یشعІс یشعیاہІсая, بابраздзел یشعیاہ کی نبوتКніга прарока Ісаі, بابраздзел 1

Пераклады Параўнаць

یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے بارے میں وہ رُویا جو یَشعیاہ بِن آموصؔ نے یہُوداہؔ کے بادشاہ عُزّیاہؔ، یُوتامؔ، آحازؔ اَور حِزقیاہؔ کے عہدِ حُکومت میں دیکھی۔

ایک ضِدّی قوم

سُنو، اَے آسمانوں! اَور کان لگاؤ، اَے زمین!

کیونکہ یَاہوِہ فرماتے ہیں:

”مَیں نے بچّوں کو پالا پوسا اَور بڑا کیا،

لیکن اُنہُوں نے میرے خِلاف بغاوت کی۔است 32:1

بَیل تو اَپنے مالک کو پہچانتا ہے،

اَور گدھا اَپنے آقا کی چرنی کو،

لیکن بنی اِسرائیل مُجھے نہیں جانتے،

میرے لوگ نہیں سمجھتے۔“است 32:6

افسوس، اَے گُناہ آلُودہ قوم،

اَور بدکرداری سے لدے ہُوئے لوگو،

بدکاروں کی نَسل،

اَور بدچلن بچّو!

اِنہُوں نے یَاہوِہ کو ترک کر دیا؛

اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کو حقارت سے ٹھکرا دیا

اَور اُس سے مُنہ موڑ لیا۔یشع 30:9; یشع 57:3; دانی 9:5

تُمہیں اَور کب تک سزا دی جائے؟

آخِر تُم کیوں سرکشی کئے جا رہے ہو؟

تمہارا پُورا سَر زخمی ہے،

تمہارا سارا دِل مریض ہو چُکاہے۔یرم 2:30; یرم 4:19

پاؤں کے تلوے سے سَر کی چوٹی تک

تمہارا کویٔی حِصّہ بھی سالِم نہیں ہے

صِرف زخم اَور چوٹیں

اَور کُھلے ہُوئے گھاؤ ہیں،

جنہیں نہ تو صَاف کیا گیا ہے اَور نہ اُن پر پٹّی باندھی گئی ہے

نہ ہی اُن پر تیل لگایا گیا ہے۔است 28:35

تمہارا مُلک ویران پڑا ہے،

تمہارے شہر آگ سے جَل گئے؛

پردیسی تمہارے کھیتوں کی فصل کاٹ لیتے ہیں،

تمہارے سامنے ہی،

اَور وہ اَیسے اُجڑے پڑے ہیں جَیسے اجنبیوں کے ہاتھوں برباد ہو چُکے ہُوں۔است 28:51; یشع 5:5

صِیّونؔ کی بیٹی

تاکستان کی جھوپڑی کی طرح،

کھیرے کے کھیت کے کسی چھپّر کی مانند،

یا ایک محصوُر شہر کی طرح چھوڑ دی گئی ہے۔

اگرچہ قادرمُطلق یَاہوِہ

ہمیں زندہ نہ رہنے دیتے،

تَب تو ہم سدُومؔ کی مانند،

اَور عمورہؔ کی مانند ہو جاتے۔نوحہ 3:22; روم 9:29; پید 19:24; یرم 23:14

اَے سدُومؔ کے حُکمرانو،

یَاہوِہ کا کلام سُنو؛

اَے عمورہؔ کے لوگو،

ہمارے خُدا کی ہدایات پر کان لگاؤ۔

”تمہاری کثیرُالتعداد قُربانیاں

میرے کس کام کی ہیں؟“

یَاہوِہ فرماتے ہیں:

مینڈھوں کی سوختنی نذروں سے،

اَور فربہ جانوروں کی چربی سے میرا جی بھر چُکاہے؛

بَیلوں، برّوں اَور بکروں کا خُون

میری خُوشی کا باعث نہیں۔امثا 15:8; یشع 66:3; یرم 6:20; عاموس 5:21

جَب تُم میرے سامنے آتے ہو،

تو کس اِختیار سے،

اَور میرے صحنوں کو پاؤں سے روندو؟یرم 7:22

باطِل قُربانیاں لانے سے باز آؤ!

