احباЛяв احبارЛявіт, بابраздзел احبار کی کتابТрэцяя кніга Майсеева. Лявіт, بابраздзел 9

Пераклады Параўнаць

کاہِنوں کا اَپنی خدمت شروع کرنا

آٹھویں دِن مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں اَور بنی اِسرائیل کے بُزرگوں کو بُلایا۔ اَور مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”اَپنے گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بے عیب بچھڑا اَور اَپنی سوختنی نذر کے لیٔے ایک بے عیب مینڈھا لو اَور اُنہیں یَاہوِہ کے حُضُور پیش کرو۔ خرو 29:1اَور پھر بنی اِسرائیل کو حُکم دو، ’تُم گُناہ کی قُربانی کے لیٔے ایک بکرا لو اَور سوختنی نذر کے لیٔے ایک سال کا بے عیب بچھڑا اَور ایک سال کا بے عیب برّہ لو، احبا 4:13; احبا 1:5اَور سلامتی کی نذر کے لیٔے یَاہوِہ کے حُضُور قُربانی پیش کرنے کے لیٔے ایک بَیل اَور ایک مینڈھا، اَور تیل سے سنی ہُوئی اناج کی نذر بھی لو، کیونکہ آج یَاہوِہ تُم پر ظاہر ہوں گے۔‘ “

پھر وہ ساری چیزیں خیمہ اِجتماع کے سامنے لے آئے، جِن کا مَوشہ نے حُکم دیا تھا، اَور ساری جماعت نزدیک آکر یَاہوِہ کے حُضُور میں کھڑی ہو گئی۔ پھر مَوشہ نے اُن سے فرمایا، ”یہ وہ کام ہے جِس کو کرنے کا یَاہوِہ نے تُمہیں حُکم دیا ہے تاکہ یَاہوِہ کا جلال تُم پر ظاہر ہو۔“

اِس کے بعد مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”مذبح کے نزدیک آ جاؤ، اَور اَپنے گُناہ کی قُربانی اَور سوختنی نذر پیش کرو تاکہ تُم خُود کے لیٔے اَور اُمّت کے لیٔے کفّارہ دو؛ اِس کے بعد اُمّت کے واسطے قُربانی پیش کرو اَور کفّارہ پُورا کر سکو، جَیسا کہ یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے۔“احبا 16:6; عبر 7:27

لہٰذا اَہرونؔ نے مذبح کے پاس جا کر اُس بچھڑے کو اَپنے گُناہ کی قُربانی کے طور پر ذبح کیا۔ اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹے اُن کے پاس خُون لے آئے اَور اُنہُوں نے اُس خُون میں اَپنی اُنگلی ڈُبو ڈُبو کر اُس خُون کو مذبح کے سینگوں پر لگایا اَور باقی بچے خُون کو مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دیا۔ پھر اُنہُوں نے گُناہ کی قُربانی کی چربی، گُردے اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی کو مذبح پر جَلا دیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔ خرو 29:22; احبا 3:10لیکن گوشت اَور کھال کو چھاؤنی کے باہر جَلا دیا۔احبا 4:11

اَور پھر اُس نے سوختنی نذر کے جانور کو ذبح کیا اَور اُس کے بیٹوں نے جانور کا خُون اُن کے ہاتھ میں دیا اَور اَہرونؔ نے اُسے مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیا۔ اَور اُنہُوں نے سوختنی نذر کے ٹکڑے کرکے سَر سمیت اُنہیں دئیے اَور اُنہُوں نے اُنہیں مذبح پر آگ میں جَلا دیا۔ احبا 1:6اَور اَہرونؔ نے آنتوں اَور پایوں کو دھوکر اُنہیں مذبح پر سوختنی نذر کے اُوپر جَلا دیا۔

پھر اَہرونؔ نے اُس نذر کو پیش کیا جو اُمّت کے لیٔے تھی۔ پھر اُنہُوں نے اُس بکرے کو بطور اُمّت کے گُناہ کی قُربانی کے واسطے ذبح کیا اَور بطور گُناہ کی قُربانی پیش کیا جَیسا کہ اُس نے پہلی قُربانی گُناہ کی قُربانی کے طور پر پیش کی تھی۔2 کرنت 5:21

اَور اُنہُوں نے سوختنی نذر کے جانور کو بھی لیا اَور حُکم کے مُطابق اُس کی قُربانی دی۔ پھر وہ اناج کی نذر بھی لائے اَور اُس میں سے مُٹّھی بھر لے کر اُسے صُبح کی سوختنی نذر کے علاوہ مذبح پر جَلایا۔احبا 2:1; خرو 29:38; گنت 28:4

اَور اُنہُوں نے بَیل اَور مینڈھے کو اُمّت کی سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر ذبح کیا اَور اَہرونؔ کے بیٹے جانور کا خُون اُن کے پاس لایٔے اَور اُنہُوں نے اُسے مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیا۔ لیکن بَیل اَور مینڈھے کے چربی والے حِصّے یعنی موٹی دُم کو، آنتوں کے اُوپر کی چربی کو، گُردوں اَور جگر کے اُوپر کی جھِلّی کو اُنہیں دے دیا؛ اَور اُنہُوں نے چربی والے حِصّہ کو سِینوں پر رکھا اَور پھر اَہرونؔ نے اُنہیں مذبح پر آگ میں جَلا دیا۔ مگر اَہرونؔ نے سینے اَور داہنی ران کو یَاہوِہ کے حُضُور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کیا جَیسا مَوشہ نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔خرو 29:24

پھر اَہرونؔ نے اَپنے ہاتھ اُمّت کی طرف اُٹھاکر اُنہیں برکت دی اَور گُناہ کی قُربانی، سوختنی نذر اَور سلامتی کی نذر پیش کرنے کے بعد نیچے اُتر آئے۔گنت 6:23; خرو 20:24

اَور پھر مَوشہ اَور اَہرونؔ خیمہ اِجتماع کے اَندر چلے گیٔے اَور جَب وہ باہر آئے تو اُنہُوں نے اُمّت کو برکت دی تَب یَاہوِہ کا جلال پُوری اُمّت پر ظاہر ہُوا۔ اَور یَاہوِہ کی حُضُوری سے آگ نکلی جِس نے مذبح پر سوختنی نذر اَور چربی کو بھسم کر دیا اَور جَب لوگوں نے اِسے دیکھا تو سَب کے سَب خُوشی سے نعرے مارنے لگے اَور مُنہ کے بَل گِر کر سَجدہ کیا۔