کی حوصلہ اَفزائی کرو کیونکہ وُہی بنی اِسرائیل کو اُس مُلک پر اِختیار کرنے کے لیٔے رہنمائی کرےگا۔ است 3:28; گنت 34:17; یہو 1:6اَور تمہارے چُھوٹے بچّے جِن کے بارے میں تُم نے کہاتھا کہ وہ اسیر ہو جایٔیں گے؛ ہاں وُہی تمہارے اَپنے بچّے جو اَب تک نیک و بد میں فرق کرنا بھی نہیں جانتے، وہ اُس مُلک میں داخل ہوں گے؛ اَور مَیں اُنہیں یہ مُلک دُوں گا اَور وہ اُس پر قابض ہوں گے۔ گنت 14:31; یوناہ 4:11لیکن تُم مُڑ کر بحرِقُلزمؔ کی راہ سے بیابان کی طرف کوچ کرو۔“گنت 14:25

تَب تُم نے اقرار کیا، ”ہم نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔ اَب ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کے مُطابق کوہستانی مُلک میں جا کر جنگ کریں گے۔“ چنانچہ تُم میں سے ہر ایک نے یہ سوچ کر اَپنے اَپنے ہتھیار باندھ لیٔے کہ، کوہستانی مُلک میں جا کر حملہ کرنا آسان ہے۔گنت 14:40

لیکن یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اِن سے کہہ، ’اُوپر جا کر جنگ نہ کریں، کیونکہ اِس کام میں مَیں تمہارے ساتھ نہیں ہوں گا۔ اَور تُم اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھاؤگے۔‘ “است 23:14

چنانچہ مَیں نے تُم سے کہہ دیا لیکن تُم نہیں مانے۔ تُم نے یَاہوِہ کے حُکم کے خِلاف بغاوت کی اَور مغروُر ہوکر کوہستانی مُلک کی پہاڑیوں کی طرف بڑھ گیٔے۔ گنت 14:41; گنت 14:44لیکن جو امُوری اُس کوہستانی علاقہ میں بستے تھے وہ تمہارے مُقابلہ کو نکل آئے اَور اُنہُوں نے شہد کی مکھّیوں کے جھُنڈ کی مانند تمہارا تعاقب کیا اَور سِعِیؔر سے حُرمہؔ تک تُمہیں مارتے چلے آئے۔ گنت 14:45; زبور 118:12; یہو 19:4تَب تُم لَوٹ کر یَاہوِہ کے حُضُور میں رونے لگے لیکن اُنہُوں نے تمہارے رونے کی طرف توجّہ نہ کی اَور تمہاری ایک نہ سُنی۔ اَور اِس طرح تُم کیٔی دِن تک قادِسؔ میں پڑے رہے۔ یہاں تک کہ ایک مُدّت گزر گئی۔است 2:14