تمہارے بخُور سے مُجھے سخت نفرت ہے۔

نئے چاند، سَبت اَور عید کے اِجتماع

اَور تمہاری ناشائستہ محفلیں مَیں برداشت نہیں کر سَکتا۔امثا 21:27

تمہارے نئے چاند کی عیدوں اَور مُقرّرہ عیدوں سے

میری جان کو نفرت ہے۔

وہ میرے لیٔے ایک بوجھ بَن گئے ہیں؛

میں اُنہیں برداشت کرتے کرتے عاجز آ چُکا ہُوں۔

جَب تُم دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاؤگے،

تو میں تُم سے مُنہ پھیر لُوں گا؛

تُم چاہے کتنی دعائیں کرو،

میں نہیں سُنوں گا۔

تمہارے ہاتھ خُون سے آلُودہ ہیں!امثا 1:28; یرم 14:12; حزقی 8:18; میکاہ 3:4; یشع 59:3

اَپنے آپ کو دھوکر پاک کر لو۔

اَپنے بُرے اعمال کو میری نگاہوں سے دُور لے جاؤ؛

بدفعلی سے باز آؤ۔زبور 34:14; 1 پطر 3:11

بھلائی کرنا سیکھو؛ اِنصاف طلب بنو،

مظلوموں کی حوصلہ اَفزائی کرو۔

یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ کرو؛

اَور بیواؤں کے حامی ہو۔زبور 82:4

”اَب آؤ ہم مِل کر مُعاملہ طے کرتے ہیں،“

یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

”حالانکہ تمہارے گُناہ قِرمزی ہیں،

وہ برف کی مانند سفید ہو جایٔیں گے؛

اَور گو وہ اَرغوانی ہیں،

وہ اُون کی مانند اُجلے ہو جایٔیں گے۔یشع 41:1; یشع 43:25; یشع 44:22

اگر تُم رضامند ہو اَور فرمانبردار بنو،

تو تُم مُلک کی اَچھّی چیزیں کھاؤگے؛احبا 25:18

لیکن اگر تُم نے اِنکار کیا اَور سرکشی کی،

تو تُم تلوار کا لقمہ بَن جاؤگے۔“

کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے مُنہ سے یہ فرمایاہے۔

دیکھ ایک وفاشعار بستی

کیسے فاحِشہ بَن گئی!

کسی زمانہ میں وہ عدل سے معموُر تھی؛

اَور راستبازوں کا مَسکن

لیکن اَب وہاں قاتل بستے ہیں!متی 23:34; متی 23:37

تمہاری چاندی مَیلی ہو گئی ہے،

اَور تمہاری پسندِیدہ انگوری شِیرہ میں پانی مِلا دیا گیا ہے۔یرم 6:30; حزقی 22:18

تمہارے حُکمران سرکش ہو گئے ہیں،

اَور چوروں کے ساتھی بَن گیٔے ہیں؛

اُن سَب کو رشوت عزیز ہے

اَور وہ تحفوں کے پیچھے دَوڑتے ہیں۔

وہ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ نہیں کرتے؛

اَور نہ بیواؤں کی فریاد اُن تک پہُنچتی ہے۔ہوشی 9:15; خرو 22:22; یرم 5:28; زکر 7:10

اِس لیٔے خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ،

اِسرائیل کے قادر یُوں فرماتے ہیں:

”آہ، مَیں اَپنے حریفوں پر قہر نازل کروں گا

اَور اَپنے دُشمنوں سے اِنتقام لُوں گا۔است 28:63

میں اَپنا ہاتھ تیرے خِلاف بڑھاؤں گا؛

اَور تیرا میل بالکُل صَاف کروں گا

اَور تیری تمام گندگی دُور کر دوں گا۔یشع 1:22; ملاکی 3:2

مَیں تیرے قائدین کو پرانے زمانے کی طرح بحال کروں گا،

تیرے حُکمرانوں کو شروع کی طرح۔

اُس کے بعد تُم بُلائے جاؤگے

راستبازی کا شہر،

وفادار شہر کہلایٔیں گے۔“یرم 33:16

صِیّونؔ اِنصاف کے ساتھ بحال کیا جائے گا،

اَور اُس کے تائب باشِندے راستباز ٹھہریں گے۔

لیکن سرکش اَور گُنہگار دونوں ہلاک کئے جایٔیں گے،

اَورجو یَاہوِہ کو ترک کر دیں گے وہ نِیست و نابود ہو جایٔیں گے۔ایو 31:3; زبور 1:6

”تُم اُن مُقدّس بلُوطوں کے باعث شرمندہ ہو جاؤگے

جِن میں تُم نے تسکین پائی؛

اَور اُن گلستانوں کی وجہ سے

جنہیں تُم نے پسند کیا ہے تمہارے مُنہ کالے ہوں گے۔یشع 65:3; ہوشی 4:13

تُم اُس بلُوط کی مانند ہو جاؤگے جِس کے پتّے جھڑ رہے ہُوں،

یا اُس باغ کی طرح جو بے آب ہو۔زبور 1:3

پہلوان سَن بَن جائے گا

اَور اُس کا کام ایک چنگاری بَن جائے گا۔

دونوں باہم جَل جائیں گے،

اَور اُس آگ کو بُجھانے والا کویٔی نہ ہوگا۔“ملاکی 4:1