گنتЛік گنتیЛікі, بابраздзел گنتی کی کتابЧацвёртая кніга Майсеева. Лікі, بابраздзел 2

Пераклады Параўнаць

خیمہ گاہ میں قبیلوں کی ترتیب

رب نے موسیٰ اور ہارون سے کہا کہ اسرائیلی اپنے خیمے کچھ فاصلے پر ملاقات کے خیمے کے ارد گرد لگائیں۔ ہر ایک اپنے اپنے علَم اور اپنے اپنے آبائی گھرانے کے نشان کے ساتھ خیمہ زن ہو۔

اِن ہدایات کے مطابق مقدِس کے مشرق میں یہوداہ کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، یہوداہ کا قبیلہ جس کا کمانڈر نحسون بن عمی نداب تھا، گنت 10:5اور جس کے لشکر کے 74,600 فوجی تھے۔ دوسرے، اِشکار کا قبیلہ جس کا کمانڈر نتنی ایل بن ضُغر تھا، گنت 10:15اور جس کے لشکر کے 54,400 فوجی تھے۔ تیسرے، زبولون کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلیاب بن حیلون تھا گنت 10:16اور جس کے لشکر کے 57,400 فوجی تھے۔ تینوں قبیلوں کے فوجیوں کی کُل تعداد 1,86,400 تھی۔ روانہ ہوتے وقت یہ آگے چلتے تھے۔

مقدِس کے جنوب میں روبن کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، روبن کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلی صور بن شدیور تھا، گنت 10:6اور جس کے 46,500 فوجی تھے۔ دوسرے، شمعون کا قبیلہ جس کا کمانڈر سلومی ایل بن صوری شدی تھا، گنت 10:19اور جس کے 59,300 فوجی تھے۔ تیسرے، جد کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلیاسف بن دعوایل تھا، گنت 10:20اور جس کے 45,650 فوجی تھے۔ تینوں قبیلوں کے فوجیوں کی کُل تعداد 1,51,450 تھی۔ روانہ ہوتے وقت یہ مشرقی قبیلوں کے پیچھے چلتے تھے۔

اِن جنوبی قبیلوں کے بعد لاوی ملاقات کا خیمہ اُٹھا کر قبیلوں کے عین بیچ میں چلتے تھے۔ قبیلے اُس ترتیب سے روانہ ہوتے تھے جس ترتیب سے وہ اپنے خیمے لگاتے تھے۔ ہر قبیلہ اپنے علَم کے پیچھے چلتا تھا۔زبور 46:5

مقدِس کے مغرب میں افرائیم کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، افرائیم کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلی سمع بن عمی ہود تھا، زبور 80:2; گنت 10:22اور جس کے 40,500 فوجی تھے۔ دوسرے، منسّی کا قبیلہ جس کا کمانڈر جملی ایل بن فدا ہصور تھا، گنت 1:10اور جس کے 32,200 فوجی تھے۔ تیسرے، بن یمین کا قبیلہ جس کا کمانڈر ابدان بن جدعونی تھا، گنت 1:11; گنت 7:60; گنت 10:24اور جس کے 35,400 فوجی تھے۔ تینوں قبیلوں کے فوجیوں کی کُل تعداد 1,08,100 تھی۔ روانہ ہوتے وقت یہ جنوبی قبیلوں کے پیچھے چلتے تھے۔

مقدِس کے شمال میں دان کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، دان کا قبیلہ جس کا کمانڈر اخی عزر بن عمی شدی تھا، اور جس کے 62,700 فوجی تھے۔ دوسرے، آشر کا قبیلہ جس کا کمانڈر فجعی ایل بن عکران تھا، اور جس کے 41,500 فوجی تھے۔ تیسرے، نفتالی کا قبیلہ جس کا کمانڈر اخیرع بن عینان تھا، اور جس کے 53,400 فوجی تھے۔ تینوں قبیلوں کی کُل تعداد 1,57,600 تھی۔ وہ آخر میں اپنا علَم اُٹھا کر روانہ ہوتے تھے۔

پوری خیمہ گاہ کے فوجیوں کی کُل تعداد 6,03,550 تھی۔ صرف لاوی اِس تعداد میں شامل نہیں تھے، کیونکہ رب نے موسیٰ کو حکم دیا تھا کہ اُن کی بھرتی نہ کی جائے۔

یوں اسرائیلیوں نے سب کچھ اُن ہدایات کے مطابق کیا جو رب نے موسیٰ کو دی تھیں۔ اُن کے مطابق ہی وہ اپنے جھنڈوں کے ارد گرد اپنے خیمے لگاتے تھے اور اُن کے مطابق ہی اپنے کنبوں اور آبائی گھرانوں کے ساتھ روانہ ہوتے تھے۔خرو 12:28; احبا 24:23